نتائج تلاش

  1. نبیل

    بلوچستان: مائی جوری کی سیاست

    میں نے جب بھی بلوچستان کے ضمنی انتخابات میں ایک غریب کسان عورت مائی جوری کے حصہ لینے کا سنا ہے، مجھے یہ ہمیشہ کوئی افسانہ لگا ہے۔ خوابوں اور خیالوں میں رہنے والی ہماری قوم تبدیلی اور انقلاب کا ذکر تو بہت جوش اور جذبے سے کرتی ہے لیکن حکومتی ایوانوں میں وہی لٹیرے اور منافق پہنچ جاتے ہیں جو ہر...
  2. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    السلام علیکم، فورم پر فونٹ سازی سے متعلقہ گفتگو ہو رہی ہے جس میں انک سکیپ اور فونٹ‌ فورج کے استعمال کے بارے میں بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مجھے بھی اس سلسلے میں چند تجربات کے لیے لینکس کی ایک ایسی انسٹالیشن درکار تھی جس میں اردو فونٹ درست کام کر رہے ہوں اور جس میں مطلوبہ سوفٹویر پیکجز بھی موجود ہوں۔...
  3. نبیل

    یہ سماں، پیارا پیارا - (مالا بیگم، افشاں احمد)

    یوٹیوب پر پی ٹی وی کے پرانے پروگرام سلور جوبلی کے گانے تلاش کرتے ہوئے یہ گانا ملا جو مجھے پسند آیا۔ یہ گانا مالا بیگم نے گایا تھا جسے سلور جوبلی پروگرام میں افشاں احمد نے دوبارہ گایا اور مجھے افشاں احمد کی آواز میں بھی یہ بہت پسند آیا ہے۔ یہ سماں پیارا پیارا یہ ہوائیں ٹھنڈی ٹھنڈی...
  4. نبیل

    سٹوڈیو ڈھائی، ادب کے موضوع پر

    ماضی میں انور مقصود نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے کئی بہترین پروگرام پیش کیے جن میں پیش کیا جانے والا مزاح بھی لاجواب ہوتا تھا۔ سٹوڈیو ڈھائی بھی ایسا ہی ایک نہایت مقبول پروگرام تھا۔ مجھے یوٹیوب پر سٹوڈیو ڈھائی کا ادب کے موضوع پر پروگرام ملا تو میں نے اسے یہاں پر پیش کرنے کا سوچا۔ پہلے میں اسے ادبی...
  5. نبیل

    پاکستان میں ملازمت تلاش کرنے کے لیے جاب پورٹلز کے روابط فراہم کریں!

    السلام علیکم، میں اس تھریڈ میں پاکستان کے جاب سرچ پورٹلز کے روابط اکٹھے کرنا چاہ رہا ہوں۔ مجھے صرف ایک روزی ڈاٹ پی کے کا پتا ہے۔ آپ دوستوں کو اگر ایسے مزید مفید روابط کا علم ہو تو ان کے بارے میں یہاں معلومات فراہم کریں۔
  6. نبیل

    فارسی شاعری ما را با غمزہ کشت و قضا را بہانہ ساخت (مرزا قتیل)

    مجھے یہ فارسی غزل بہت پسند ہے جسے کے ایل سہگل نے گایا ہوا ہے۔ میں نے کسی زمانے میں یہی غزل ناشناس کی آواز میں بھی سنی تھی لیکن نیٹ پر اس کا ربط نہیں مل پایا ہے۔ محفل فورم پر اس کے بارے میں کئی مرتبہ پہلے بھی بات ہو چکی ہے۔ (ربط) میں ذیل میں اسی غزل کے اشعار کو دوبارہ محمد وارث کے کیے گئے ترجمے...
  7. نبیل

