منظوم اظہاریہ - برما کے مسلماں

الف نظامی

لائبریرین
بے یار و مددگار ہیں برما کے مسلماں
امداد کے حقدار ہیں برما کے مسلماں

برما کے مسلمانوں پہ اللہ کرم کر
نصرت کے طلبگار ہیں برما کے مسلماں

نہ مال و متاع ہے نہ کوئی گھر ہے نہ جاگیر
مجبور ہیں لاچار ہیں برما کے مسلماں

اسلام پہ قربان ہیں سو جان سے ہر دم
جاں دینے کو تیار ہیں برما کے مسلماں

چونتیس ممالک کی وہ افواج کہاں ہے
مشکل میں گرفتار ہیں برما کے مسلماں

جاں دیتے ہیں کفار کا کلمہ نہیں پڑھتے
اس طرح کے خود دار ہیں برما کے مسلماں

ہر سمت سے یلغار ہے جن لوگوں پہ خاکی
وہ مفلس و نادار ہیں برما کے مسلماں
(عزیز الدین خاکی)​
 
Top