نتائج تلاش

  1. الف نظامی

    اللہ کے ولیوں کے مددگار علی ہیں - شہزاد مجددی

    اللہ کے ولیوں کے مددگار علی ہیں مولائے جہاں ،خَلق کے سردار علی ہیں سرتاج ہیں زہرا کے ، تو حسنین کے بابا عم زادِ نبی ، حیدرِ کرار علی ہیں وہ شیرِ خدا وارثِ فیضانِ رسالت اوصافِ کریمانہ میں شہکار علی ہیں ایمان ہو ، عرفاں ہو ، شریعت کہ طریقت ہر قافلہ ء شوق کے سالار علی ہیں حجرے میں نظر آتے ہیں...
  2. الف نظامی

    حمدیہ - شہزاد مجددی

    (حمدیہ) کیا خوبیء ارقام ہے اللہ اللہ ہے لفظ کہ الہام ہے اللہ اللہ اسمِ ذاتی ہے یہ شہزاد کہ اسمِ اعظم ہے نام کہ انعام ہے اللہ اللہ (شہزاد مجددی)
  3. الف نظامی

    رضا و محسن کا تو ہے نائب ، حفیظ تائب - شہزاد مجددی

    رضا و محسن کا تو ہے نائب ، حفیظ تائب ہے مستند تیرا قولِ صائب ، حفیظ تائب ترے دلائل کے ہیں مصادر کتاب و سیرت تیرا مخالف رہے گا خائب ، حفیظ تائب میں جب بھی کرتا ہوں استغاثہ تری زباں میں تو ٹلتے جاتے ہیں سب مصائب ، حفیظ تائب وہ کیسا منظر تھا اے ستونِ ابولبابہ تیرے قریں جب ہوا تھا تائب ، حفیظ...
  4. الف نظامی

    منظوم اظہاریہ - برما کے مسلماں

    بے یار و مددگار ہیں برما کے مسلماں امداد کے حقدار ہیں برما کے مسلماں برما کے مسلمانوں پہ اللہ کرم کر نصرت کے طلبگار ہیں برما کے مسلماں نہ مال و متاع ہے نہ کوئی گھر ہے نہ جاگیر مجبور ہیں لاچار ہیں برما کے مسلماں اسلام پہ قربان ہیں سو جان سے ہر دم جاں دینے کو تیار ہیں برما کے مسلماں چونتیس...
  5. الف نظامی

    خُلق جس نے جتنا دیکھا حضرتِ عثمان کا - عزیز الدین خاکی

    خُلق جس نے جتنا دیکھا حضرتِ عثمان کا ہو گیا وہ دل سے شیدا حضرتِ عثمان کا بیعتِ رضوان سے ثابت یہ سب پر ہو گیا کس قدر اونچا ہے رتبہ حضرتِ عثمان کا جامع القرآن کی توصیف کیسے ہو بیاں دونوں عالم میں ہے چرچا حضرتِ عثمان کا سرورِ کونین کی یکتا عنایت دیکھیے ہے لقب دو نور والا حضرتِ عثمان کا اس میں...
  6. الف نظامی

    ایک روپے کا سوال ہے بابا - ذیشان الحسن عثمانی

    علم، شعور، حکمت، عمل، محبت، سلیقہ، اِخلاق، وفاداری، جذبہ، لگن، کفایت شعاری، احسان، ایمانداری، امانت، عبدیت، بزرگی، ملوکیت، بندگی اور ان جیسی سینکڑوں خوبیوں اور کردار کے اوصاف سے روز بہ روز بے بہرہ اور ناآشنا ہوتی قوم کے نام پر، ہاتھ جوڑ کر آنے والی نسلوں کا واسطہ دے کر ایک روپے کا سوال ہے بابا...
  7. الف نظامی

    چار ملنگ اور پولیس حوالدار

    چار ملنگ شہر سے باہر ایک کٹیا میں رہتے تھے۔ ایک پولیس کا حوالدار بھی ان کے پاس بھنگ پینے آ جاتا۔ ایک دن تنگ آ کر انہوں نے حوالدار کو دھتورا پلا دیا۔ حوالدار مر گیا۔ ملنگوں نے اسے چارپائی پر ڈالا اوپر چادر اوڑھائی اور چارپائی کے ایک ایک پائے کو کندھا دے لیا۔ دیہاتوں میں لوگ تعلق کی بنا پر جنازے...
  8. الف نظامی

    جسٹس باقر نجفی ٹریبونل رپورٹ ہمیں کیا بتاتی ہے؟ - عامر ہاشم خاکوانی

    پچھلے تین دنوں سے مسلم لیگ ن کے حامی اور ہمدردایک منظم مہم کے تحت دو باتیں زور شور سے کہہ رہے ہیں۔ایک یہ کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ مبہم اور غیر واضح ہے ، دوسرا یہ کہ اس میں ایسا کچھ نہیں، جومسلم لیگ ن کے خلاف جائے۔ باقاعدہ لائن لے کر ہر جگہ یہ لکھا اور کہا جا رہا ہے۔ اخبارات، ٹی وی چینلز، سوشل...
  9. الف نظامی

    تاسف محمد اکرم اعوان انتقال فرما گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ اور تنظیم الاخوان پاکستان کےامیر محمد اکرم اعوان دار فانی سے پردہ فرما گئے ہیں۔ آپ متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے جن میں قرآن پاک کی تفسیر اسرارالتنزیل شامل ہے۔ اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائے۔...
  10. الف نظامی

    مبارکباد سید شاکر القادری : قومی سیرت ایوارڈ برائے سال 2017

    الحمد للہ ، جناب سیّد شاکرالقادری چشتی نظامی صاحب کو ان کے مجموعۂ نعت ”چراغ” کی اشاعت پر ”وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی“ (Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan) کی طرف سے ”قومی سیرت ایوارڈ برائے سال 2017” سے نوازا گیا ۔ جس پر ہم انہیں صمیم قلب سے مبارک باد پیش...
  11. الف نظامی

