نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: ملی ہزاروں کو اس طرح سے بھی راہِ صواب ٭ نظرؔ لکھنوی

    ملی ہزاروں کو اس طرح سے بھی راہِ صواب نہیں کرم سے ہے خالی تری نگاہِ عتاب برائے مکتبِ دنیا ہے مستقل وہ نصاب طفیلِ شاہِ مدینہ ملی ہمیں جو کتاب مئے حجاز کی مستی سے ہے غرض مجھ کو ملے نہ جامِ مصفّٰی تو دُردِ بادۂ ناب پیو پلاؤ مئے عشقِ ساقیِ کوثر جو حور و خلد کی خواہش تمہیں ہے روزِ حساب ڈھلی ہے...
  2. محمد تابش صدیقی

    سیاسی نغمات

    پاکستان میں انتخابی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے۔ تمام پارٹیز کی جانب سے بھی اور آزاد حیثیت میں بھی امیدواران میدان میں اتارے جا چکے ہیں۔ انتخابی مہم کی ایک اہم سرگرمی انتخابی ترانوں کا ریلیز ہونا ہے۔ اور تمام ہی پارٹیز اپنے انتخابی نعروں، پارٹی کی پالیسی پر، ممبران کے توصیف پر مبنی جوشیلے نغمات...
  3. محمد تابش صدیقی

    غزل: ہاتھ میں کاسہ اٹھایا دل پہ پتھر رکھ لیا ٭ راحیل فاروق

    ہاتھ میں کاسہ اٹھایا دل پہ پتھر رکھ لیا تیرے غم کا مان ہم نے ٹھوکروں پر رکھ لیا لگ نہ جائے پھر کہیں دامن کے پھولوں کو نظر ہم نے ہر خارِ چمن دل میں چبھو کر رکھ لیا وصل ہے کچھ اور شے انصاف ہے کچھ اور چیز آپ نے تو فیصلے کا دن ہی محشر رکھ لیا وسعتِ غم سے شناسائی بڑی بھاری پڑی دل نے خود کو گردشِ...
  4. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: احساسِ ہر گناہ و خطا کون لے گیا ٭ نظرؔ لکھنوی

    احساسِ ہر گناہ و خطا کون لے گیا دل سے متاعِ خوفِ خدا کون لے گیا اس شہرِ دل سے نور و ضیا کون لے گیا سوءِ عمل ہے اور بھلا کون لے گیا کیفِ جمال و کیفِ ادا کون لے گیا رنگیں تری ردائے حیا کون لے گیا ہمدم مرے بدل دے یہ لکھا نصیب کا ہے تیرے پاس دستِ دعا کون لے گیا پیدا نہیں ہے اب تو ذرا بھی گداز دل...
  5. محمد تابش صدیقی

    ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو دس سال اور مریم نواز کو سات سال قید کی سزا کا فیصلہ

    اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا ہے جب کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاہے۔ عدالت کی...
  6. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد اکمل بھائی کو تین ہزاری منصب مبارک ہو

    تو جناب بالآخر اکمل زیدی بھائی نے تین ہزار مراسلے مکمل کر ہی لیے۔ امید ہے کہ اپنے کٹھے میٹھے آم جیسے مراسلوں سے مزید ہزاریاں عبور کرتے رہیں گے۔ بہت بہت مبارک ہو اکمل بھائی
  7. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: جب تک بہ ذکرِ خیرِ شہِ مرسلیں رہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    جب تک بہ ذکرِ خیرِ شہِ مرسلیں رہے میری زباں پہ چاشنی انگبیں رہے در سایۂ ملائکۂ مُکرَمیں رہے محفل وہ جس میں تذکرۂ شاہِ دیں رہے میری دعاؤں میں یہ دعا اوّلیں رہے کلمہ زباں پہ اس کا دمِ واپسیں رہے معراجِ مصطفیٰ کا خیالِ حسیں رہے کچھ ساعتوں کو دل یہ بہ عرشِ بریں رہے پیشِ نگاہ جس کے بھی عرشِ متیں...
  8. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: کون آخر زینتِ آغوشِ محفل ہو گیا ٭ نظرؔ لکھنوی

