جاوید احمد غامدی صاحب کے ادارے المورد کی ویب سائٹ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سویدا

محفلین
غامدی صاحب کی شخصیت تو نہیں البتہ ان کے نظریات وافکار احادیث کے حوالے سے کافی مشکوک ہیں
 
طالوت

محفلین
جب تک کسی چیز کو اس کے بیان کرنے والے نظریے کے عین مطابق سمجھا نہ جائے وہ مشکوک ہی ہوتی ہے ۔ اور میرا یہ ماننا ہے کہ محض سنی سنائی باتوں یا دو چار ملاقاتوں سے کسی کو سمجھا نہیں جا سکتا ۔ محض اس بنیاد پر کسی کی شخصیت یا افکار کو مشکوک نہیں کہا جا سکتا کہ وہ معاملات کو کسی مخصوص عینک سے نہیں دیکھتا۔ مجھے بھی ان کے حوالے سے کچھ باتوں پر تحفظات ہیں مگر ان کی نیک نیتی شبہات سے بالاتر ہے ۔ بہرحال اس پر طویل بحث کی جا سکتی ہے اور ہو بھی چکی ہیں ، اسلئے اسے دوبارہ شروع کرنا بے فائدہ ہے ۔
وسلام
 
فخرنوید

محفلین
جس بندے کے نظریات اس کی شخصیت کا اظہار ہوتے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک کا مشکوک ہونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہی بہت ہے۔

باقی سب رب جانے۔۔۔۔۔۔
 
زہیر

محفلین
جب تک کسی چیز کو اس کے بیان کرنے والے نظریے کے عین مطابق سمجھا نہ جائے وہ مشکوک ہی ہوتی ہے ۔ اور میرا یہ ماننا ہے کہ محض سنی سنائی باتوں یا دو چار ملاقاتوں سے کسی کو سمجھا نہیں جا سکتا ۔ محض اس بنیاد پر کسی کی شخصیت یا افکار کو مشکوک نہیں کہا جا سکتا کہ وہ معاملات کو کسی مخصوص عینک سے نہیں دیکھتا۔ مجھے بھی ان کے حوالے سے کچھ باتوں پر تحفظات ہیں مگر ان کی نیک نیتی شبہات سے بالاتر ہے ۔ بہرحال اس پر طویل بحث کی جا سکتی ہے اور ہو بھی چکی ہیں ، اسلئے اسے دوبارہ شروع کرنا بے فائدہ ہے ۔
وسلام

آپ نے بالکل درست فرمایا اسی لیئے یہ لنک دے رہا ہوں جہاں دو عدد کتابیں مکمل حوالاجات کے ساتھ غامدی صاحب کی علمی خیانت یا امانت سے متعلق ہیں۔آپ خود بھی اور باقی احباب بھی انکا مطالعہ کرلیں اور فیصلہ کرلیں کہ غامدی صاحب کی شخصیت صرف مشکوک ہے یا آپ کی رائے اب کچھ اور ہے۔

والسلام
 
dxbgraphics

میرے ایک پرانے دوست ہیں تقریبا بچپن ہی سے جانتا ہوں۔ غامدی صاحب کے بڑے فین یا چاہنے والوں میں سے ہیں اور احادیث کو انسانوں کا لکھا ہوا مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حدیث کو چھوڑو قرآن کی بات کرو۔ موصوف آجکل پشاور کے مایہ ناز گلوکار بھی ہیں۔اور یہ گفتگو بھی اپریل میں وے کیشن پر گیا تھا اسی دوران ان سے ہوئی تھی۔
 
dxbgraphics

محفلین
آپ نے بالکل درست فرمایا اسی لیئے یہ لنک دے رہا ہوں جہاں دو عدد کتابیں مکمل حوالاجات کے ساتھ غامدی صاحب کی علمی خیانت یا امانت سے متعلق ہیں۔آپ خود بھی اور باقی احباب بھی انکا مطالعہ کرلیں اور فیصلہ کرلیں کہ غامدی صاحب کی شخصیت صرف مشکوک ہے یا آپ کی رائے اب کچھ اور ہے۔

والسلام

شکریہ جناب ۔۔۔۔۔۔۔
 
میری کوشش ہوتی ہے کہ بحث برائے بحث سے گریز کروں ، مگر یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ اس قسم کی کتابیں ہر مسلک کی ایک دوسرے کے بارے میں موجود ہیں ، ایک غامدی صاحب پر ہی کیا موقوف ۔ اور یہ بھی کہ ان میں کس قسم کی “تحقیق“ شامل ہوتی ہے اس کا بھی مجھے خاصا تجربہ ہے۔
 