    افغان جہاد، پاکستان کس کیلئے لڑا؟ تاریخ دان اور دانشور جمعہ خان صوفی سے خصوصی گفتگو

  12. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر "دِیں ہمہ اُوست" سےجمع کردہ مقطعے بہ غرضِ تفہیمِ اسلوبِ نصیر الدین نصیر

    سرِ کوئے تو چمنِ کرم ، درِتُست نازِ حیاتِ ما سر، ماہ و نسبتِ خاکِ تُو ، ز حیاتِ ما ، بہ مماتِ ما (نصیر) دین ہمہ اُوست (مجموعہ حمد و نعت) از پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی سن طباعت: مئی 2012ء ، اشاعتِ سوم صفحات: 357 پیش گُفتار از دل و دیں چہ آورم ہدیہء رُونمائے تُو ایکہ بہ شانِ دلبری ہر دو جہاں...
  13. الف نظامی

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وطن پہنچ گئے

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وطن پہنچ گئے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج سے معاہدہ پر اسلام آباد اور لوگوں کا امن بحال ہوا جس پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے۔ حکومت اپنی بدنیتی اور خیانت کی وجہ سے اس معاملے کو...
  14. الف نظامی

    اللہ سے کی ہے سچی محبت بلال نے

    اللہ سے کی ہے سچی محبت بلال (رضی اللہ عنہ) نے عشق نبی ﷺ کی پائی ہے دولت بلال (رضی اللہ عنہ) نے تھا ظلم کے جواب میں نعرہ احد احد کی اختیار راہِ عزیمت بلال (رضی اللہ عنہ) نے سرکارِ دوجہان کے دربان ہو گئے حاصل کمال کی ہے کرامت بلال (رضی اللہ عنہ) نے حوروں کو خال کے لیے تحفے میں دی گئی ایسی حسین...
  15. الف نظامی

    جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری - حیات و خدمات

    مفسر ، مترجم ، سیرت نگار ، قانون دان ، ماہر تعلیم جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ کی حیات و خدمات کے حوالے سے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجیے میزبان: جسٹس نذیر احمد غازی شرکا:- ڈاکٹر طاہر حمید تنولی ، ڈاکٹر سعید احمد سعیدی ، علامہ خان محمد قادری
  16. الف نظامی

    خصوصیاتِ ترجمۃ القرآن موسوم بہ البیان از غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی

    البیان از امام اہل سنت ، غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ (ملحق در ترجمۃ البیان ۔ طبع اول ۔ جولائی 1987) ترجمہ کا آغاز 1981 کے اوائل میں ہو چکا تھا ، جو بعونہ تعالی سال ختم ہونے سے قبل ہی مکمل ہو گیا۔ اس ترجمہ کی ضرورت:- عام طور پر یومیہ تلاوت کے لئے مترجم قرآن مجید کے جو نسخے...
  17. الف نظامی

    سید التفاسیر المعروف بہ تفسیر اشرفی بمعہ ترجمہ معارف القرآن

    سید التفاسیر المعروف بہ تفسیر اشرفی ترجمہ قران موسوم بہ معارف القرآن از محدث اعظم ہند سید محمد کچھوچھوی ؒ مفسر اول : محدث اعظم ہند ، حضرت علامہ سید محمد اشرف جیلانی قدس سرہ مفسر دوم: شیخ الاسلام حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی مدظلہ العالی اشاعت اول: اکتوبر 2012ء ناشر: ضیاء القرآن...
  18. الف نظامی

    اشرف البیان :فارسی ترجمہ قرآن از شاہ محمد اشرف جہانگیر سمنانی ؒ

    تحریر : محمد اظہار اشرف الاشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف ضلع امبیدکر نگر (یوپی) قرآن کریم تمام علوم کا منبع اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اس کا نزول عربی زبان میں ہوا ۔ فارسی زبان میں بھی قرآن کریم کے متعدد ترجمے موجود ہیں جن کی تعداد باون 52 تک پہنچتی ہے۔ شاہ محمد اشرف جہانگیر...
  19. الف نظامی

    شاہِ کونین پر عزتیں ختم ہیں - مشاہد رضوی

    شاہِ کونین پر عزتیں ختم ہیں آپ کی ذات پر عظمتیں ختم ہیں ختم دورِ رسالت ہوا آپ پر مصطفیٰ ﷺپر سبھی شوکتیں ختم ہیں قاب قوسین سے صاف ظاہر ہوا ایسی قربت پہ سب قربتیں ختم ہیں جو کتابِ مبیں اتری ہے آخری اس پہ تفہیم کی لذتیں ختم ہیں ہے رفعنا میں جب رفعتوں کا بیاں اُن پہ کیوں نہ کہیں، رفعتیں ختم...
  20. الف نظامی

    دل میں جو ہے محبتِ ناموسِ مصطفی ﷺ - راجا رشید محمود

    دل میں جو ہے محبتِ ناموسِ مصطفی ﷺ قائم کریں گےحجتِ ناموسِ مصطفی ﷺ سرمائے کی طلب ہے ، نہ جاہ و جلال کی دل میں اگر ہے دولتِ ناموسِ مصطفی ﷺ ایمان کی اَساس یہی ، اصلِ دیں یہی الفت خدا کی ، الفتِ ناموسِ مصطفی ﷺ اَسرارِ معرفت کُھلے اس خوش نصیب پر جس پر کھلی حقیقتِ ناموسِ مصطفی ﷺ حفظِ وطن کو سربکف...
Top