تیرہویں سالگرہ خوگرِ حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے

آپ لوگ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ مدیر کا کام تو خود گلے سننا اور حل کرنا ہوتا ہے۔ یہ کیسا مدیر ہے جو خود گلے کرنے پر آ گیا ہے؟
تو جناب خاطر جمع رکھیے، یہ کوئی سخت والے گلے نہیں، بلکہ کچھ امور کی جانب توجہ دلانا مقصود ہے۔
ایک شکوہ اپنی ادارت کے دور سے پہلے بھی اور اب بھی تواتر کے ساتھ سننے کو ملتا ہے کہ محفل سنجیدہ اور تعمیری کام سے زیادہ گپ شپ اور ہلہ گلہ کا مرکز بن کر رہ گئی ہے۔ علمی مباحث اور تخلیقی کام کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔ یہ شکوہ تو شاید اپنی جگہ درست ہے مگر اس کی وجوہات کیا رہی ہیں؟
میں اگر محفل پر بہت پیچھے بھی جاتا ہوں تو مجھے گپ شپ اور ہلہ گلہ وہاں بھی نظر آتا ہے، بلاشبہ علمی اور تحقیقی کام بھی اب سے زیادہ نظر آتا ہے۔ دراصل اردو محفل ایک گراؤنڈ کی طرح ہے۔ چاہے تو یہاں معیاری کلب اپنے میچز کروائے یا محلہ کی مختلف ٹیمز یہاں کھیلیں۔ اگر معیاری ٹیمز یا کھلاڑی آنا چھوڑ دیں گے تو گراؤنڈ خالی نہیں رہے گا، بلکہ محلہ کے کم تجربہ کار کھلاڑی ہی کھیلتے رہیں گے۔ جنھیں نہ سکھانے والا کوئی ہو گا، اور نہ ہی ان کو اپنے ارد گرد معیاری کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

لمبی تحاریر لکھ سکنے کی سکت نہ ہونے کے باعث بیچ میں دیگر بہت سی باتیں چھوڑ کر میں موجودہ سالگرہ کی سرگرمی کی طرف آتا ہوں۔
اس سالگرہ پر اب تک اسی کے لگ بھگ لڑیاں بنائی جا چکی ہیں۔ جس میں سب سے بڑا حصہ انٹرویوز کے سلسلہ کا ہے، جو بلاشبہ ایک دلچسپ اور محفلین کے مزاج کو سمجھنے میں ممد و معاون سلسلہ ہے۔
بہت سے سلسلے سالگرہ کی مناسبت سے کھیل اور جشن منانے والے ہیں، جو ہر سالگرہ کا لازمی جزو ہوتے ہیں۔

کچھ سلسلے ایسے شروع کیے گئے کہ اس ہلہ گلہ کے ماحول میں کچھ تعمیری اور تخلیقی کام بھی ہو سکے۔ اور یہ امید تھی کہ معیاری کام کر سکنے والے محفلین ان میں حصہ لے کر نہ صرف یہ کہ ان سلسلوں کو کامیاب بنائیں گے، بلکہ میرے جیسے ناتجربہ کار محفلین کے لیے مشعلِ راہ بنیں گے۔ مگر افسوس کے ساتھ ان سلسلوں پر ان محفلین کا ریسپانس نہ ہونے کے برابر رہا، جو معیاری انداز سے ان سلسلوں کو آگے بڑھاتے۔ ایسے میں ان محفلین کی حوصلہ شکنی ہرگز نہیں کی جا سکتی، جو ان سلسلوں میں دلچسپی رکھنے کے باعث ان میں حصہ لیتے رہے۔ کاش ان کو سینئر محفلین کا تعاون اور سرپرستی حاصل رہتی۔

ذیل میں ان سلسلوں کا تعارف شامل ہے۔ ابھی بھی وقت ہے اور ان سلسلوں کو کامیاب بھی بنایا جا سکتا ہے۔ سالگرہ پر پیش کیے گئے مواد میں معیاری مواد کا اضافہ ہو سکتا ہے، مگر باہر بیٹھ کر کفِ افسوس ملنے سے یہ کام نہیں ہو گا۔ آگے بڑھ کر نئے محفلین اور خام مال کو کندن بنانے کا کام سنبھالنا ہو گا۔ ورنہ کچھ مزید ایسے سلسلے اسی وجہ شروع کرنے میں تامل ہے کہ وہ بھی ان سلسلوں کی طرح نظر انداز ہو کر رہ جائیں گے۔

