نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: مے کفر کی در جامِ اسلام نہیں لوں گا ٭ نظرؔ لکھنوی

    مے کفر کی در جامِ اسلام نہیں لوں گا جویائے حقیقت ہوں، اوہام نہیں لوں گا ساقی ترے ہاتھوں سے میں جام نہیں لوں گا نظروں سے پلا دے بس پھر نام نہیں لوں گا یہ لذتِ پیہم ہے، وہ لذتِ دو روزہ آلام کے بدلے میں آرام نہیں لوں گا تو دامِ محبت میں پھنستا ہے تو پھنس اے دل میں اپنی زباں سے تو یہ نام نہیں لوں...
  2. محمد تابش صدیقی

    یوسفی صاحب کی یاد میں! ٭ احمد حاطب صدیقی

    یوسفی صاحب کی یاد میں! تحریر: احمد حاطب صدیقی یوسفی صاحب سے پہلا تعارُف ’’خاکم بدہن‘‘ کے ذریعے سے ہوا۔۔۔ تعارُف کیا ہوا؟ ہم تو اُن کے دیوانے ہوگئے۔اُن کی کتابوں سے متعدد اقتباسات اپنی ڈائریوں میں نقل کیے اور دوستوں کو مزے لے لے کر سنائے۔پورے اجتماع کومل جل کرہرفقرے پر غور کرنا پڑتا تھا کہ اس...
  3. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: نظارہ کریں کیسے تری جلوہ گری کا ٭ نظرؔ لکھنوی

    نظارہ کریں کیسے تری جلوہ گری کا پردہ ابھی حائل ہے مری بے بصری کا اسلوب نیا راس نہیں چارہ گری کا بیمار پہ عالم ہے وہی بے خبری کا چسکا اسے اُف پڑ ہی گیا در بدری کا کیا کیجیے انساں کی اس آشفتہ سری کا یہ راہِ محبت ہے یہ کانٹوں سے بھری ہے مقدور نہیں سب کو مری ہمسفری کا ہمدم نہ اڑا جامۂ اخلاق کی...
  4. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: دل پہ اُف عاشقی میں کیا گزرا ٭ نظرؔ لکھنوی

    دل پہ اُف عاشقی میں کیا گزرا حادثہ روز اک نیا گزرا کچھ برا گزرا، کچھ بھلا گزرا یونہی دنیا کا سلسلہ گزرا وہ ستم گر، نہ اس میں خوئے ستم پھر یہ کیوں شک سا بارہا گزرا پھر ہرے ہو گئے جراحتِ دل پھر کوئی سانحہ نیا گزرا ہو کوئی حال اہلِ محفل کا آج میں حالِ دل سنا گزرا تاب دل میں مرے کہاں باقی کیا...
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: جفاؤں کی بپھری ہوا میں چراغِ وفا رکھ رہا ہوں، جسارت تو دیکھو ٭ تابش

    ایک کاوش احباب کی بصارتوں کی نذر جفاؤں کی بپھری ہوا میں چراغِ وفا رکھ رہا ہوں، جسارت تو دیکھو میں نفرت کی بستی میں الفت کا اظہار کرنے لگا ہوں، شجاعت تو دیکھو ستم گر سے چارہ گری کی تمنا ہے، رہزن جو ہیں اُن کو رہبر کیا ہے میں بارش میں کچی چھتوں پر بھروسہ کیے جا رہا ہوں، حماقت تو دیکھو زمانے کے...
  6. محمد تابش صدیقی

    لاہور ہائی کورٹ: قانون کی طالبہ کو زخمی کرنے والا حملہ آور بری

    لاہور ہائی کورٹ: قانون کی طالبہ کو زخمی کرنے والا حملہ آور بری لاہور ہائی کورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملہ کرنے والے سزا یافتہ شخص کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل منظور کرتے ہوئے انھیں بری کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد...
  7. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: کسی صورت نشاطِ قلب کا ساماں نہیں ہوتا ٭ نظرؔ لکھنوی

