نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: دکھا دکھا کے وہ ہر نیک کام کرتے ہیں ٭ نظرؔ لکھنوی

    دکھا دکھا کے وہ ہر نیک کام کرتے ہیں جنابِ شیخ بھی کارِ حرام کرتے ہیں خدا پناہ وہ اب ایسے کام کرتے ہیں کہ فتنے دور سے ان کو سلام کرتے ہیں یہ چاندنی یہ ستارے یہ عالمِ ہجراں ہماری نیند یہ مل کر حرام کرتے ہیں طلوعِ صبح کے آثار دور دور نہیں دراز وہ تو ابھی زلفِ شام کرتے ہیں بس اتنی بات پہ یارانِ...
  2. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: وفاداریوں پر وفاداریاں ہیں ٭ نظرؔ لکھنوی

    وفاداریوں پر وفاداریاں ہیں ہماری طرف سے یہ تیاریاں ہیں زمانہ کی کیا کیا ستم گاریاں ہیں نئی سے نئی اس کی عیاریاں ہیں خلش، آہ و آنسو، فغاں، درد و حسرت محبت میں ساری ہی بیماریاں ہیں یہ جنت، یہ نہریں، یہ غلماں، یہ حوریں مداراتِ مؤمن کی تیاریاں ہیں نکالو زکوٰةِ محبت میں جاں کو کہ اس تک ہی...
  3. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: چہار سمت سے رقصاں ہوائیں کیا کیا ہیں ٭ نظرؔ لکھنوی

    چہار سمت سے رقصاں ہوائیں کیا کیا ہیں نظارہ خوب ہے چھائی گھٹائیں کیا کیا ہیں بہ بارگاہِ خدا التجائیں کیا کیا ہیں مریضِ ہجر کے حق میں دعائیں کیا کیا ہیں فراق و کرب، غم و التہاب و بیتابی بہ جرمِ عشقِ بتاں اف سزائیں کیا کیا ہیں ہماری لغزشِ پا کا بہت ہی امکاں ہے کہ فتنہ ہائے حسیں دائیں بائیں کیا...
  4. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: سادہ ورق نہ تھا مری فردِ گناہ میں ٭ نظرؔ لکھنوی

    سادہ ورق نہ تھا مری فردِ گناہ میں ڈھانپا ہے پھر بھی دامنِ رحمت پناہ میں عزمِ سفر کوئی ہے نہ منزل نگاہ میں اب کارواں ٹھہر ہی گیا جیسے راہ میں خود ہے اسیرِ حلقۂ شام و پگاہ میں انساں کا ہاتھ کب ہے سپید و سیاہ میں رک جائے سیلِ اشکِ رواں تھوڑی دیر کو تصویر کھنچ رہی ہے کسی کی نگاہ میں نغمہ سرائیاں...
  5. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: تو ہے خوش اور سوگوار ہوں میں ٭ نظرؔ لکھنوی

    تو ہے خوش اور سوگوار ہوں میں غم کو فی الوقت سازگار ہوں میں پائمالِ خزاں ہوں اب ورنہ روحِ افسانۂ بہار ہوں میں میکدہ سے نکل گیا خود ہی بد نصیب ایسا بادہ خوار ہوں میں کون واقف ہے میرے رازوں سے آپ ہی اپنا رازدار ہوں میں میں ہنسی اپنی روک لیتا ہوں واقفِ جورِ روزگار ہوں میں بخش دے مجھ کو اپنی...
  6. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: دنیائے دوں کی چاہ کئے جا رہا ہوں میں ٭ نظرؔ لکھنوی

    دنیائے دوں کی چاہ کیے جا رہا ہوں میں دنیائے دل تباہ کیے جا رہا ہوں میں ہر لحظہ آہ آہ کیے جا رہا ہوں میں ہر غم سے یوں نباہ کیے جا رہا ہوں میں محرومِ ہر گناہ کیے جا رہا ہوں میں دل پر کڑی نگاہ کیے جا رہا ہوں میں ہے جرمِ عاشقی کی سزا سوز و کرب و درد اے دل تجھے گواہ کیے جا رہا ہوں میں خوش آئے...
  7. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: نام ان کا ہر گھڑی وردِ زباں رکھتا ہوں میں ٭ نظرؔ لکھنوی

