نتائج تلاش

  1. نبیل

    ورڈ پریس میں اردو لینگویج نہیں ہے۔

    اس بارے میں یہاں کئی مرتبہ بات کی جا چکی ہے کہ پورے سوفٹویر کے اردو ترجمے کی خاص افادیت نہیں ہے۔ ایڈمن پینل پر اردو انٹرفیس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ صرف فرنٹ اینڈ پر تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اگر ضرورت محسوس ہو تو اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔
  2. نبیل

    ایڈیٹر الیکٹران اردو ایڈیٹر

    اس ایڈیٹر کی تیاری کا آئیڈیا بنیادی طور پر یہی تھا کہ جو اردو ایڈیٹر ویب صفحات میں استعمال ہوتا آیا ہے اسی کو ڈیسک ٹاپ میں ایمبڈ کرکے فراہم کر دیا جائے۔ لک اینڈ فیل پر زیادہ کام نہیں کیا گیا۔ سورس کوڈ میں editor.html میں اپنی مرضی کی ترمیم کی جا سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی فیوچر ریلیز میں رن ٹائم...
  3. نبیل

    بارہویں سالگرہ سالگرہ کے موقعے پر تکنیکی مضامین کا سلسلہ

    اس سلسلے میں میری کاوش یہاں دیکھی جا سکتی ہے: ایڈیٹر - الیکٹران اردو ایڈیٹر
  4. نبیل

    ایڈیٹر الیکٹران اردو ایڈیٹر

    السلام علیکم۔ محفل فورم کی بارہویں سالگرہ کے موقعے پر تکنیکی مضامین کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اب قدرے تاخیر سے اپنی شراکت پیش کر رہا ہوں۔ زیر نظر مضمون میں الیکٹران فریم ورک پر مبنی ایک اردو ایڈیٹر کی تیاری اور اجراء کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ تعارف اردو ایڈیٹر سوفٹویر اگرچہ مختلف شکلوں میں...
  5. نبیل

    ریحان نستعلیق

    کیا نور تحریری نستعلیق چیک کیا ہے؟ فونٹ - نور تحریری نستعلیق ریلیز
  6. نبیل

    تیسری منزل سے جو گرے۔۔

    راحت حسین یوٹیوب پر مشہور پرینکسٹر ہیں۔ اس کے ایک پرینک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پلاسٹک ڈمی کو تیسری منزل سے گرایا جاتا ہے جسے دوسری منزل پر لوگ دہشت زدہ ہو کر دیکھتے ہیں۔ باقی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ :)
  7. نبیل

    تعارف تعارف

    نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔
  8. نبیل

    تعارف تعارف

    کیا نعمان صدیقی آئی ٹھیک رہے گی؟ اس طرح کوئی مغالطہ بھی نہیں رہے گا۔
  9. نبیل

    تعارف تعارف

    خوش آمدید۔ نعمان احمد کے نام سے پہلے ہی ایک آئی ڈی موجود ہے، اس لیے یہ آئی ڈی نہیں استعمال کی جا سکتی۔ اس کے علاوہ کوئی اور آئی ڈی بتائیں۔ بہتر ہوگا کہ پہلے اراکین کی فہرست چیک کر لیں کہ آیا یہ پہلے سے موجود تو نہیں ہے۔
  10. نبیل

    سیرت النبیؐ

    اسے منتقل کر دیا گیا ہے۔
  11. نبیل

    اناڑیوں کے ہاتھ میں بندوق

    ویسے تو اناڑیوں کے ہاتھ میں کوئی بھی اوزار خطرے کا سائن ہوتا ہے، لیکن کوئی فائر کرنے والا ہتھیار اناڑیوں کے ہاتھ لگ جائے تو وہ صحیح معنوں میں اپنے اور اپنے آس پاس لوگوں کے لیے وبال جان بن سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے۔
  12. نبیل

    سیرت النبیؐ

    فورم پر سیرت سے متعلق ایک زمرہ موجود ہے۔ بہتر ہے کہ ایسی تحاریر وہاں ہی شئیر کی جائیں۔
  13. نبیل

    جھوٹا بچہ

    جان ایک چھوٹا سا بچہ ہے اور اس کی خاص بات اس کی غلط بیانی کی عادت ہے۔ جان چھپ کر سپرنکلز کھا رہا تھا جب اسے اس کی امی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ کیا تم نے سپرنکلز کھائے تھے تو وہ صاف مکر گیا حالانکہ اس کے چہرے پر صاف سپرنکلز نظر آ رہے تھے۔ اس کی امی نے یہ سب ویڈیو پر ریکارڈ کر...
  14. نبیل

    چائے پیتے پیتے چند نکات سے مدد کیجیے۔

    وتعاونو علی البر واتقوی ولا تعاونو علی الاثم والعدوان جو کام نیکی اور خدا ترسی کے ہیں ان میں سب سے تعاون کرو اور جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو واتقو اللہ ان اللہ شدید العقاب اللہ سے ڈرو، اس کی سز ا بہت سخت ہے
  15. نبیل

    بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

    TL;DR حالات بدلنے سے لوگ زیادہ تر مالی حالات مراد لیتے ہیں۔ میری دانست میں اس کا اس سے وسیع مطلب لیا جا سکتا ہے۔ جو لوگ صحت کی پریشانیوں، قرابت داری کے جھگڑوں یا سب سے بڑھ کر روحانی پستی سے نکل آتے ہیں، میرے خیال میں ان کی کامیابی کاروبار کی کامیابی سے کہیں زیادہ بڑی ہوتی ہے۔ میرے خیال میں یہاں...
  16. نبیل

    انوکھےاشعار"

    اس لڑی کو ادبی سیکشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مدیران سے گزارش ہے کہ اسے دیکھ لیں۔
  17. نبیل

    میگزین شائع ہونی چاہیے

    شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ میری اس سلسلے میں کچھ اس طرح کی رائے ہے کہ ادبی ، تکنیکی اور دوسرے موضوعات کےلیے علیحدہ کمپائلیشن ہونی چاہیے، خواہ یہ آن لائن ہو، یا پھر ای بک کی فارمیٹ میں۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سمت ابھی تک جاری ہو رہا ہے۔ ہمیں فورم پر اسے مزید ہائی لائٹ کرنا چاہیے۔
  18. نبیل

    یک نہ شد دو شد

    غالبا نہیں بلکہ یقینا۔ کچھ صورتوں میں تو ممکن ہے پہلے سے ان کی پرابلم کے حل کے لیے کوئی نہ کوئی ایپ موجود ہو۔ مسئلہ یہ ہے کہ اکثر لوگ ڈیویلپمنٹ کے کام کے لیے معاوضہ ادا کرنے سے کتراتے ہیں۔ اور بعض اوقات دوستوں سے فرمائش کرتے ہیں کہ ان کے لیے کسٹم ڈیویلپمنٹ کر دی جائے۔ :)
  19. نبیل

    یک نہ شد دو شد

    محب علوی صاحب یاد آ رہے ہیں۔ وہ پریسٹن کو پرستان کہا کرتے تھے۔ :)
Top