    عربی خطاطی کی ورکشاپ

    کچھ روز قبل مجھے خبر ہوئی کہ ایک صاحب عربی خطاطی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ میں نے بھی اس ورکشاپ کے لیے رجسٹر کر لیا۔ یہ ورکشاپ گزشتہ ہفتے کو منعقد ہوئی تھی۔ یہ ورکشاپ پیش کرنے والے صاحب زہیر ایلیا صاحب تھے جو کہ ملک شام سے تعلق رہتے ہیں اور بیس سال...
  8. نبیل

    فارسی شاعری بیا و جوش تمنای دیدنم بنگر - فارسی غزل (غالب)

    مجھے یو ٹیوب پر غالب کی یہ فارسی غزل فریدہ خانم کی آواز میں ملی جو مجھے اچھی لگی۔ مجھے اس غزل کے اشعار اسی طرح کہیں اور نہیں ملے، اس لیے میں انہیں خود سے نوٹ کرکے یہاں پیش کر رہا ہوں اور اپنی سمجھ کے مطابق ان کا اردو ترجمہ بھی لکھ رہا ہوں۔ آپ کو کوئی غلطی نظر آئے تو تصحیح فرما دیں...
  9. نبیل

    بچوں کو سلانا

    کچھ چھوٹے بچے نیند کی وجہ سے بے چین ہو جاتے ہیں اور انہیں سلانا کافی مشکل کام بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر بچے گود میں ٹہلاتے ہوئے سو بھی جائیں تو اس سے بھی زیادہ مشکل انہیں بستر پر لٹانا ہوتا ہے۔ بچے خواہ کس قدر گہری نیند میں ہوں، وہ فوراً بھانپ لیتے ہیں کہ انہیں گود سے علیحدہ کیا جا رہا ہے اور وہ...
  10. نبیل

    جلدی

    آج میں جب گھر سے نکلا تو بس آنے میں کم ہی وقت رہ گیا تھا جبکہ بس سٹاپ تک فاصلہ کم از کم سات یا آٹھ منٹ‌ کا ہے۔ میں تیز رفتاری سے قدم اٹھانے لگا۔ راستے میں ایک بوڑی خاتون لاٹھی ٹیک کر آہستہ آہستہ چل رہی تھیں۔ انہیں یہ بھی احساس نہیں ہو رہا تھا کہ پیچھے کسی کو آگے جانے کی جلدی ہے۔ اطراف میں برف کے...
  11. نبیل

    اردو ویب فونیٹک اردو کی بورڈ؟

    السلام علیکم، میں نے چند روز قبل اردو ایڈیٹر کی اپڈیٹ کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔ میں جلد ہی اسے ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ورچوئل کی بورڈ میں کئی اردو کلیدی تختے شامل ہیں جن میں کرلپ کا صوتی اردو کی بورڈ بھی شامل ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ ہماری ضروریات کے لیے کافی ہوگا؟ اگر ایسا...
  12. نبیل

    اردو ایڈیٹر کی اپڈیٹ پر کام!

    السلام علیکم، میں چند روز سے جے کویری کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کو بہتر بنانے پر کچھ کام کر رہا ہوں۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ فورم کو وی بلیٹن کے ورژن 4 پر اپگریڈ کرنے کے بعد اس میں جے کویری کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کا استعمال کیا جائے۔ میں اردو ایڈیٹرکو سفاری، اوپیرا اور کروم براؤزرز کے ساتھ بھی کمپیٹیبل...
  13. نبیل

    یوٹیوب پر ایچ ٹی ایم ایل 5 سپورٹ کے بیٹا کا آغاز!

