نتائج تلاش

  1. نیرنگ خیال

    ایک صبح از قلم نیرنگ خیال

    یہ مارگلہ ہلز کے دامن سے چوٹی کی طرف جاتا وہ راستہ تھا، جہاں لوگ شاذ ہی قدم رکھتے ہیں۔ فطرت اپنے اصل حسن کے ساتھ موجود تھی۔ پگڈنڈی تھی کہ خیابان کی تفسیر تھی۔ دونوں اطراف سے درختوں نے راستے کو یوں ڈھک رکھا تھا کہ ہلکی بارش کی رسائی زمین تک ناممکن سی ہوگئی تھی۔ بل کھاتا چڑھائی چڑھتا یہ راستہ...
  2. نیرنگ خیال

    افتخار عارف پس چہ باید کرد

    آج ظہیراحمدظہیر صاحب کے توجہ دلانے پر ہم نے دیکھا تو پتا چلا کہ افتخار عارف صاحب کی یہ مشہور زمانہ نظم محفل تو درکنار اردو ٹائپنگ میں ہی میسر نہیں۔ سو ریختہ سے دیکھ کر ٹائپ کر دی۔ پس چہ باید کرد خواب خس خانہ و برفاب کے پیچھے پیچھے گرمیٔ شہر مقدر کے ستائے ہوئے لوگ کیسی یخ بستہ زمینوں کی طرف...
  3. نیرنگ خیال

    ایک نیا چار پرانے

    ملاقات کا کوئی بہانہ نہیں ہوتا۔ وجہ تراشنے بیٹھو تو وجہ نہیں ملتی۔ سوچتے ہیں کہ ملاقات کیوں کی جائے۔ آخر ایسا کیا موضوع ہاتھ لگے کہ سب دوبارہ مل بیٹھیں۔ کچھ فرصت کے لمحے دنیا سے چرا کر کچھ بے غرض باتیں بھی کی جائیں۔ لیکن ایسی ملاقاتوں کے لیے وقت نکالنا بھی بڑا مشکل مرحلہ ہے۔ اور ہماری سست طبع تو...
  4. نیرنگ خیال

    سامنے دھری (لاتسکہ سپیشل) از قلم نیرنگ خیال

    گزشتہ سے پیوستہ: غائب دماغی بھی" سامنے دھری "والی قبیل سے ہی تعلق رکھتی ہے بلکہ یوں کہنامناسب ہے، "سامنے دھری "والے مقولے کی عملی شکل غائب دماغی ہے۔ انسان جہاں موجود ہوتا ہے۔ وہاں موجود نہیں ہوتا۔ اور وہاں موجو د ہوتا ہے جہاں اسے موجود نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے کبھی بہت سنجیدہ صورتحال جنم...
  5. نیرنگ خیال

    شاہ جی (از قلم نیرنگ خیال)

    یہ ان بھلے دنوں کی بات ہے جب مولوی نے شہر اقتدار میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ دفتر میں مولوی کی نشست ملک صاحب اور چوہدری کے ساتھ تھی۔ شاہ جی ان کے بالکل عقب والی کرسی پر سویا کرتے تھے اور جب کبھی جاگ رہے ہوتے تو فرماتے تھے کہ یہ لوگ میرے عقب میں بیٹھتے ہیں۔ بات ان کی یوں بھی درست تھی کہ شاہ...
  6. نیرنگ خیال

    چند مشورے، سافٹ وئیر کنفیگریشن ٹیم کی طرف سے

    قیصرانی بھائی نے ایک بار ایک تحریر کا ترجمہ کیا تھا جس میں نیٹ ورک ٹیم کی طرف سے بڑے ہی زبردست مشوروں سے نوازا گیا تھا۔ آج یوں ہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ اسی قسم کے چند مشورے ہم کو بھی کنفیگریشن ٹیم کی طرف سے باقی کمپنی کو دینے چاہییں۔ چند مشورے، سافٹ وئیر کنفیگریشن ٹیم کی طرف سے جب آپ اپنی...
  7. نیرنگ خیال

