نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    فریدہ خانم دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا ۔ فریدہ خانم، ناصر کاظمی

    دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا گلوکارہ: فریدہ خانم شاعر: ناصر کاطمی غزل دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا ملا نہیں توکیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیے تجھے بھی نیند...
  2. فرخ منظور

    شو کمار بٹالوی بول وے مکھوں بول ۔ شو کمار بٹالوی

    بول وے مکھوں بول کوئی بول وے مکھوں بول سجناں سانولیا ساڈے ساہ وچ چیتر گھول سجناں سانولیا جے ساڈے ساہیں چیتر گھولیں میں ہرنی بن جاواں روپ تیرے دے سنگھنے باگیں چگن سوگندھیاں آواں توں مینوں ماریں باب برہوں دے میں نتڑی غش کھاواں لکھ پیاویں میں نہ پیواں بول سوگندھیاں سوہل سجناں...
  3. فرخ منظور

    ماڈل ٹاؤن اور گڑھی شاہو لاہور میں احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ

    بشکریہ جنگ لاہور… لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں احمدیوں کے جماعت خانے پر ہونے والے حملے میں 10افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے آپریشن کرکے پانچ حملہ آوروں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے۔ دوسری جانب گڑھی شاہو میں کارروائی جار...
  4. فرخ منظور

    افتخار عارف جاہ و جلال دام و درم اور کتنی دیر۔ افتخار عارف

    غزل بشکریہ مہر فاطمہ ون اردو فورم جاہ و جلال, دام و درم اور کتنی دیر ریگِ رواں پہ نقش قدم اور کتنی دیر اب اور کتنی دیر یہ دہشت، یہ ڈر، یہ خوف گرد و غبار عہدِ ستم اور کتنی دیر حلقہ بگوشوں، عرض گزاروں کے درمیان یہ تمکنت، یہ زعمِ کرم اور کتنی دیر پل بھر میں ہو رہے گا حسابِ نبود و بود پیچ و خم و...
  5. فرخ منظور

    شو کمار بٹالوی اکھ کاشنی (گیت) ۔ شو کمار بٹالوی

    اکھ کاشنی نی اک میری اکھ کاشنی دوجا رات دے آنیندرے نے ماریا نی شیشے چ تریڑپے گئی وال واہندی نے دھیان جد ماریا اک میرا دیور نکڑا بھیڑا گھڑی مڑی آن کے بلاوے کھیتاں چوں جھکانی مارکے لسی پین دے بہانے آوے نی اوہدے کولوں سنگدی نے اجے اوہدے کولوں سنگدی نے اجے تیک وی نہ گھنڈ نوں اتاریا...
  6. فرخ منظور

    دل ہے مگر کسی سے عداوت نہیں رہی ۔ جاوید احمد غامدی

    غزل دل ہے مگر کسی سے عداوت نہیں رہی دنیا وہی ہے، ہم کو شکایت نہیں رہی میں جانتا ہوں دہر میں اس قوم کا مآل علم و ہنر سے جس کو محبت نہیں رہی خوفِ خدا کے بعد پھر اِک چیز تھی حیا وہ بھی دل و نگاہ کی زینت نہیں رہی دنیا ترا نصیب، نہ عقبیٰ ترا نصیب اب زندگی میں موت کی زحمت نہیں رہی وہ دن قریب آ...
  7. فرخ منظور

    پیپر مل دا کاما ۔ نجم حسین سیّد

    پیپر مل دا کاما لوہے لیوی لے چٹھے میں کول کھلوتا ویکھاں کھمب جیہناں دے ساوے میں کول کھلوتا ویکھاں تن وانساں دالیوی لوہے لیوی لے چڑھے میں کول کھلوتا ویکھاں لوہے توں لتھ کے ٹریا کا گت نال نہ ٹریا میں کول کھلوتا ویہندا ویہندا کا گت ہوگیا میں میں کاگت میں اگ چپنیتی جنگل وچ اوڑدی رتے...
  8. فرخ منظور

