دل میں جو ہے محبتِ ناموسِ مصطفی ﷺ - راجا رشید محمود

الف نظامی

لائبریرین

دل میں جو ہے محبتِ ناموسِ مصطفی ﷺ
قائم کریں گےحجتِ ناموسِ مصطفی ﷺ

سرمائے کی طلب ہے ، نہ جاہ و جلال کی
دل میں اگر ہے دولتِ ناموسِ مصطفی ﷺ

ایمان کی اَساس یہی ، اصلِ دیں یہی
الفت خدا کی ، الفتِ ناموسِ مصطفی ﷺ

اَسرارِ معرفت کُھلے اس خوش نصیب پر
جس پر کھلی حقیقتِ ناموسِ مصطفی ﷺ

حفظِ وطن کو سربکف ، سینہ سپر رہیں
یہ بھی تو ہے حفاظتِ ناموسِ مصطفی ﷺ

قومی زعیم جتنے ہیں ، ہیں مجتمع یہاں
اس کا سبب ہے نسبتِ ناموسِ مصطفی ﷺ

ہے قوم ان کے فہم و تدبر کی منتظر
جن کو ملی بصیرتِ ناموسِ مصطفی ﷺ

ہم جان وار سکتے ہیں محمود بے خطر
کرتے ہوئے حفاظتِ ناموسِ مصطفی ﷺ


(راجا رشید محمود)
 
Top