    نام ان کا ہر گھڑی وردِ زباں رکھتا ہوں میں ہر نفس کو مشکبو، عنبر فشاں رکھتا ہوں میں گرمیِ محشر سے سامانِ اماں رکھتا ہوں میں سایۂ دامانِ شاہِ دو جہاں رکھتا ہوں میں آرزوئے دعوتِ برقِ تپاں رکھتا ہوں میں شاخِ ہر گل پر بنائے آشیاں رکھتا ہوں میں میں نہیں، ہاں میں نہیں شائستۂ منزل ابھی دل میں صد...
  8. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: دلِ غم زدہ کا صلہ چاہتا ہوں ٭ نظرؔ لکھنوی

    دلِ غم زدہ کا صلہ چاہتا ہوں ان آنکھوں سے میں اور کیا چاہتا ہوں سفاہت مری دیکھ کیا چاہتا ہوں خدا چاہتا ماسوا چاہتا ہوں جبیں آستانے پہ تیرے جھکا دی میں تجدیدِ قالو بلیٰ چاہتا ہوں جو تیری محبت سے سرشار ہو بس میں اس طرح کا دل بنا چاہتا ہوں میں کیا چاہوں تم جیسے رطب اللساں سے میں بس اپنے حق میں...
  9. محمد تابش صدیقی

    ۞زمرۂ متفرقات کی نئی مدیر: جاسمن ٭ زمرۂ روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی نئی مدیر : مریم افتخار۞

    بصد انبساط یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ جاسمن بہن کو اردو محفل پر متفرقات کے زمرہ جات کی مدیر مقرر کیا گیا ہے اور مریم افتخار بہن کو روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی مدیر مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں بہنیں محفل کے ہر دلعزیز ممبران میں سے ہیں۔ اور محفل کی ترویج میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہم دونوں...
  10. محمد تابش صدیقی

    تیرہویں سالگرہ خوگرِ حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے

    آپ لوگ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ مدیر کا کام تو خود گلے سننا اور حل کرنا ہوتا ہے۔ یہ کیسا مدیر ہے جو خود گلے کرنے پر آ گیا ہے؟ تو جناب خاطر جمع رکھیے، یہ کوئی سخت والے گلے نہیں، بلکہ کچھ امور کی جانب توجہ دلانا مقصود ہے۔ ایک شکوہ اپنی ادارت کے دور سے پہلے بھی اور اب بھی تواتر کے ساتھ سننے کو ملتا ہے...
  11. محمد تابش صدیقی

    ڈریپ نے ہائی بلڈ پریشر کی ملاوٹ شدہ ادویات واپس منگوانے کی ہدایت کردی

    ڈریپ نے ہائی بلڈ پریشر کی ملاوٹ شدہ ادویات واپس منگوانے کی ہدایت کردی اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے دوائیاں بنانے والی 9 کمپنیوں کو ان کی تیار کردہ ہائی بلڈ پریشر کی ادویات واپس منگوانے کی ہدایت کردی، جس میں استعمال ہونے والا ملاوٹ شدہ خام مال کینسر کا سبب بن سکتا...
  12. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: عمر اک چاہیے وا چشمِ بشر ہونے تک ٭ نظرؔ لکھنوی

    عمر اک چاہیے وا چشمِ بشر ہونے تک یعنی من جملۂ اربابِ نظر ہونے تک مری عظمت، مری سطوت، مری قوت، سب کچھ سید کون و مکاں کا سگِ در ہونے تک زندگی ایک سفر طول و طویل و پُر خار آبلہ پائیاں اُف ختمِ سفر ہونے تک بخش دینا ترا شیوہ ہے مرے ربِ کریم لغزشِ پا مرے ورثہ میں بشر ہونے تک فکر و آلامِ بشر یہ...
  13. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: گر دل میں چھپاؤں تو ہے کچھ شعلہ فشاں اور ٭ نظرؔ لکھنوی

    گر دل میں چھپاؤں تو ہے کچھ شعلہ فشاں اور ظاہر جو کروں غم کو تو دنیا کو گماں اور کچھ لوگ لیے پھرتے ہیں اک عشقِ نہاں اور سوز اور، تپش اور، خلش اور، فغاں اور تیرِ غمِ دنیا کا ہدف بن ہی گیا دل سینے میں چھپا رکھا تھا لے جاتے کہاں اور بربادیِ دل کا مرے منکر تو نہیں وہ پر میرا بیاں اور ہے کچھ اس کا...
  14. محمد تابش صدیقی