    لیلتہ القدر ۔ نجم حسین سید

    لیلتہ القدر رات کتھوری ونڈیئے ستاں ملے نہ بھاؤ جیہناں نین نندر اولے تنہاں ملن کواؤ رات اک گنڈھی چٹیاں دھاگیاں اندر ولی ولیٹی چٹے دھاگے ویکھاں سدھے کھولیاں گنجلو گنجل جے میں دھاگے وڈھ کے سٹاں تاں کستوری کھلے نہ میں دھاگے وڈھ کے سٹاں نہ کستوری کھلے ہتھ لاوان تے آکھاں کجھ کر نہ بیٹھیں...
  9. فرخ منظور

    جاوید احمد غامدی صاحب کے ادارے المورد کی ویب سائٹ

    جاوید احمد غامدی صاحب کے ادارے المورد کی ویب سائٹ http://www.al-mawrid.org/
  10. فرخ منظور

    مجروح سلطانپوری (ایک تعارف)

    مجروح سلطانپوری (ایک تعارف) گیت نگار اور شاعر اسرار الحسن المعروف مجروح سلطانپوری بالی وڈ فلم انڈسٹری اور اردو شعر و ادب کا ایک معتبر نام تھا۔ ان کی برسی پر ان کا ایک تعارف یو ٹیوب پر ملا۔ آپ سب کی نذر۔
  11. فرخ منظور

    داغ یارب ہمیں دے عشقِ صنم اور زیادہ ۔ داغ دہلوی

    غزل یارب ہمیں دے عشقِ صنم اور زیادہ کچھ تجھ سے نہیں مانگتے ہم اور زیادہ دل لے کے نہ کچھ مانگ صنم اور زیادہ مقدور نہیں تیری قسم اور زیادہ ہستی سے ہوئی فکرِ عدم اور زیادہ غم اور زیادہ ہے الم اور زیادہ بھرتا نہیں جب زخم کسی شکل سے قاتل بھرتا ہوں تری تیغ کا دم اور زیادہ تھی بختِ زلیخا میں...
  12. فرخ منظور

    امجد اسلام امجد علی ذیشان کے لئے ایک نظم ۔ امجد اسلام امجد

    یہ نظم امجد اسلام امجد صاحب کی ویب سائٹ سے لی گئی۔ علی ذیشان کے لئے ایک نظم مرے بیٹے نے آنکھیں اک نئی دُنیا میں کھولی ہیں اُسے وہ خواب کیسے دوں جنہیں تعبیر کرنے میں مری یہ عمر گزری ہے مری تعظیم کی خاطر وہ ان کو لے تو لے شاید مگر جو زندگی اُس کو ملی ہے، اُس کے دامن میں ہمارے عہد کی قدریں تو...
  13. فرخ منظور

    گہہ ہوئی صبح گاہ شام ہوئی ۔ قائم چاند پوری

    غزل گہہ ہوئی صبح گاہ شام ہوئی عمر انہیں قصوں میں تمام ہوئی رنجش آگے جو خاص تھی ہم سے وائے طالع کہ وہ بھی عام ہوئی کس گرفتار پر ہوا ہے یہ قہر جو بلا مجھ پہ زیرِ دام ہوئی وہی سمجھے ہے رمزِ حکمتِ عین جس سے وہ چشم ہم کلام ہوئی یہ بھی نالے کا طور ہے قائم خواب اِک خلق پر حرام ہوئی (قائم چاند پوری)
  14. فرخ منظور

    شب غم سے ترے جان ہی پر آن بنی تھی ۔ قائم چاند پوری

    غزل شب غم سے ترے جان ہی پر آن بنی تھی جو بال بدن پر ہے سو برچھی کی انی تھی شب گریہ سے وابستہ مری دل شکنی تھی جو بوند تھی آنسو کی سو ہیرے کی کنی تھی بے دردی ہے فرہاد سے نسبت مجھے کرنا آخر یہ جگر کاوی ہے وہ کوہ کنی تھی میں کشتہ ہوں اسباب کا تیرے شہدا کا گر چلتے میں کچھ ساتھ لیا بے کفنی تھی یک...
  15. فرخ منظور