زبردست اور پرمزاح
یہ سلسلہ نئے محفلین کو محفل میں چھپے خزانوں سے متعارف کروانے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ ابھی تک بہت کم محفلین نے اس میں اقتباسات شیئر کیے ہیں۔ اور اس سلسلے کو پرانے محفلین ہی زیادہ بہتر انداز سے آگے بڑھا سکتے ہیں، جو ان چھپے خزانوں سے واقف ہیں۔ نئے افراد میں کم ہی کو یہ موقع مل پاتا ہے کہ محفل کے گوشے چھانتے پھریں۔

پیراگراف کی تلخیص کریں اور مناسب عنوان تجویز کریں!
یہ ایک تخلیقی لڑی ہے۔ جس میں مختلف نامور مصنفین کی تحاریر پیش کی جائیں گی۔ اور محفلین نے اس کو سمجھ کر اس کی تلخیص کرنی ہے۔ بلاشبہ محفل میں ایسے زرخیز اذہان موجود ہیں جو اس سلسلے کو کامیابی سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔ صرف وقت نکال کر حصہ لینا ہو گا۔ ورنہ یا تو لڑی مردہ ہو جائے گی، یا میرے جیسے افراد کھیل بنا لیں گے۔ کچھ محفلین نے بہت اچھے انداز سے حصہ لیا، مگر سلسلہ جاری رکھنے کے لیے سینئر اور سخن فہم احباب کو آگے آنا ہو گا۔

اردوئے معلی
اس لڑی کے ذریعہ عام محفلین اردوئے معلیٰ کی چاشنی سے محظوظ ہو سکتے تھے، اگر اردوئے معلیٰ کو سمجھنے والے بھرپور حصہ لیتے۔ :)
ورنہ پھر ہم جیسے اردوئے محلہ والے اردوئے معلیٰ کی توہین کرتے رہیں گے۔ :)

کیسے لگے یہ محفلین
یہاں بھی خاکہ نگاری میں طاق محفلین کو حصہ لینا چاہیے تھا، تاہ نئے محفلین خاکہ نگاری کا فن سیکھ سکیں اور معیاری تحاریر سے بھی محظوظ ہو سکیں۔ مگر صاحبانِ فن کی عدم توجہی کے سبب لڑی محض گپ شپ کی آماجگاہ بن گئی۔ :)

محفل کے شعراء کرام کے کلام کی مدح سرائی
پیروڈی اور مزاحیہ تشریح بھی مزاح میں ایک مقام رکھتی ہیں۔ اور محفلین میں ایسے عبقری موجود ہیں جو کسی سنجیدہ سے سنجیدہ کلام میں بھی مزاح کا پہلو ڈھونڈ سکتے ہیں۔ اور نئے اور نا تجربہ کار محفلین کو معیاری مزاح لکھنے کا فن سکھا سکتے ہیں۔ مگر یہ لڑی بھی پذیرائی حاصل نہ کر سکی۔

اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ پہ تہنیتی پیغامات اور کارڈز
محفل پر بہت اچھے ڈیزائنر موجود ہیں، مگر اس لڑی میں ان کی شرکت محدود ہے۔ سلسلہ کی کامیابی کے لیے کوشاں محفلین نے اپنے خلوص سے اچھے ڈیزائن پیش کیے۔ مگر تخلیقی ڈیزائنز کی کمی محسوس ہوئی۔

اردو محفل عالمی اردو مشاعرہ ۲۰۱۸
ابھی اس سلسلہ میں تیاریاں جاری ہیں۔ مگر شعراء کی جانب سے اس لڑی میں خود سے دلچسپی کا اظہار مفقود ہے۔ جو پرانے محفلین اچھے شعراء سے واقف ہیں، انھیں بھی ان شعراء کو ترغیب دلانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