    کسی صورت نشاطِ قلب کا ساماں نہیں ہوتا ہنسی آنے کو آ جاتی ہے دل خنداں نہیں ہوتا نہیں ہوتا، نہیں ہوتا، کسی عنواں نہیں ہوتا علاجِ اضطراب و سوزشِ پنہاں نہیں ہوتا بغیرِ حق پرستی، دل نوازی، طاعتِ یزداں یہ آدم زادہ کچھ بھی ہو مگر انساں نہیں ہوتا ترا ایمان مستحکم نہیں دل کو ترے جب تک مذاقِ اتباعِ...
  8. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: جب سے وہ لب کشا نہیں ہوتا ٭ نظرؔ لکھنوی

    جب سے وہ لب کشا نہیں ہوتا غنچۂ دل یہ وا نہیں ہوتا ایک اللہ کا نہیں ہوتا آدمی ورنہ کیا نہیں ہوتا کیوں لبوں پر مرے ہنسی آئے دل میں کب درد سا نہیں ہوتا شکل تبدیل ہوتی رہتی ہے کوئی ذرہ فنا نہیں ہوتا شیخ کی طرح کیسے بات کریں ہم سے یہ بچپنا نہیں ہوتا وہ تمنا کا خون کرتے ہیں جس کا کچھ خوں بہا نہیں...
  9. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: ساقی کا اگر مجھ پر فیضانِ نظر ہوتا ٭ نظرؔ لکھنوی

    ساقی کا اگر مجھ پر فیضانِ نظر ہوتا بادہ بھی دگر ہوتا، نشّہ بھی دگر ہوتا منزل سے بھٹکنے کا تجھ کو نہ خطر ہوتا نقشِ کفِ پا ان کا گر پیشِ نظر ہوتا اس عالمِ گزراں کا عالم ہی دگر ہوتا کہتے ہیں بشر جس کو، اے کاش بشر ہوتا تو اپنے گناہوں پر نادم ہی نہیں ورنہ یا دیدۂ تر ہوتا، یا دامنِ تر ہوتا دم...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نظم: روٹی، کپڑا اور مکان ٭ نظرؔ لکھنوی

    سیاسی گہما گہمی شروع ہے۔ انتخابات قریب ہیں۔ تو سوچا کیوں نہ ایک سیاسی نعرے پر لکھی گئی دادا کی نظم یہاں پیش کی جائے۔ نعرہ تو سب جانتے ہی ہیں کہ کس کا تھا۔ اور دادا نظریاتی اور سیاسی طور پر بھٹو مخالف بھی تھے۔ تو اسی تناظر میں اس نظم سے محظوظ ہوں۔ :) یہ نظم بھٹو دور میں ہی لکھی گئی۔ روٹی، کپڑا...
  11. محمد تابش صدیقی

    تاسف مظہر کلیم انتقال فرما گئے

    مشہور جاسوسی ناول سیریز عمران سیریز کو آگے بڑھانے والے معروف ناول نگار مظہر کلیم ایم اے انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
  12. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: نعت بحرِ بیکراں یعنی کوئی ساحل نہیں ٭ نظرؔ لکھنوی

    نعت بحرِ بیکراں یعنی کوئی ساحل نہیں نعت سے عہدہ برآ ہو کوئی اس قابل نہیں عشقِ محبوبِ خدا جس کی متاعِ دل نہیں گنجِ قاروں بھی ہو حاصل تو بھی کچھ حاصل نہیں صورتِ اجمل پہ اس کی حسنِ دو عالم نثار ہے وہ پاگل اس کے دیوانوں میں جو شامل نہیں جگمگا رکھا ہے محفل کو فروغِ نور سے شمعِ محفل گرچہ منظر پر...
  13. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: تکمیلِ ثنا کر دے یہ انساں میں نہیں دم ٭ نظرؔ لکھنوی

    تکمیلِ ثنا کر دے یہ انساں میں نہیں دم ذات ایسی، صفات ایسی تری جانِ دو عالم در زمرۂ خاصانِ خدا سب سے معظم وہ رحمتِ دارین ہے وہ خیرِ مجسم وہ منبعِ ہر علم وہ گنجینۂ حکمت دنیا کا معلِّم ہے وہ ہے رب کا معلَّم کیوں کیف نہ ہو کیوں نہ کرے صبح یہ چم چم وہ عالمِ ظلمات میں آیا تھا سحر دم ہر قولِ نبیؐ...
  14. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: جانِ عالم کی آرزو تو کریں ٭ نظرؔ لکھنوی

