کیا کروں لے کر فقیرانِ جہاں کا تعویذ
نامِ حضرتﷺ ہے مجھے حفظ و اماں کا تعویذ
سچ تو یہ ہے کہ زباں بندیء اعدا کے لیے
ہوگیا وصفِ نبی ﷺ میری زباں کا تعویذ
بہرِ رفع مرض و زحمت و رنج و کُلفت
ڈھونڈتے پھرتے ہیں وہ لوگ کہاں کا تعویذ
تم پڑھو صاحبِ لولاک ﷺ پہ کثرت سے درود
ہے عجب دردِ نہاں اور اماں کا...
جب مرے سر پہ کبھی بارِ الم آیا ہے
حوصلہ دینے مجھے اُن کا کرم آیا ہے
برگِ طوبیٰ پہ رقم کرنے کو مدحت ان کی
آبِ کوثر سے وضو کر کے قلم آیا ہے
میری پلکوں پہ سجی ہجرِ نبی کی یادیں
یاد جب اُن کو کیا آنکھوں میں نم آیا ہے
نسبتِ آلِ نبی کا یہ کرم ہے مجھ پر
میرے حصے میں بھی شبیر کا غم آیا ہے
ڈھال بن...
رسول اللہ ﷺ کی ہم کو شفاعت کا وسیلہ ہے
شفاعت کا وسیلہ اور رحمت کا وسیلہ ہے
عجب ذاتِ مکرم ہے کہ ہر اعلی اور ادنیٰ کو
جنابِ شافعِ روزِ قیامت ﷺ کا وسیلہ ہے
بچو گے مومنو تم گرمئی خورشید محشر سے
لوائے حمد کے ظلِ رسالت کا وسیلہ ہے
بہ شکلِ عندلیبِ زار میں دن رات کہتا ہوں
کہ مجھ کو اُس گلِ باغِ رسالت...
اے بتاثیرِ سحر عکسِ رُخِ تابانِ تو
آبِ حیواں رشحہء آبِ لبِ خندان تو
اے طفیلِ خاکِ پایت رونقِ باغِ جہاں
گلشنِ ایجاد برگے از بہارستانِ تو
حبذا صلِ علیٰ اے گیسوے خیرالوری ﷺ
مشکِ اذفر نفحہء از جنبشِ دامانِ تو
از تجلی ء رُخَت خورشید باشد لمعہ
ماہ فیضے ناخنے از دستِ نور افشانِ تو
باغِ عالم از...
سُتوں کی دیکھ کر حالت صحابہ سر بسر روئے
تمامی حاضرانِ مجلسِ خیر البشر ﷺ روئے
رُلائے جب کہ چوبِ خشک کو حضرت ﷺ کی مہجوری
کہو پھر عین غیرت سے نہ کیوں کر ہر بشر روئے
سنی جب اس ستونِ عاشقِ بے تاب کی زاری
رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کہیے ، کس قدر روئے
کوئی ایسا نہ تھا اس بزم میں جس پر نہ تھی رقت
بہت روئے...
دردِ غم سے دل مِرا ہو جائے خالی، الغیاث!
دیکھ لوں گر روضہء عالی کی جالی ، الغیاث!
ہے یہی مرہم مِرا اِس سینہ ء صد چاک کا
ہے یہی کافی علاجِ اندمالی ،الغیاث!
یا شفیع المذنبیں یا رحمت للعالمیں
خاص محبوبِ خدا سلطانِ عالی ، الغیاث!
آج تک پیدا ہوا تم سا ، نہ ہووے گا کبھی
آپ ہیں سروِ ریاضِ بے مثالی،...
کیجیے کس زباں سے شکرِ خدا
کِیں عطا اس نے نعمتیں کیا کیا
ہر سرِ مُو ہو گر ہزار زباں
ہر زباں سے کروں ہزار بیاں
مُو برابر نہ ہو سکے تقریر
حمدِ خلاق و شکرِ رب قدیر
ہے و معطی و منعم و وہاب
جس کی رحمت کا کچھ نہیں ہے حساب
ہیں عنایاتِ ایزدِ غفار
یوں تو ہم سب پہ بے حساب و شمار
ہے مگر یہ عجیب فضل و...
مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی کی نعت گوئی
مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی ؒ کا ذکر جنگ آزادی 1857 کے شہیدوں میں تو ہوتا رہا۔ لیکن ایک نعت گو شاعر کی حیثیت سے ان کا ذکر کم سے کم ہوا۔
پروفیسر سید یونس شا ہ کی "تذکرہ نعت گویانِ اردو" اور ڈاکٹر ریاض مجید کے پی ایچ ڈی کے مقالے "اردو میں نعت...
عاصیو جُرم کی دوا ہے درود
کیا دوا عینِ کیمیا ہے درود
سب عبادت میں ہے شمولِ ریا
پر عباداتِ بے ریا ہے درود
ایک ساعت میں عمر بھر کے گناہ
کرتا معدوم اور فنا ہے درود
حشر کی تیرگی سیاہی میں
نور ہے، شمعِ پُر ضیا ہے درود
چھوڑیو مت درود کو کافی
راہِ جنت کا رہنما ہے درود
مولانا کفایت علی کافی مراد...
میں عاصی ہوں یہ مانا کام ہے میرا خطا کرنا
مگر ہے آپ ﷺ کا شیوہ عطاوں پر عطا کرنا
سماعت آپ کی ایسی کہ دھڑکن کی صدا سن لے
ضروری تو نہیں اپنی زباں سے التجا کرنا
سواری آ رہی ہے سیدہ زہرا کی محشر میں
ادب سے سر جھکا لو سب نہ اب اونچی نگاہ کرنا
نبی کے نام پر گھر بار اپنا سب لٹا ڈالا
کوئی سیکھے ذرا...
بھلیو بھلی وچ جگ دے ہَین سوہنے ، سوہنے نہیں پر میری جناب ورگے
اوہ جہدے پسینیاں وچ ہلے رکھے گئے نیں عطر گلاب ورگے
چہرہ ماہِ کنعان دا ویکھ کے تے ماہ وشاں نے انگلیاں چیر لیاں
اوہدی اک انگشت دا ویکھ جلوہ سینے چاک کر لین مہتاب ورگے
بالو ریت تتی تتی ہیٹھ کنڈاں ،گرم گرم پتھر اپر چھاتیاں دے
اوہدے عشق...
ہے آج پھر دلِ دیوانہ زخمہ یابِ جنوں
کسی نے چھیڑ دیا پھر کہیں ربابِ جنوں
جنوں کے شہر میں ہے ہم سے آب و تابِ جنوں
ہمیں نصیب ہے سرمایہِ شبابِ جنوں
ہماری کشتِ تمنا نہ کیوں پھلے پھولے
تمام عُمر برستا رہا سحابِ جنوں
یہ وہ سوال ہے جو حل طلب رہے گا سدا
خرد کے پاس نہیں ہے کوئی جوابِ جنوں
ابھی نہ چھیڑ...
غلام حشر میں جب سید الوریٰ ﷺ کے چلے
لِوائے حمد کے سائے میں سر اُٹھا کے چلے
چراغ لے کے جو عشاق مصطفےٰﷺ کے چلے
ہوائے تُند کے جھونکے بھی سر جھکا کے چلے
وہیں پہ تھم گئی اک بار گردشِ دوراں
جہاں بھی تذکرے سلطانِ انبیاء ﷺکے چلے
یہ کس کا شہر قریب آ رہا ہے دیکھو تو
دُرود پڑھتے ہوئے قافلے ہوا کے چلے...
عمران خان کا کہنا ہے کہ:
پوری قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے لہذا سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے تاکہ قوم آگے بڑھ سکے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ:
سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں اوردھماکا ہوجائے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید...
چلو چلو
پانچ مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاھور چلو!
علی حیدر !
مودی کا ہوگیا ستیا نوس
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر پی ایس ایل فائنل میچ میں مد مقابل ہوں گی.
سب تماشائیوں کی ایک ہی ٹیم ہوگی:
پاکستان
سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہوگا:
پاکستان زندہ باد
وفاقی کابینہ نے ملک میں آزاد و خود مختار الیکشن کمیشن کی تشکیل اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات منظور کرلی ہیں۔
اس سلسلے میں مسودۂ قانون آئندہ ماہ قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔
نئے انتخابی قانون کے 12 باب ہوں گے اور پارلیمنٹ سے منظوری کے نتیجے میں...