1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

نیا ہر لحظہ ہر داغِ کہن ہے ۔ قائم چاند پوری

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 23, 2010

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    غزل

    نیا ہر لحظہ ہر داغِ کہن ہے
    بہارِ سینہ رشکِ صد چمن ہے

    دہن تیرے کو پایا بات کہتے
    ہماری جز رسی میں کیا سخن ہے

    یہ صحرا ہے بھلا دیکھیں تو بارے
    جنوں کیسا ترا دیوانہ پن ہے

    نہ جمعِ رخت سے خوش ہو کہ اک روز
    ترا منصب وہی دس گز کفن ہے

    وہ گویا زخم ہے چہرے کے اوپر
    جو بے لطفِ سخن کوئی دہن ہے

    شہیدِ غمزۂ خوں ریز ہوں میں
    مجھے کب حاجتِ تیغ و کفن ہے

    دلا پوچھ ہم سے احوال غم آباد
    کہ اپنا تو وہی بستی وطن ہے

    فقط شاعر نہیں ہم بلکہ قائم
    ہمارا ایک ادنیٰ یہ بھی فن ہے

    (قائم چاند پوری)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    نہ جمعِ رخت سے خوش ہو کہ اک روز
    ترا منصب وہی دس گز کفن ہے
    سبحان اللہ! خوبصورت انتخاب ہے۔ بہت شکریہ جناب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    شکریہ حضور! خدا آپ جیسے سخن شناس لوگوں کا اردو محفل میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    شکریہ سخنور صاحب۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,169
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ فرخ صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    شکریہ وارث صاحب!
     

اس صفحے کی تشہیر