جھوٹا بچہ

نبیل

تکنیکی معاون
جان ایک چھوٹا سا بچہ ہے اور اس کی خاص بات اس کی غلط بیانی کی عادت ہے۔ جان چھپ کر سپرنکلز کھا رہا تھا جب اسے اس کی امی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ کیا تم نے سپرنکلز کھائے تھے تو وہ صاف مکر گیا حالانکہ اس کے چہرے پر صاف سپرنکلز نظر آ رہے تھے۔ اس کی امی نے یہ سب ویڈیو پر ریکارڈ کر لیا اور یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جو کہ ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے:


بعد میں ایلن شو میں اس بچے کو بلایا گیا اور اس کا امتحان لینے کے لیے اس سے کچھ سوال پوچھے گئے اور جان نے حسب معمول غلط بیانی سے کام لیا۔ :)

 

محمد وارث

لائبریرین
خوب ہے۔ وائرل ہونے کا دور ہے، ورنہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہر پاکستانی کا بچپن ایسے ہی جھوٹ بولتے میرا مطلب ہے 'غلط بیانی' کرتے گزرا ہوگا۔ :LOL:
 
Top