    جانِ عالم کی آرزو تو کریں دل کی دنیا کو مشکبو تو کریں راز کی ان سے گفتگو تو کریں ترک وہ فرقِ ما و تُو تو کریں کیفِ یادِ حبیب بڑھ جائے چشمِ تر سے ذرا وضو تو کریں پھر تری جستجو میں نکلیں گے پہلے ہم اپنی جستجو تو کریں مان لیں گے تمہیں مسیحِ زماں چارۂ قلبِ فتنہ جُو تو کریں اذنِ ساقی بھی مل ہی...
  15. محمد تابش صدیقی

    محسن نقوی غزل: نئی طرح سے نبھانے کی دل نے ٹھانی ہے

    نئی طرح سے نبھانے کی دل نے ٹھانی ہے وگرنہ اس سے محبت بہت پرانی ہے خدا وہ دن نہ دکھائے کہ میں کسی سے سنوں کہ تو نے بھی غمِ دنیا سے ہار مانی ہے زمیں پہ رہ کے ستارے شکار کرتے ہیں مزاج اہلِ محبت کا آسمانی ہے ہمیں عزیز ہو کیونکر نہ شامِ غم کہ یہی بچھڑنے والے، تری آخری نشانی ہے اتر پڑے ہو تو...
  16. محمد تابش صدیقی

    کوئی بات نہیں ٭ ام حفصہ

    کوئی بات نہیں تحریر: ام حفصہ یہ جملہ آج بہت سے گھروں سے ناپید ہو چکا ہے۔اور چونکہ معاشرہ افراد پر مبنی ہوتا یے تو اس لحاظ سے لوگوں میں یہ رجحان کم ہوتا جا رہا ہے کہ دوسرے کی غلطی معاف کر دیں اور کوئی بات نہیں کہہ کر بات کو ختم کر دیں۔ کل ہی کہیں کسی صاحب کا واقعہ پڑھنے کو ملا وہ کہتے ہیں کہ آج...
  17. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: جلوہ فرمائے دو عالم ہے مگر رو پوش ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    جلوہ فرمائے دو عالم ہے مگر رو پوش ہے حسنِ معنی شوخیوں میں بھی حیا آغوش ہے پینے والے ہی نہ ہوں محفل میں تو امرِ دگر ورنہ ساقی تو ازل سے میکدہ بردوش ہے ہوش والوں کا تمسخر کیوں ہے اے مستِ جنوں؟ نقطۂ آغاز تیرا بھی رہینِ ہوش ہے بعدہٗ کیا کیفیت گزری نہیں معلوم کچھ صاعقے چمکے تھے نزدِ آشیاں یہ ہوش...
  18. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: صبا ہے، گل ہیں، سبزہ زار بھی ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    صبا ہے، گل ہیں، سبزہ زار بھی ہے ہو دل غمگیں تو سب بیکار بھی ہے نہاں ہے اور جلوہ بار بھی ہے وہ ظاہر ہو کے پراسرار بھی ہے محبت کیف زا اور شعلہ ساماں محبت نور بھی ہے، نار بھی ہے بڑے مجرم ہیں ہم مانا یہ لیکن سُنا ہے وہ بڑا غفار بھی ہے نہیں شیوہ کروں میں ترکِ دنیا اگرچہ اس سے دل...
  19. محمد تابش صدیقی

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس نادہندگان کے لیے ’ایمنسٹی اسکیم‘ کا اعلان کر دیا۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس نادہندگان کے لیے ’ایمنسٹی اسکیم‘ کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’انکم ٹیکس کے حوالے سے پیکیج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک میں اس وقت صرف 7 لاکھ افراد انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں، ٹیکس گزاروں کی محدود تعداد معاشی...
  20. محمد تابش صدیقی

    سلو فل ٹاس آن دی لیگ سائڈ پلیز!

    سلو فل ٹاس آن دی لیگ سائڈ پلیز! سہیل حلیم بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نئی دہلی تو آپ نے سن ہی لیا ہوگا کہ سٹیو سمتھ اب سال بھر کے لیے گھر بیٹھیں گے اور ڈیوڈ وارنر شاید ہمیشہ کے لیے۔ دونوں نے پشیمانی کا اظہار کیا ہے اور یہ وعدہ بھی کہ انہوں نے سبق سیکھ لیا ہے۔ لوگوں نے انہیں ٹی وی پر روتے ہوئے دیکھا...
Top