تیرہویں سالگرہ آئیے آئیے - گرہ لگائیے

محفل کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک اور دلچسپ ادبی کھیل محفلین کی ہلکی پھلکی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے۔
جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے کہ یہاں مصرع پیش کیا جائے گا۔ جس پر محفلین گرہ لگائیں گے۔
گرہ محفل سے متعلق بھی ہو سکتی ہے، سالگرہ سے متعلق بھی، کسی محفلین کے متعلق بھی، عمومی مزاحیہ گرہ بھی، اور سنجیدہ بھی۔
کوشش کریں کہ کسی محفلین پر طنز یا تضحیک نہ کی جائے، اور دیگر اخلاقی حدود کا بھی خیال رکھا جائے۔

مصرع کو ہم ردیف و ہم قافیہ ہونا ضروری نہیں۔ البتہ کوشش رہے کہ بحر میں ہی ہو۔ :)
مصرعِ گرہ پہلا بھی ہو سکتا ہے اور دوسرا بھی
 
اسے تعلق نہیں ردیف کہتے ہیں۔ تعلق کا مطلب موضوعاتی تعلق ہے۔ جو موضوع بھی بیان کیا جائے، وہ مکمل ہو جائے مصرع گرہ کے ساتھ۔
ٹھیک ہے بھیا ،ذرا ایک دو گرہ لگنے دیں ،جب گتھی الجھ جائے تو شاید کچھ پلے پڑجائے ہمارے ، ورنہ اس لڑی کو فی امان اللہ ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کوبرا ہاتھ میں ہو تو ڈر کیا ہے
واہ واہ واہ
ہم کو محنت سےنہیں محبت
پگار مفت ملے تو برا کیا ہے
:)
یہ گانٹھ کیسی رہے گی بھیا ۔
ہماری ایک اور کوشش !

ممکن نہیں یوں تو سخنور ہونا
مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
سُن کے کہتے ہیں حضرتِ غالب
بھائی عدنان بس، ہُوا کیا ہے؟
ہر جگہ جوڑتے ہو یہ مصرع
"مفت ہاتھ آئے تو بُرا کیا ہے"
 
Top