    ایچ ٹی ایم ایل کے نئے سٹینڈرڈ 5 میں براؤزر میں کسی پلگ ان کے بغیر آڈیو، وڈیو میڈیا کو پلے کرنا ممکن ہو جائے گا۔ حال ہی میں یوٹیوب نے بھی ایچ ٹی ایم ایل 5 پر مبنی سائٹ‌ کا بیٹا لانچ کر دیا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے وہ ویب براؤزر درکار ہوگا جس میں ایچ ٹی ایم ایل 5 سٹینڈرڈ کی سپورٹ موجود ہو۔ فائر...
  14. نبیل

    سرور کی صورتحال کے باعث تبدیلی

    السلام علیکم، میں نے فورم کے ڈاؤن ٹائم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فورم کو مہمان یوزرز کے لیے بند کر دیا ہے۔ اب صرف رجسٹرڈ ارکان ہی فورم کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس صورتحال کا جلد کوئی حل دستیاب ہو جائے گا۔ اس تبدیلی کے باعث آپ کو جو کوفت ہو رہی ہے اس کے لیے بہت معذرت خواہ...
  15. نبیل

    آن لائن سرائیکی - دیوناگری ٹرانسلٹریشن سسٹم

    کچھ دیر پہلے عباس ملک کی ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایک آن لائن سرائیکی - دیوناگری ٹرانسلٹریشن سسٹم کے بارے میں اطلاع دی ہے جو کہ ذیل کے ربط پر موجود ہے: آن لائن سرائیکی - دیوناگری ٹرانسلٹریشن سسٹم
  16. نبیل

    ابن سعید اور محمد وارث کی بطور ایڈمن تقرری

    السلام علیکم، مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ ابن سعید اور محمد وارث کی بطور محفل فورم ایڈمن تقرری کر دی گئی ہے۔ اس طرح نہ صرف فورم کی متبادل نظامت کا بندوبست کیا گیا ہے بلکہ اس طرح ہمارے یہ دو نہایت قابل اور باصلاحیت دوست محفل فورم کو بطور ایک تحقیقی اور تعلیمی پلیٹ فارم ترقی بخشنے...
  17. نبیل

    وی بلیٹن 4

    السلام علیکم، فورم سوفٹویر وی بلیٹن کا ورژن 4 جاری ہو چکا ہے۔ یہ خاصی متنازعہ ریلیز ہے کیونکہ اس مرتبہ نہ صرف یہ ورژن پرانے ورژنز سے ان کمپیٹیبل ہے بلکہ اس کی قیمت بھی کافی بڑھا دی گئی ہے۔ نئے ورژن پر اپگریڈ کا مطلب یہ ہوگا کہ پرانے تمام سٹائل اور موڈ کام کرنا بند کر دیں گے۔ ہم نے اگرچہ نئے...
  18. نبیل

    ٹیکسٹ ایفیکٹس کی فائلیں درکار ہیں!

    السلام علیکم، اگر کوئی دوست فوٹو شاپ کے ٹیکسٹ ایفیکٹس کی فری پی ایس ڈی فائلوں کے روابط فراہم کر دیں تو میں ان کا مشکور ہوں گا۔ میں نے ایسے چند ٹیکسٹ ایفیکٹس کو ان پیج سے درآمد کردہ ٹیکسٹ پر آزمایا ہے اور کئی مرتبہ اس کا اچھا نتیجہ بھی برآمد ہوا ہے اگر تمام ٹیکسٹ ایفیکٹس ان پیج سے درآمد کردہ...
  19. نبیل

    گوگل فون، جو آئی فون سے ملتا جلتا ہے

    ایک عرصے سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل کی جانب سے اس کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ پر مبنی ایک اپنے گوگل فون نامی ڈیوائس کی تیاری کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جو کہ گزشتہ دنوں میں زور پکڑ‌ گئی ہیں۔ اگرچہ ابھی اس بارے میں گوگل کی جانب سے کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے لیکن ٹوئٹر پر اس بارے میں کئی...
  20. نبیل

    فیڈرر کو اعصام نے ہرا دیا

    اصل خبر یہ ہے کہ ایک ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں اعصام الحق اور ان کی امریکی پارٹنر نے راجر فیڈرر کی ٹیم کو ایک میچ میں شکست دے دی۔ پوری خبر پڑھیں۔۔
Top