آئیے آئیے - گرہ لگائیے
یہ بھی ایک تخلیقی سلسلہ ہے، اور امید تھی کہ محفل کے شعراء اس میں بھرپور حصہ لے کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ مگر بہت کم شعراء نے اس میں حصہ لیا۔ جب اچھے اور پختہ کار شعراءدور رہیں گے تو پھر مخلص احباب جو ہر سلسلہ کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، وہ اپنے طور پر کوشش کرتے رہیں گے۔

سب سے پہلے تو جن احباب نے ان سلسلوں میں اپنے طور پر حصہ لیا، ان کے لیے یہاں کوئی حوصلہ شکنی نہیں ہے، بلکہ یہ ان کا خلوص ہے کہ وہ ایسے سلسلوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ میری سینئر، سخن فہم اور سخنور محفلین احباب سے سربستہ گزارش ہے کہ پیچھے بیٹھ کر محفل کی حالتِ زار پر کڑھنے کے بجائے ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور آگے بڑھ کر ان سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ نئے اور نا تجربہ کار محفلین نے آپ سے ہی سیکھنا ہے۔

اسے شکوہ سے زیادہ ترغیب سمجھا جائے۔ :)
 
اے خان

محفلین
بہت خوب لکھا تابش بھائی!
زیادہ تر سینئر محفلین جو وقت کی کمی وجہ اب بہت کم آتے ہیں، انہوں نے کافی تعمیری کام کیے اب انہیں چاہیے کہ نئے محفلین کو راستہ دکھائے کہ انہیں کیسے کام کرنا ہے. سینئر محفلین کا ساتھ رہا تو نئے محفلین بھی تعمیری کام جاری رکھ سکتے ہیں ،اور اب بھی کئی محفلین تعمیری کام جاری رکھے ہوئے ہیں،
اور گپ شپ سے تو محفل کو رونق ملتی ہے، جب محفل میں رونق ہوگی تو نئے لوگ آئیں گے. اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق تعمیری کاموں میں حصہ لیں گے.

اب مجھ جیسے لوگ کیا جانے، سوائے گپ شپ کے
ہاں اپنے تئیں کوشش ضرور کریں گے :party::party:
 
نئے لوگوں میں ضرور ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جو پہلے سے تجربہ کار ہوں، ورنہ اکثر لوگوں کو جو ماحول ملتا ہے، اس میں رنگے جاتے ہیں۔ تجربہ کار اور معیاری کام کرنے والے اپنا کام پیش کرتے رہیں گے تو نئے آنے والے سیکھتے رہیں گے۔
اور گپ شپ بھی ہمیشہ سے ہی محفل میں چلتی رہی ہے، یہ کوئی معیوب بات نہیں ہے۔ ممبران کے درمیان تلخیاں بھی ہمیشہ سے آتی رہی ہیں۔
مسئلہ کا حل صرف اسی میں ہے کہ جو افراد صلاحیت رکھتے ہیں، وہ اس کا اظہار بھی کریں۔ یہ ٹھیک ہے کہ آپ بڑے اور سنجیدہ ہو گئے ہیں، مگر چھوٹوں نے بڑوں سے ہی سیکھنا ہوتا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ لڑی بھی بہت زیادہ خاموشی کے بعد کچھ اظہار کے لیے کھولی ہے۔ :)
اپنے حصے کا دیا جلانا بڑا مشکل کام ہے۔
جی تابش بھائی، آپ کے بتائے بغیر ہی ہم جانتے ہیں کہ یہ لب کشائی آپ کے لیے مشکل رہی ہو گی۔ امید ہے کہ جس نیت اور مقصد کے لیے آپ نے یہ لڑی کھولی ہے وہ پورا ہو جائے۔ :)
 
