نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    اختر شیرانی وہ فتنہ کار، زیبِ شبستاں ہے آج کل ۔ اختر شیرانی

    وہ فتنہ کار، زیبِ شبستاں ہے آج کل کیوں محوِ خواب ، شورشِ دوراں ہے آج کل ہے خوفِ محتسب بھی، خیالِ حساب بھی لاہور گرچہ جنّتِ رنداں ہے آج کل دنیا نے گو جلا کے ہمیں خاک کر دیا پھر بھی دماغِ عشق، گلستاں ہے آج کل پھر عقدۂ حیات و...
  2. فرخ منظور

    اختر شیرانی جب سے دیکھا ہے ترا رُوئے بہار آلودہ ۔ اختر شیرانی

    نشاندہی کا شکریہ۔ درستی کر دی گئی ہے۔
  3. فرخ منظور

    اختر شیرانی جب سے دیکھا ہے ترا رُوئے بہار آلودہ ۔ اختر شیرانی

    جب سے دیکھا ہے ترا رُوئے بہار آلودہ چشمِ ہستی نظر آتی ہے خمار آلودہ رنگ لایا ہے کسی بلبلِ دیوانہ کا خون سرخیِ گل سے ہے دامانِ بہار آلودہ یاس وحسرت کاسماں کیوں ہے فضا پر طاری غم سے ہے کیوں چمنِ لیل و نہار آلودہ روئے رنگیں پہ پریشاں ہیں سنہری زلفیں جیسے ہو اِک گلِ...
  4. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی شہرِ جنوں میں چل مری محرومیوں کی رات مصطفی زیدی

    شہرِ جنوں میں چل شہرِ جُنوں میں چل مری محرُومیوں کی رات اُس شہر میں جہاں ترے خُوں سے حنا بنے یُوں رائیگاں نہ جائے تِری آہِ نیم شب کچھ جُنبشِ نسیم بنے کچھ دُعا بنے اِس رات دن کی گردشِ بے سُود کے عوض کوئی عُمودِ فکر ، کوئی زاویہ بنے اِک سَمت اِنتہائے اُفق سے نُمود ہو اِک گھر دَیارِ دیدہ و...
  5. فرخ منظور

    اختر شیرانی اے دل وہ عاشقی کے فسانے کدھر گئے؟ ۔ اختر شیرانی

    اے دل وہ عاشقی کے فسانے کدھر گئے؟ وہ عمر کیا ہوئی ، وہ زمانے کدھر گئے؟ ویراں ہیں صحن و باغ بہاروں کو کیا ہوا وہ بلبلیں کہاں وہ ترانے کدھر گئے؟ تھے وہ بھی کیا زمانے کہ رہتے تھے ساتھ ہم وہ دل کہاں ہیں اب وہ زمانے کدھر گئے؟ ہے نجد میں سکوت ،...
  6. فرخ منظور

    اختر شیرانی دنیا میں ترے عشق کا چرچا نہ کریں گے! ۔ اختر شیرانی

    دراصل فیس بک پر اختر شیرانی کے پیج پر مواد کے لیے مجھے اختر شیرانی کے ہر قسم کے کلام کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لیے بعض اوقات مجھے بغیر انتخاب کے مال اکٹھا کرنا پڑتا ہے۔
  7. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی دردِ دل بھی غمِ دوراں کے برابر سے اٹھا مصطفی زیدی

    دردِ دل بھی غمِ دوراں کے برابر سے اٹھا آگ صحرا میں لگی اور دھواں گھر سے اٹھا تابشِ حُسن بھی تھی آتشِ دنیا بھی، مگر شُعلہ جس نے مجھے پُھونکا، مرے اندر سے اُٹھا کسی موسم کی فقیروں کو ضرورت نہ رہی آگ بھی ، ابر بھی، طوفان بھی ساغر سے اُٹھا بے صَدف کتنے ہی دریاوں سے کچھ بھی نہ ہوا بو جھ قطرے...
  8. فرخ منظور

    اختر شیرانی دنیا میں ترے عشق کا چرچا نہ کریں گے! ۔ اختر شیرانی

    دنیا میں ترے عشق کا چرچا نہ کریں گے! مر جائیں گے لیکن تجھے رسوانہ کریں گے! قربان کریں گے کبھی دل، جاں کبھی صدقے تم اپنا بنا لو گی تو کیا کیا نہ کریں گے؟ گستاخ نگاہوں سے اگر تم کو گلہ ہے ہم دور سے بھی اب تمہیں دیکھا نہ کریں گے اخترؔ یہ گھٹائیں ، یہ ہوائیں، یہ فضائیں...
  9. فرخ منظور

