نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    A Pablo Neruda Poem

    زیک اور شاعری؟ خدا نے ہمیں یہ رنگ بھی دکھانے تھے۔ :confused:
  2. فرخ منظور

    کعبے سے بْت کدے سے کبھی بزمِ جام سے - شمیم جے پوری

    غزل مکمل اور درست کر دی گئی ہے۔ شکریہ نشاندہی کے لیے۔
  3. فرخ منظور

    کعبے سے بْت کدے سے کبھی بزمِ جام سے - شمیم جے پوری

    شاید آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ۔ اب یاد نہیں یہ غزل کہیں سے کاپی کی تھی یا ٹائپ کی تھی۔ شمیم جے پوری کی ایک کتاب ریختہ پر پڑی ہے۔ اگر یہ غزل وہاں مل گئی تو فرصت میں دیکھ کر درست کر دوں گا۔
  4. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    بہت عنایت حسن صاحب۔ خوش رہیے۔
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    بہت شکریہ۔ خوش رہیے۔ دود یعنی دھواں، نقش یعنی تصویر، نقشِ دود دھویں نے جو تصویر بنا دی ۔ نفسیات میں کچھ مریضوں کو ایسے مجرد نقش دکھائے جاتے ہیں جن کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا پھر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ بتائیں کہ اس میں آپ کو کیا نظر آ رہا ہے۔ مریض اپنی ذہنی کیفیت کے لحاظ سے اس تصویر کو کوئی...
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    بہت عنایت تابش بھائی۔
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    ہر گھڑی سانس پہ اک بار ہوئی جاتی ہے زندگی درد کا آزار ہوئی جاتی ہے (فرخ منظور)
  8. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی غزل - آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا - مصطفٰی زیدی

    تصحیح شدہ غزل آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا دل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے اپنی طرح سے کوئی اکیلا نہیں ملا آواز کو تو کون سمجھتا کہ دور دور خاموشیوں کا درد شناسا نہیں ملا قدموں کو شوقِ آبلہ پائی تو مل گیا لیکن بہ ظرفِ وسعتِ صحرا نہیں ملا کنعاں میں...
  9. فرخ منظور

    اردو سے ہندی زبان تک

    عجیب بے سر و پا خیالات ہیں۔ بغیر کسی حقائق کو جانے اور سراسر اپنی جذباتیت کا اظہار۔ بھارت میں کبھی بھی اردو کو دبانے کی کوشش نہیں کی۔ ہندی اور اردو ایک ہی زبان ہے۔ جسے ہندی فلم کہا جاتا ہے وہ اردو فلم ہے۔ اردو اور ہندی ایک ہی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ پاکستان کے لوگ اس میں عربی، فارسی اور انگریزی کو...
  10. فرخ منظور

    فیصلہ صبح کرے ۔۔۔۔۔ اختر حسین جعفری

    فیصلہ صبح کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔ (اختر حسین جعفری) رات، تصویر، منتشر چہرہ چھت گری ہے کہ آئنہ ٹوٹا کوئی پتھر ہوا کے ہاتھ میں تھا راستہ خود ہو رہنما جیسے تیز قدموں سے یوں چلا جیسے اندھا لاٹھی میں آنکھ رکھتا تھا باغ، جلسہ، افق افق نعرہ شور، تقریر، قہقہہ، نوحہ چاند شاید ابھی نہیں نکلا بلب، فٹ پاتھ،...
  11. فرخ منظور

    کعبے سے بْت کدے سے کبھی بزمِ جام سے - شمیم جے پوری

    کعبے سے بْت کدے سے کبھی بزمِ جام سے آواز دے رہا ہوں تجھے ہر مقام سے اُف رے شبِ فِراق کے ماروں کی بے دلی خْود ہی بجھا دیا ہے چراغوں کو شام سے اب عشق ہے تمام سہاروں سے بے نیاز بے گانہ ہو چکا ہوں پیام و سلام سے کچھ ایسی بھی نظر سے بہاریں گذر گئیں دل کانپتا ہے آج بہاروں کے نام سے پینے میں لطف...
  12. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی روکتا ہے غمِ اظہار سے پِندار مُجھے

    روکتا ہے غمِ اظہار سے پِندار مُجھے میرے اشکوں سے چُھپا لے مرے رُخسار مُجھے دیکھ اے دشتِ جُنوں بھید نہ کُھلنے پائے ڈھونڈنے آئے ہیں گھر کے در و دیوار مُجھے سِی دیے ہونٹ اُسی شخص کی مجبوری نے جِس کی قُربت نے کیا مِحرمِ اسرار مُجھے میری آنکھوں کی طرف دیکھ رہے ہیں اَنجُم جیسے پہچان گئی روحِ...
  13. فرخ منظور

