خُلق جس نے جتنا دیکھا حضرتِ عثمان کا - عزیز الدین خاکی

الف نظامی

لائبریرین
خُلق جس نے جتنا دیکھا حضرتِ عثمان کا
ہو گیا وہ دل سے شیدا حضرتِ عثمان کا

بیعتِ رضوان سے ثابت یہ سب پر ہو گیا
کس قدر اونچا ہے رتبہ حضرتِ عثمان کا

جامع القرآن کی توصیف کیسے ہو بیاں
دونوں عالم میں ہے چرچا حضرتِ عثمان کا

سرورِ کونین کی یکتا عنایت دیکھیے
ہے لقب دو نور والا حضرتِ عثمان کا

اس میں کیا شک ہے کہ وہ بندہ بڑا خوش بخت ہے
دیکھ آیا ہے جو روضہ حضرتِ عثمان کا

روزِ روشن کی طرح اُن کی سخاوت ہے عیاں
کوئی بھی ثانی نہ ہوگا حضرتِ عثمان کا

نام جب لیتا ہوں خاکی دل میں ہوتی ہے ضیا
پھیل جاتا ہے اجالا حضرتِ عثمان کا

(عزیز الدین خاکی)​
 
آخری تدوین:
Top