    میرے کیمرے کی نظر سے

    کیمرے کا سب سے بڑا کمال ہے کہ یہ عام سی چیزوں میں بہت خوبصورتی لے آتا ہے۔ بعض مناظر انسانی آنکھ سے اتنے دلفریب نہیں لگتے لیکن اگر آپ چلتے چلتے ان کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے چلیں تو بعد میں پتا چلتا ہے کہ وہ کتنا دلفریب منظر تھا۔ میں کوئی خاص کیا عام فوٹوگرافر بھی نہیں لیکن کبھی کبھی مجھے...
  8. نیرنگ خیال

    دھواں از قلم نیرنگ خیال

    منظر بھی عجیب ہوتے ہیں۔ کبھی کوئی منظر انسان کو کھینچ کر ماضی میں لے جاتا ہے تو کبھی کوئی منظر اس کو واپس حال میں کھینچ لاتا ہے۔ لیکن کچھ منظر ایسے دلفریب ہوتے ہیں کہ انسان ان کو دیکھ کر یادوں میں اس قدر دھنس جاتا ہے کہ پھر اس کو واپس حال میں آنا تکلیف دیتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ وہیں وہ منظر ٹھہر...
  9. نیرنگ خیال

    کتنی گرہیں کھولی ہیں میں نے (متالی سنگھ)

    کل جب میں نے گلزار کی نظم " کتنی گرہیں کھولی ہیں میں نے " شئیر کی تو ایک دوست نے یاد کروایا کہ ایک ڈرامے کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک میں یہ نظم شامل تھی۔ جس کو متالی سنگھ نے گایا تھا۔ اور میوزک دیا تھا بھوپندر سنگھ نے۔
  10. نیرنگ خیال

    گلزار کتنی گرہیں کھولی ہیں میں نے

    کتنی گرہیں کھولی ہیں میں نے کتنی گرہیں اب باقی ہیں پاؤں میں پائل باہوں میں کنگن گلے میں ہنسلی کمر بند، چھلّے اور بِچھوے ناک کان چِھدوائے گئے ہیں اور زیور زیور کہتے کہتے رِیت رواج کی رسیوں سے میں جکڑی گئی اُف کتنی طرح میں پکڑی گئی اب چِھلنے لگے ہیں ہاتھ پاؤں اور کتنی خراشیں اُبھری ہیں کتنی...
  11. نیرنگ خیال

    حقیقت۔۔۔ لیکن ذرا ہٹ کے

    محبوبہ کی شادی کے بعد اس کے بچوں کا ماموں بننے کا تو سب ہی کہتے ہیں لیکن محبوب کی شادی کے بعد اس کے بچوں کی پھوپھی بننا کیسا رہتا ہے؟ پاکستان میں پانچ فیصد محبوبائیں بیویاں بن جاتی ہیں اور بقیہ 95 فیصد فیس بک اور ٹوئٹر کا پاسورڈ۔۔۔۔۔ آج صبح یہ دو ایس ایم ایس موصول ہوئے۔ سوچا کہ شریک محفل ہی کر...
  12. نیرنگ خیال

    محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان اور ہم۔۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    آج صبح محمداحمد بھائی کی ایک غزل آنکھوں کے سامنے آگئی۔ سنا ہے کہ صبح صبح انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت عروج پر ہوتی ہے۔ سو ہم نے بھی جب اس غزل کو دوبارہ پڑھا تو ہم پر کئی راز آشکار ہوگئے۔ احمد بھائی کا ہی ایک شعر کہ پھر آبیاری نخل سخن نہیں ہوتی دل حزیں جو پس چشم تر نہیں ملتا اس کے ساتھ ہی ہم...
  13. نیرنگ خیال

    سُراغِ جادہ و منزل اگر نہیں ملتا (محمداحمد)