    نیا ہر لحظہ ہر داغِ کہن ہے ۔ قائم چاند پوری

    غزل نیا ہر لحظہ ہر داغِ کہن ہے بہارِ سینہ رشکِ صد چمن ہے دہن تیرے کو پایا بات کہتے ہماری جز رسی میں کیا سخن ہے یہ صحرا ہے بھلا دیکھیں تو بارے جنوں کیسا ترا دیوانہ پن ہے نہ جمعِ رخت سے خوش ہو کہ اک روز ترا منصب وہی دس گز کفن ہے وہ گویا زخم ہے چہرے کے اوپر جو بے لطفِ سخن کوئی دہن ہے شہیدِ...
  16. فرخ منظور

    سودا زہے وہ معنیِ قرآں، کہے جو تُو واعظ ۔ مرزا رفیع سودا

    غزل زہے وہ معنیِ قرآں، کہے جو تُو واعظ پھٹے دہن کے تئیں اپنے، کر رفو واعظ مجھے یہ فکر ہے تُو اپنی ہرزہ گوئی کا جواب دیوے گا کیا حق کے روبرو واعظ خدا کے واسطے چپ رہ، اتر تُو منبر سے حدیث و آیہ کو مت پڑھ توُ بے وضو واعظ سنا کسی سے تُو نامِ بہشت، پر تجھ کو گلِ بہشت کی پہنچی نہیں ہے بُو واعظ...
  17. فرخ منظور

    درد بن کب ہو اثر نالۂ شب گیر کے بیچ ۔ قائم چاند پوری

    غزل درد بن کب ہو اثر نالۂ شب گیر کے بیچ کارگر کیا ہو وہ، پیکاں نہیں جس تیر کے بیچ بند اسباب میں ہرگز نہ رہیں وارستہ کب ٹھہرتی ہے صدا حلقۂ زنجیر کے بیچ تشنہ لب مر گئے کتنے ہی ترے کوچے میں ظاہرا آب نہ تھی تجھ دمِ شمشیر کے بیچ ناصحا! پوچھ نہ احوالِ خموشی مجھ سے ہے یہ وہ بات کہ آتی نہیں تقریر کے...
  18. فرخ منظور

    میں نہ وہ ہوں کہ تنک غصے میں ٹل جاؤں گا ۔ قائم چاند پوری

    غزل میں نہ وہ ہوں کہ تنک غصے میں ٹل جاؤں گا ہنس کے تم بات کرو گے میں بہل جاؤں گا ہم نشیں، کیجیو تقریب تو شب باشی کی آج کر نشے کا حیلہ میں مچل جاؤں گا دل مرے ضعف پہ کیا رحم تُو کھاتا ہے کہ میں جان سے اب کے بچا ہوں تو سنبھل جاؤں گا سیر اس کوچے کی کرتا ہوں کہ جبریل جہاں جا کے بولا کہ بس اب آگے...
  19. فرخ منظور

    عہدے سے تیرے ہم کو بَر آیا نہ جائے گا ۔ قائم چاند پوری

    غزل عہدے سے تیرے ہم کو بَر آیا نہ جائے گا یہ ناز ہے تو ہم سے اٹھایا نہ جائے گا ٹوٹا جو کعبہ کون سی یہ جائے غم ہے شیخ؟ کچھ قصرِ دل نہیں کہ بنایا نہ جائے گا آتش تو دی تھی خانۂ دل کے تئیں میں آپ پر کیا خبر تھی یہ کہ بجھایا نہ جائے گا ہوتے ترے محال ہے ہم درمیاں نہ ہوں جب تک وجودِ شخص ہے سایا نہ...
  20. فرخ منظور

    یو ٹیوب اور وکی پیڈیا بھی پاکستان میں بین

    آج نہ وکی پیڈیا کا کوئی لنک کھل رہا ہے اور نہ یوٹیوب کا کوئی لنک۔ لگتا ہے پاکستان کو بے علم بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ خدا ہمارے حال پر رحم کرے۔
Top