    ریٹنگ کا غلط اور منفی استعمال

    نا روا کہیے، نا سزا کہیے کہیے کہیے مجھے برا کہیے :)
  10. فرخ منظور

    ریٹنگ کا غلط اور منفی استعمال

    سب سے زیادہ منفی ریٹنگ کا استعمال مذہبی بحث میں ہوتا ہے۔ اس لیے مذہبی مباحث کرنا چھوڑ دیں۔ مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
  11. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی سایہ ۔ مصطفیٰ زیدی

    سایہ تمام شہر پہ آسیب سا مُسلط ہے دُھواں دُھواں ہیں دریچے ، ہوا نہیں آتی ہر ایک سمت سے چیخیں سُنائی دیتی ہیں صدائے ہم نَفَس و آشنا نہیں آتی گھنے درخت ، درو بام ، نغمہ و فانُوس تمام سحر و طلسمات و سایہ و کابُوس ہر ایک راہ پر آوازِ پائے نا معلُوم ہر ایک موڑ پہ اَرواحِ زِشت و بَد کا جلوس سفید...
  12. فرخ منظور

    اختر شیرانی میں اپنے شوق کی دُھن میں دُعا بھی بُھول گیا ۔ اختر شیرانی

    میں اپنے شوق کی دُھن میں دُعا بھی بُھول گیا وہ پاس آئے تو نامِ خدا بھی بھول گیا اب اِس سے بڑھ کے بھی کچھ اور بے کسی ہوگی! الہٰی، اب تو مرا دل دعا بھی بھول گیا اُمید کیا ہو کسی سے وفا شعاری کی وفا کہاں کہ زمانہ جفا بھی بھول گیا خبر لے کون ، محبت...
  13. فرخ منظور

    دریچہ بے صدا کوئی نہیں ہے::: صابر ظفر

    غلام علی کی آواز میں یہی غزل سنیے۔
  14. فرخ منظور

    مکمل میرا صاحب (قائداعظم محمد علی جناح کا ایک خاکہ) ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    اس سے چار روز پہلے قائداعظم ، آزاد کو مسلمان بنا چکے تھے یعنی انعام کے طور پر اسے دو سو روپے دے چکے تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس کو تھوڑا ہندو بننے کی تلقین کی ۔ مگر آزاد پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا۔
  15. فرخ منظور

    قائم چاندپُوری :::::: شب جو دِل بیقرار تھا، کیا تھا :::::: Qayem Chandpuri

    مطلع کے دوسرے مصرع میں شروع میں کوئی لفظ کم ہے۔ براہِ کرم دوبارہ دیکھ لیں۔
  16. فرخ منظور

    مکمل میرا صاحب (قائداعظم محمد علی جناح کا ایک خاکہ) ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    سعادت حسن منٹو نے قائد اعظم پر یہ خاکہ ان کے بمبئی کے زمانے کے ڈرائیور حنیف آزاد کا انٹرویو کر کے لکھا ہے اور یہ خاکہ اسی ڈرائیور کے نظریے سے لکھا گیا ہے۔ یہ خاکہ منٹو کی کتاب "گنجے فرشتے" سے لیا گیا ہے۔ یہ خاکہ بشکریہ صفی سرحدی یہاں شامل کیا جا رہا ہے۔ میرا صاحب (قائداعظم محمد علی جناح کا ایک...
  17. فرخ منظور

    منیر نیازی وہ دل کی باتیں زمانے بھر کو یہ یوں سناتا ، مجھے بتاتا،منیر نیازی

    حضور، لگے ہاتھوں درست اور مکمل غزل ہی پوسٹ کر دیں۔
  18. فرخ منظور

    شو کمار بٹالوی میں کنڈیالی تھور وے سجنا

    شکریہ، سلامت رہیے۔
  19. فرخ منظور

    شو کمار بٹالوی میں کنڈیالی تھور وے سجنا

    جگجیت سنگھ دی اواز وچ وی گایا گیا لنک دیو۔
  20. فرخ منظور

    اختر شیرانی بھلاؤ گے بہت ، لیکن تمہیں ہم یاد آئیں گے ۔ اختر شیرانی

    بھلاؤ گے بہت ، لیکن تمہیں ہم یاد آئیں گے بہت یاد آئیں گے پھر بھی بہت کم یاد آئیں گے! گھٹا چھا جائے گی دل پر غبارِ رنج و حسرت کی ہمیں جب بھی ترے گیسوئے برہم یاد آئیں گے! بُھلا بیٹھے ہو ہم کو آج لیکن یہ سمجھ لینا! بہت پچھتاؤ گے جس وقت ، کل ہم یاد آئیں گے...
Top