پاکستان میں انتخابی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے۔ تمام پارٹیز کی جانب سے بھی اور آزاد حیثیت میں بھی امیدواران میدان میں اتارے جا چکے ہیں۔
انتخابی مہم کی ایک اہم سرگرمی انتخابی ترانوں کا ریلیز ہونا ہے۔ اور تمام ہی پارٹیز اپنے انتخابی نعروں، پارٹی کی پالیسی پر، ممبران کے توصیف پر مبنی جوشیلے نغمات ریلیز کیا کرتی ہیں۔

اس لڑی میں ہم ان نغمات کو اکٹھا کریں گے۔ ضروری نہیں کہ آپ صرف اپنی پسند کی پارٹی کے نغمات شئر کریں۔ بلکہ کسی بھی پارٹی کا کوئی نغمہ پسند ہو تو شریکِ محفل کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ اسی الیکشن پر ریلیز کیا گیا ہو، کوئی بھی اور کسی بھی زبان کا سیاسی ترانہ شئر کیا جا سکتا ہے۔
اس لڑی کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ ان نغمات کے بول کو لے کر پارٹی پر اعتراضات شروع کر دیے جائیں۔ :)
 

الف نظامی

لائبریرین
تحریک لبیک پاکستان TLP کا ترانا
جب دین تخت پہ آئے گا
ہر مسلم عزت پائے گا
مظلوموں لاچاروں کو اسلام سہارا دے گا
اے لبرل لوگو ہٹ جاو ، اسلام کا نعرہ چھایا ہے
پھر ختم نبوت کی خاطر وہ مرد مجاہد آیا ہے

 
Top