    کون آخر زینتِ آغوشِ محفل ہو گیا ایک ہی نظارہ میں جانِ رگِ دل ہو گیا دو نگاہوں کا تصادم اپنا اپنا پھر نصیب کوئی قاتل اور کوئی مرغِ بسمل ہو گیا اے دلِ نا عاقبت اندیش جلتا ہے تو جل حسنِ عالم سوز کے تو کیوں مقابل ہو گیا ہیں کرم فرما کبھی اس پر کبھی جور آزما خوب ہے جیسے انہیں کا دل مرا دل ہو...
  9. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: یہ کون مجھ کو صلِّ علیٰ یاد آ گیا ٭ نظرؔ لکھنوی

    یہ کون مجھ کو صلِّ علیٰ یاد آ گیا یکتائیوں کے ساتھ خدا یاد آ گیا غربت میں جب وطن کا مزا یاد آ گیا لوگوں کا مجھ کو بختِ رسا یاد آ گیا دل اپنا اس کا تیرِ جفا یاد آ گیا بیٹھے بٹھائے ہائے یہ کیا یاد آ گیا اس رات مجھ کو نیند نہ آئی تمام رات جس رات خوابِ زلفِ دوتا یاد آ گیا اس دورِ اضطراب میں سب...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: محبت ہے سراپا دردِ دل کیا ٭ نظرؔ لکھنوی

    محبت ہے سراپا دردِ دل کیا عذابِ اضطرابِ مستقل کیا ہوا آدم کو حکمِ اھبطوا کیوں ضروری تھا جہانِ آب و گل کیا ہے تجھ سے ملتے رہنے کا بہانہ ادائے فرض و سنت کیا، نفل کیا مچلتی آرزوئیں ہیں کہاں اب ہوئی ہیں حسرتوں میں منتقل کیا محبت ہی سے قائم اس کی عظمت محبت ہی نہیں تو پھر یہ دل کیا دیارِ عشق میں...
  11. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: کہنے میں آ کر مذاقِ عشق رسوا کر دیا ٭ نظرؔ لکھنوی

    کہنے میں آ کر مذاقِ عشق رسوا کر دیا دل بضد تھا میں نے بھی شکوہ ذرا سا کر دیا اس نے دانستہ کہ نا دانستہ ایسا کر دیا دل کو غم انگیز کر لینے میں یکتا کر دیا لا اِلٰہَ کہہ کے اس نے وقفِ الّا کر دیا خود کہ بننا تھا سو تھا مجھ کو بھی تنہا کر دیا غفلتوں کے سینکڑوں پردے گرائے ہم نے آپ اپنی چاہت سے تو...
  12. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نظم: نوائے پر سوز ٭ نظرؔ لکھنوی

    حضوری میں تری اے ربِ برتر ترا بندہ ہے یہ حاضر نگوں سر زبان و دل ہیں محوِ آہ و زاری دعا سن لے غرض ہے یہ ہماری نہیں تجھ سے نہاں کچھ رازِ عالم مری دنیا ہے اب مثلِ جہنم بہر سو معصیت کی ہیں گھٹائیں ہیں کفر آلودہ دنیا کی فضائیں سکونِ دل ہوا جاتا ہے رخصت دلِ انساں ہے نامانوسِ راحت بہر سو قتل و...
  13. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: ہم نشیں پوچھ نہ کس بات پہ رونا آیا ٭ نظرؔ لکھنوی

    ہم نشیں پوچھ نہ کس بات پہ رونا آیا اپنی ہی گردشِ حالات پہ رونا آیا دل کے سنگین خیالات پہ رونا آیا اسی بد خُو، اسی بد ذات پہ رونا آیا دورِ ماضی تو مسلماں کا بہت ہے خوش کن عہدِ حاضر کی روایات پہ رونا آیا تیرہ بختی سے مری گونہ تعلق ہے اسے اس لیے مجھ کو سیہ رات پہ رونا آیا غیرِ اللہ سے سائل جو...
  14. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: غم کا لاوا اُف پگھلتا ہی رہا ٭ نظرؔ لکھنوی