ماشاءاللہ تابش بھیا !
بہت اہم موضوع پر آپ نے لڑی کا آغاز کیا ہے ،پچھلے کچھ دنوں سے محفل پر اکثرمحفلین تعمیری اورتخلیقی کاموں کی کمی کے حوالے سے شکوے کا اظہار کر رہے ہیں ۔جن محفلین کو یہ محسوس ہو رہا ہے کی اردو محفل کا کارواں منزل مقصود سے بھٹک رہا ہے تو ان محفلین کو ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے تعمیری اور تخلیقی کام کے لیے اپنا بھر پور کردار کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے ۔گھر بیٹھے تنقید کرنا بہت آسان ہے ۔ہمیں تنقید کرنے سے پہلے اپنا محاسبہ ضرور کرلینا چاہیے کہ ہم سارا سال محفل کو کتنا وقت دیتے ہیں ،محفل کے کاموں میں ہمارا کتنا حصہ ہے ، محفل کی بہتری کے لیے ہم نے اپنا کیا کردار ادا کیا ہے ۔ اردو محفل کا تخلیقی کام صرف باتیں کرنے یا فلسفے جھاڑنے سے نہیں بڑھے گا ،اس کے لیے ہمیں خلوص نیت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ساتھ چلنے کی ضرورت ہے ۔
میں سینئر تجربے کار محفلین کی بارگاہ میں ہاتھ جوڑ کر التجا کرتا ہوں کہ آپ لوگ اپنی سہولت کو دیکھتے ہوئے محفل پر آیا کریں ۔میرے جیسے ناکارہ انسان کو آپ کی علمی شفقت اور رہنمائی کی ضرورت ہے ۔آپ محترم صاحبان کا کہا ایک لفظ میرے لیے کتاب کی مانند ہے ۔
 
سید عمران

محفلین
محفل محض گپ شپ بن گئی ہے۔۔۔
یہ اس لیے محسوس ہوا کہ جو گپ شپ پسند نہیں کرتے انہوں نے زیادہ کام نہیں کیا۔۔۔
چوں کہ کام نہیں ہوا اس لیے گپ شب کا پہلو نمایاں ہوا۔۔۔
اگر کام کا کام عیاں ہوتا تو گپ شپ اقلیتی حصہ بن کے نہاں ہوتا۔۔۔
سنجیدہ کام والے بھی آگے نہ آئیں اور ہلکی پھلکی بات بھی نہ کی جائے تو بتایا جائے کہ کیا کیا جائے؟؟؟
 
میری کوشش تو یہ ہے کہ ایک دوسرے کو کوسنے کے بجائے محفل کی بہتری کے لیے کوئی قابلِ عمل راہ تلاش کی جائے۔
 
سید عمران

محفلین
میری کوشش تو یہ ہے کہ ایک دوسرے کو کوسنے کے بجائے محفل کی بہتری کے لیے کوئی قابلِ عمل راہ تلاش کی جائے۔
کسی کو کوسا پیٹا نہیں جارہا۔۔۔
صرف حقیقتَ حال بیان کی جارہی ہے۔۔۔
کہ جو چیز وجود پذیر ہوگی وہ نمایاں ہوجائے گی!!!
 
جاسمن

مدیر
بہت شکریہ تابش!
آپ نے بہت اہم امور کی جانب توجہ دلائی اور بے حد احسن انداز میں۔
ماشاءاللہ تعمیری و مثبت سوچ ہے آپ کی اور آگے بڑھنے اور بڑھتے رہنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
اللہ ان مقاصد کو کامیاب کرے۔آمین!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست اور پرمزاح
یہ سلسلہ نئے محفلین کو محفل میں چھپے خزانوں سے متعارف کروانے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ ابھی تک بہت کم محفلین نے اس میں اقتباسات شیئر کیے ہیں۔ اور اس سلسلے کو پرانے محفلین ہی زیادہ بہتر انداز سے آگے بڑھا سکتے ہیں، جو ان چھپے خزانوں سے واقف ہیں۔ نئے افراد میں کم ہی کو یہ موقع مل پاتا ہے کہ محفل کے گوشے چھانتے پھریں۔
مجھے یہ دھاگا اپنے موضوع کے اعتبار سے بہت پسند آیا تھا۔ اور میرا ارادہ ہے کہ اس میں گاہ اضافہ کرتا رہوں گا۔

