سرور کی صورتحال کے باعث تبدیلی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے فورم کے ڈاؤن ٹائم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فورم کو مہمان یوزرز کے لیے بند کر دیا ہے۔ اب صرف رجسٹرڈ ارکان ہی فورم کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس صورتحال کا جلد کوئی حل دستیاب ہو جائے گا۔ اس تبدیلی کے باعث آپ کو جو کوفت ہو رہی ہے اس کے لیے بہت معذرت خواہ ہوں۔
والسلام
 

گرائیں

محفلین
تو کیا اس بات کا مطلب یہ لیا جا سکتا ہے کہ نئے ارکان کی رجسٹریشن بھی فی الحال التوا میں رہے گی؟
 

زیک

مسافر
بغیر لاگ ان کئے محفل دیکھنے پر پابندی کل عارضی طور پر لگائ گئ تھی کہ محفل بار بار ڈاؤن ہو رہی تھی مگر اس کی وجہ قارئین نہیں بلکہ ہمارے ہوسٹ پر کسی قسم کا حملہ تھا۔ لہذا اب یہ پابندی ہٹا لی گئ ہے۔
 
Top