    اختر شیرانی پھر وہی شہر ، وہی کُوئے بُتاں سامنے ہے! ۔ اختر شیرانی

    پھر وہی شہر ، وہی کُوئے بُتاں سامنے ہے! پھر وہی دِیر، وہی بزمِ مغاں سامنے ہے! پھر وہی مست بہاریں ہیں مری راتوں پر پھر اسی طرح ، صفِ گُل بدناں سامنے ہے! پھر مری غمزدہ آنکھوں میں خوشی ہے رقصاں پھر مراگم شدہ رُویائے جواں سامنے ہے! پھر مرے لب پہ ہیں اشعار...
  14. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی نئی آبادی

    نئی آبادی سنبھل سنبھل کے چلے دوستانِ عہدِ طرَب کوئی قدیم رفاقت گلے نہ پڑ جائے ستم زدوں کی محبّت گلے نہ پڑ جائے کہِیں پُکار نہ لے درد کی کوئی چِلمن کہِیں خلُوص کے شُعلے پکڑ نہ لیں دامن اُتر نہ جائے رُخِ دست گیر کا غازہ لِپٹ نہ جائے قدم سے وفا کا دروازہ دیارِ غم کی صداقت گلے نہ پڑ جائے اِدھر...
  15. فرخ منظور

    فیض آج کی رات ۔ فیض احمد فیض

    آج کی رات آج کی رات سازِ دلِ پر درد نہ چھیڑ قول الفت کا جو ہنستے ہوئے تاروں نے سنا بند کلیوں نے سنا، مست بہاروں نے سنا سب سے چھپ کر جسے دو پریم کے ماروں نے سنا خواب کی بات سمجھ اس کو حقیقت نہ بنا اب ہے ارمانوں پہ چھائے ہوئے بادل کالے پھوٹنے جس میں لگے ہیں مرے دل کے چھالے آنکھ بھر آئی چھلکنے کو...
  16. فرخ منظور

    چند اہم کتب مطلوب ہیں

    عبید اللہ علیم کا تمام اہم کام اس دھاگے میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
  17. فرخ منظور

    مکمل آخری جلسہ ۔ آندرے گروشینکو (روسی افسانہ) مترجم ستار طاہر

    روس کے لکھاری آندرے گروشینکو کا ایک افسانہ "آخری جلسہ" مترجم: ستار طاہر انتخاب و کمپوزنگ: یاسر حبیب بڈھے باشکوف نے اپنی بہو سے کہا: "جانتی ہو، آج کیا دن ہے۔ دیکھو، دھوپ نکل آئی، میرے باہر بیٹھنے کا انتظام کر دیا؟" بہو مسکرائی، وہ اچھے نین نقش کی تھی، لیکن اس کا وزن بڑھتا جارہا تھا اور وہ خاصی بے...
  18. فرخ منظور

    مکمل افسانہ: سمجھوتا، تحریر: تاسوزو ایشیکارا، ترجمہ: ستار طاہر

    جاپان کے معروف ادیب "تاسوزو ایشیکارا" کا افسانہ افسانہ: سمجھوتا تحریر: تاسوزو ایشیکارا Tatsuzō Ishikawa, 1905-1985 ترجمہ: ستار طاہر انتخاب و کمپوزنگ: یاسر حبیب "اگر تم سچ مچ اندھے ہو گئے تو میں یہ دکھ کیسے برداشت کرسکوں گی۔ تمہیں ٹھوکریں کھانے اور اندھیروں میں بھٹکتے ہوئے مجھ سے تو نہ دیکھا جائے...
  19. فرخ منظور

    اختر شیرانی اے دل آ ، اپنے دلِ آزار کو پھر یاد کریں! ۔ اختر شیرانی

    اے دل آ ، اپنے دلِ آزار کو پھر یاد کریں! بھولنے والے جفا کار کو پھر یاد کریں! ایک اک پھول کو آنکھوں سے لگا کر روئیں اُس بہارِ گُل و گلزار کو پھر یاد کریں! دیدۂ نرگسِ بیمار کو کر دیں پُر آب ساغرِ دیدۂ سرشار کو پھر یاد کریں چاند کی کرنوں...
  20. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی منزل منزل ۔ مصطفیٰ زیدی

    منزل منزل آج کیوں میرے شب و روز ہیں محروم ِ گداز اے مری روح کے نغمے ، مرے دِل کی آواز اک نہ اک غم ہے نشاطِ سحروشام کے ساتھ اور اس غم کا مفہوم نہ مقصد نہ جَواز میں تو اقبال کی چوکھٹ سے بھی مایوس آیا میرے اَشکوں کا مداوا نہ بدخشاں نہ حِجاز چند لمحوں سے تمنّا کہ دوامی بن جائیں ایک مرکز پہ رہے...
Top