پیراگراف کی تلخیص کریں اور مناسب عنوان تجویز کریں!
یہ ایک تخلیقی لڑی ہے۔ جس میں مختلف نامور مصنفین کی تحاریر پیش کی جائیں گی۔ اور محفلین نے اس کو سمجھ کر اس کی تلخیص کرنی ہے۔ بلاشبہ محفل میں ایسے زرخیز اذہان موجود ہیں جو اس سلسلے کو کامیابی سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔ صرف وقت نکال کر حصہ لینا ہو گا۔ ورنہ یا تو لڑی مردہ ہو جائے گی، یا میرے جیسے افراد کھیل بنا لیں گے۔ کچھ محفلین نے بہت اچھے انداز سے حصہ لیا، مگر سلسلہ جاری رکھنے کے لیے سینئر اور سخن فہم احباب کو آگے آنا ہو گا۔
یہ تومیں نے دیکھا بھی نہیں۔ خیر میں سینئر بھی نہیں۔ :p
لیکن کوشش کرتے ہیں کہ دیکھیں اور اس سلسلے کو بھی آگے بڑھائیں۔

کیسے لگے یہ محفلین
یہاں بھی خاکہ نگاری میں طاق محفلین کو حصہ لینا چاہیے تھا، تاہ نئے محفلین خاکہ نگاری کا فن سیکھ سکیں اور معیاری تحاریر سے بھی محظوظ ہو سکیں۔ مگر صاحبانِ فن کی عدم توجہی کے سبب لڑی محض گپ شپ کی آماجگاہ بن گئی۔ :)
یہ دھاگا کس نے شروع کیا اور کب؟ دیکھتے ہیں۔

کچھ قیمتی دھاگوں کی طرف توجہ دلائی ہے تابش بھائی۔ اصل میں ہر لڑی اور ہر دھاگا دیکھنا چنداں آسان کام نہیں ہے۔ میری ذاتی سستی اور کاہلی کا اس میں بڑا ہاتھ ہے۔ لیکن کوشش ہے کہ جن دھاگوں کی طرف توجہ دلائی ہے وہاں پر اگر کچھ کرنے کی ہمت ہے تو ضرور کرنا چاہیے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
درست جانب توجہ دلائی آپ نے تابش بھائی، بہت کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن خاموشی ہی بھلی ہے۔ :)
یہ بات بتانے کو کہ "خاموشی ہی بھلی ہے" انسان کو بولنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ اپنا مطمع نظر بیان کیجئے۔ کیا ضروری ہے کہ زمانہ ہم نوا رہے؟
 
زیک

تکنیکی معاون
گپ شپ ہمیشہ سے محفل کا حصہ رہی ہے اور اس سے کمیونٹی بننے میں بھی مدد ملتی ہے۔

بہرحال میں صرف یہ شکوہ کرنا چاہوں گا کہ پانچ، دس، پندرہ ہزار مراسلوں والے محفلین بھی اب سینیئر ارکان کی کمی کا رونا رو رہے ہیں۔ بھئی آپ ہی سینیئر ہیں۔ کئی سال اور ہزاروں مراسلے کافی تجربہ ہیں۔ اور آپ کیا چاہتے ہیں؟
 
شاید آپ مراسلہ کا بنیادی مقصد نہیں سمجھے۔ :)
اور سینیئر سے مراد وہ ارکان ہیں جو کسی بھی زمانے میں کسی بھی زمرہ میں معیاری مواد کی فراہمی کا سبب بنتے رہے ہیں۔اور میں خود ہرگز مخاطبین سے باہر نہیں ہوں۔ اگر کہیں مفید ان پٹ دے سکتا ہوں، مگر نہیں دے رہا تو یہ توجہ میرے لیے بھی ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل کی 13 برس کی تاریخ میں اس وقت جتنے اراکین عملہ ہیں شاید اسے سے پہلے کبھی نہیں رہے۔ سو مجھے امید ہے کہ اگلی سالگرہ تک اردو محفل کی معیاری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہوگا! :)

Fullscreen_capture_18_07_2018_112133_AM.jpg
 
ان شاء اللہ
مذکورہ بالا لڑیاں اسی سلسلے کی کڑی ہیں، اور ان پر محفلین کی توجہ مرکوز کروانا بھی۔ :)
 
Top