    ۞محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ برادرم یاز۞

    نہایت مسرت کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ برادرم یاز کو اردو محفل پر مدیرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے اور محفل کے تمام زمرہ جات کی ادارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انتظامیہ میں ان کی شمولیت باعث صد اطمینان ہے۔ تمام محفلین اور اراکینِ عملہ ان کو اس منصب پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ :) یاز بھائی کی ادارتی...
  15. محمد تابش صدیقی

    تیرہویں سالگرہ آئیے آئیے - گرہ لگائیے

    محفل کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک اور دلچسپ ادبی کھیل محفلین کی ہلکی پھلکی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے۔ جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے کہ یہاں مصرع پیش کیا جائے گا۔ جس پر محفلین گرہ لگائیں گے۔ گرہ محفل سے متعلق بھی ہو سکتی ہے، سالگرہ سے متعلق بھی، کسی محفلین کے متعلق بھی، عمومی مزاحیہ گرہ بھی، اور...
  16. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نظم: صبحِ غم بسلسلۂ مرگِ زوجۂ دوم (1980ء) ٭ نظرؔ لکھنوی

    صبحِ غم بسلسلۂ مرگِ زوجۂ دوم (1980ء) دلِ بر گشتہ قسمت کی پریشانی نہیں جاتی ملا وہ غم کہ جس کی شعلہ سامانی نہیں جاتی نہ بھولے گا وہ صبحِ غم دلِ رنجور و صد پارا شبستانِ محبت کی بجھی جب شمع دل آرا لیا دستِ قضا نے چھین تم کو اے وفا پیکر کفِ افسوس ملتا رہ گیا اپنا دلِ مضطر تمہارا آفتابِ...
  17. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نظم: غبارِ غم بسلسلۂ مرگِ زوجۂ اول (1958ء) ٭ نظرؔ لکھنوی

    غبارِ غم بسلسلۂ مرگِ زوجۂ اول (1958ء) کٹ چکی ہے رات، ہے پچھلا پہر نیند کوسوں دور آنکھوں سے مگر روئے عالم پر ہے اک افسردگی جس طرف دیکھو ادھر پژمردگی محفلِ انجم بھی ہے ماتم گسار آنکھ ہر تارے کی کیوں ہے اشک بار چاند کے چہرہ کا بھی ہے رنگ زرد ہے لبِ موجِ ہوا پر آہِ سرد گریۂ شبنم گلستانوں...
  18. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: آنسو بہا نہ غم کے تو ،آہ نہ بار بار کر ٭ نظرؔ لکھنوی

    آنسو بہا نہ غم کے تو ،آہ نہ بار بار کر اس دلِ سوگوار کو اور نہ سوگوار کر سلسلہ ہائے غم بہت ان کا نہیں شمار کچھ دن یہ تری حیات کے کتنے ہیں اب شمار کر آہوں کو کر شرر فشاں، نالوں کو شعلہ بار کر دردِ نہاں کی کیفیت دنیا پہ آشکار کر اٹھنے کا بارِ معصیت تجھ سے کہاں ہے یہ نظرؔ راہِ عدم طویل ہے ،رکھ...
  19. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: تقریر میں کی اس نے ہجوِ مئے ناب آخر ٭ نظرؔ لکھنوی

    تقریر میں کی اس نے ہجوِ مئے ناب آخر واعظ نے زباں تَر کی از ذکرِ شراب آخر عرصہ تھا جوانی کا اک عرصۂ خواب آخر جب آنکھ کھلی اپنی تھا دورِ شباب آخر حق بات کو کہنے میں کیا مجھ کو حجاب آخر اول ہے کتابوں میں اتری جو کتاب آخر بے چین ہمیں رکھنا بے چین ہی خود رہنا دل لے کے کہاں جائیں خر مست و خراب آخر...
  20. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: ان کا خیال جملہ مشاغل کے ساتھ ساتھ ٭ نظرؔ لکھنوی

    ان کا خیال جملہ مشاغل کے ساتھ ساتھ رہتی ہے ان کی یاد مرے دل کے ساتھ ساتھ اٹھے جو وہ تو رونقِ محفل بھی اٹھ گئی رونق تو بس تھی رونقِ محفل کے ساتھ ساتھ یا رب سفینہ غرق نہ ہو جائے یہ کہیں طوفانِ غم چلا ہے مرے دل کے ساتھ ساتھ اصحابؓ اس طرح سے تھے گرد آنحضورؐ کے جیسے نجوم ہیں مہِ کامل کے ساتھ ساتھ...
Top