    غم کا لاوا اُف پگھلتا ہی رہا دل ہمارا اس سے جلتا ہی رہا آفتابِ عمر ڈھلتا ہی رہا کاروانِ شوق چلتا ہی رہا بارِ غم اس کو کچلتا ہی رہا دل کا کس بل اُف نکلتا ہی رہا سحر ان آنکھوں میں ڈھلتا ہی رہا کاروبارِ عشق چلتا ہی رہا زندگی کی رات کتنی تھی کٹھن رات بھر پہلو بدلتا ہی رہا برق وَش آیا گیا دورِ...
  15. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: آدمیت کا حق ادا نہ ہوا ٭ نظرؔ لکھنوی

    آدمیت کا حق ادا نہ ہوا خوب ہے آدمی خدا نہ ہوا جان دی، سر دیا ہے، کیا نہ ہوا وہ مگر قائلِ وفا نہ ہوا لاج رکھ لی ہے ضبطِ گریہ نے مشتہر غم کا ماجرا نہ ہوا شکوۂ غیر کس زباں سے کریں دل مرا ہو کے جب مرا نہ ہوا ظلم کو پھر اٹھا ہے دستِ یزید اف حسینؓ ابنِ فاطمہؓ نہ ہوا بارِ غم اٹھے اس قدر کیونکر دل...
  16. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: جو بھی نکلا تری محفل سے نہ تنہا نکلا ٭ نظرؔ لکھنوی

    جو بھی نکلا تری محفل سے نہ تنہا نکلا دل میں اپنے لیے ارمانوں کی دنیا نکلا کوئی ایسا، کوئی ویسا، کوئی کیسا نکلا لاکھ بندوں میں اک اللہ کا بندہ نکلا رخِ ظلمت کدۂ دہر ہوا نورانی مطلعِ دہر پہ جب سے مہِ بطحا نکلا ہم جسے ذرہ ناچیز سمجھتے تھے وہی اپنے باطن میں لیے اک نئی دنیا نکلا اشک بہہ جائیں جو...
  17. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: کبھی نگاہ سے میری کبھی زباں سے چلا ٭ نظرؔ لکھنوی

    کبھی نگاہ سے میری، کبھی زباں سے چلا غمِ دروں کا پتا اف کہاں کہاں سے چلا وہ ترکِ جور کریں کیوں بھلا کسی کے لیے بلا سے ان کی اگر کوئی اپنی جاں سے چلا دلِ غریب میں پیوست ہو گیا آخر ہر ایک تیرِ ستم، جو کہ آسماں سے چلا یہ آہ و زاری بلبل، یہ چاک دامنِ گل فضا اداس ہے گلشن کی میں یہاں سے چلا رہِ...
  18. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: جہاں دینِ شہِ عالم نہ ہو گا ٭ نظرؔ لکھنوی

    جہاں دینِ شہِ عالم نہ ہو گا نظامِ زندگی محکم نہ ہو گا جسے دنیا میں کوئی غم نہ ہو گا فرشتہ ہو تو ہو آدم نہ ہو گا رہے گا وہ تو محرومِ مسرت جو دل شائستہ مہرِ غم نہ ہو گا تمہارا شکریہ اے چارہ سازو! یہ ہے دردِ محبت کم نہ ہو گا سرِ محشر وہ دار و گیر ہو گی کہ محرم بھی وہاں ہمدم نہ ہو گا رہے گا...
  19. محمد تابش صدیقی

    پاکستان کا دورہ زمبابوے: ٹی20 سہ فریقی سیریز اور ون ڈے میچز

    دورہ زمبابوے: پاکستان کے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان پاکستان نے دورہ زمبابوے کے لیے ٹی20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور صاحبزادہ فرحان پہلی مرتبہ ٹی20 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ احمد شہزاد کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم دورہ زمبابوے میں سہ ملکی ٹی20 سیریز...
  20. محمد تابش صدیقی

    کھیلوں کی خبریں

    عموما کھیلوں اور کھلاڑیوں سے متعلق چھوٹی موٹی خبریں آتی رہتی ہیں، چاہے وہ کسی اخبار کی خبر ہو، نیوز سائٹ کی خبر ہو یا کوئی ٹویٹ۔ مگر ان پر الگ لڑی بنانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ لہٰذا یہ ایک عمومی لڑی شروع کی یے، جس میں ایسی خبریں شئر کی جا سکیں گی۔ مثلاً احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر۔
Top