لیکن غامدی صاحب خود کو حنفی کہتے ہیں اور حنفی علماء ہی نے ان کو مشکوک قرار دیا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں خود جاوید احمد غامدی صاحب سے ہزار اختلاف رکھتا ہوں لیکن میرا اس سائٹ کا لنک دینے کا مقصد تھا کہ ہم میں مختلف مکتبۂ فکر کے علما کو پڑھنے کا اور ان کا نقطۂ نظر جاننے کا شوق پیدا ہو نہ کہ ایک دوسرے کے علما کو مشکوک قرار دینے کے بارے میں بحث کی جائے۔ میرے خیال میں کسی عالم کے فتوے کی بجائے ہم خود انہیں پڑھنے کے بعد کوئی فیصلہ کریں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ تو یہاں ہر عالم نے ایک دوسرے کے خلاف فتویٰ دے رکھا ہے۔

دوست

محفلین
غامدی صاحب روایتی انداز کے عالم نہیں ہیں، اور نہ ہی ان کی دینی تعلیم درس نظامی سے حاصل شدہ لگتی ہے۔ شاید اس لیے ان سے روایتی علماء کو اختلاف ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
میں خود جاوید احمد غامدی صاحب سے ہزار اختلاف رکھتا ہوں لیکن میرا اس سائٹ کا لنک دینے کا مقصد تھا کہ ہم میں مختلف مکتبۂ فکر کے علما کو پڑھنے کا اور ان کا نقطۂ نظر جاننے کا شوق پیدا ہو نہ کہ ایک دوسرے کے علما کو مشکوک قرار دینے کے بارے میں بحث کی جائے۔ میرے خیال میں کسی عالم کے فتوے کی بجائے ہم خود انہیں پڑھنے کے بعد کوئی فیصلہ کریں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ تو یہاں ہر عالم نے ایک دوسرے کے خلاف فتویٰ دے رکھا ہے۔

میں کچھ نہیں کہوں گا اپنی عبارت پر غور کیجئے گا ذرا۔
اجتہاد عام لوگ بھی کر سکتے ہیں؟؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں کچھ نہیں کہوں گا اپنی عبارت پر غور کیجئے گا ذرا۔
میرے خیال میں آپ اجتہاد بھی کرنے لگے ہیں۔

اللہ نے حضرت موسیٰ کو جن تین طاقتوں سے لڑنے کا حکم دیا تھا اس میں فرعون، قارون اور تیسرا ہامان بھی تھا جو مذہبی پیشوائیت کا نمائیندہ تھا۔ افسوس یہی ہے کہ مسلمان بھی مذہبی پیشوائیت کا شکار ہو چکے ہیں اور خود تحقیق کرنے کو شجرِ ممنوعہ سمجھتے ہیں۔
 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علماء کو اپنا وارث کہا ہے۔ نہ کہ ہر کسی کو۔
اگر آپ عالم ہیں تو بسم اللہ۔
نہیں تو کیا آپ کے علمی معیار کا پیمانہ کیا ہے؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علماء کو اپنا وارث کہا ہے۔ نہ کہ ہر کسی کو۔
اگر آپ عالم ہیں تو بسم اللہ۔
نہیں تو کیا آپ کے علمی معیار کا پیمانہ کیا ہے؟

قبلہ آپ کے تو بچپن کے دوست آپ کو نہیں سمجھا سکے۔ تو میں کس باغ کی مولی ہوں۔
 
dxbgraphics

محفلین
قبلہ آپ کے تو بچپن کے دوست آپ کو نہیں سمجھا سکے۔ تو میں کس باغ کی مولی ہوں۔

یہ میرے سوال کا جواب نہیں؟
جہاں تک میں سمجھا ہوں تو آپ نے معیار کا پیمانہ میرے بچپن کے اس دوست کو ٹہرایا جو حدیث کو انسانوں کے ہاتھ کا لکھا ہوا کہہ کر انکار کرتا ہے۔
 
میں آپ کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا اور براہِ مہربانی آئیندہ میرے کسی بھی تبصرے پر اپنا تبصرہ نہ کیا کریں۔ بہت شکریہ!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top