    غزل رعنائی خیال بلاگ پر سُراغِ جادہ و منزل اگر نہیں ملتا ہمیں کہیں سے جوازِ سفر نہیں ملتا لکھیں بھی دشت نوردی کا کچھ سبب تو کیا بجُز کہ قیس کو لیلیٰ کا گھر نہیں ملتا یہاں فصیلِ انا حائلِ مسیحائی وہاں وہ لوگ جنہیں چارہ گر نہیں ملتا ہزار کو چہء نکہت میں ڈالیے ڈیرے مگر وہ پھول سرِ رہگزر نہیں...
  14. نیرنگ خیال

    چراغ اپنی تھکن کی کوئی صفائی نہ دے (معرؔاج فیض آبادی)

    چراغ اپنی تھکن کی کوئی صفائی نہ دے وہ تیرگی ہے کہ اب خواب تک دکھائی نہ دے مسرتوں میں بھی جاگے گناہ کا احساس مرے وجود کو اتنی بھی پارسائی نہ دے بہت ستاتے ہیں رشتے جو ٹوٹ جاتے ہیں خدا کسی کو بھی توفیق آشنائی نہ دے میں ساری عمر اندھیروں میں کاٹ سکتا ہوں مرے دیوں کو مگر روشنی پرائی نہ دے اگر یہی...
  15. نیرنگ خیال

    بکھرے بکھرے سہمے سہمے روز و شب دیکھے گا کون (معرؔاج فیض آبادی)

    بکھرے بکھرے سہمے سہمے روز و شب دیکھے گا کون لوگ تیرے جرم دیکھیں گے سبب دیکھے گا کون ہاتھ میں سونے کا کاسہ لے کے آئے ہیں فقیر اس نمائش میں ترا دست طلب دیکھے گا کون لا اٹھا تیشہ چٹانوں سے کوئی چشمہ نکال سب یہاں پیاسے ہیں تیرے خشک لب دیکھے گا کون دوستوں کی بےغرض ہمدردیاں تھک جائیں گی جسم پر اتنی...
  16. نیرنگ خیال

    شوخیاں گستاخیاں

    پرانی بات ہے کہ مرزا بھائی نے مجھ سےالقلم فورم پر ایک گپ شپ کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے اور کئی ایک دوستوں نے کچھ سوال پوچھے تھے۔ جن کے میں نے اوٹ پٹانگ قسم کے جوابات دیے تھے۔ یونہی خیال آیا ہے کہ اس سارے قصے کو محفل پر بھی لکھ لیاجائے کیوں کہ میری ہر تحریر محفل پر موجود ہے۔...
  17. نیرنگ خیال

    اوستھا

    اوستھا 2015 اپنے اختتام کو پہنچا۔ نئے سال کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ کتنے سالوں سے یہی عادت ہے کہ سالِ نو کے آغاز میں ارادے باندھنا اور سال کے آخر میں ان بوسیدہ منصوبوں کو دفن کر دینا۔ آج بھی ایک ایسا ہی دن ہے۔ کتنے منصوبے دفنا رہا ہوں جو اس سال کے آغاز میں بڑے جذبے سے بنائے گئے تھے۔ اس وقت...
  18. نیرنگ خیال

    ای میلز اُڑا دیجے( از قلم نیرنگ خیال)

    ای میلز اُڑا دیجے (جون ایلیا سے معذرت کے ساتھ) "تم نے مجھ کو لکھا ہے" ای میلز اُڑا دیجے "مجھ کو فکر رہتی ہے" یہ اکاؤنٹ دفع کیجیے آپ کا اکاؤنٹ گر ہیک ہوا تو کیا ہوگا "دیکھیے میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہوگا" "میں بھی کچھ کہوں تم سے!" فارحہ نگارینہ! فیس بک کی شاہینہ ٹوئیٹر کی تہمینہ بے فکر...
  19. نیرنگ خیال

    کچھ یوں بھی سوچا از قلم واصف

    سامان گاڑی کی ڈگی میں رکھ دواور فرنٹ سیٹ پر بیٹھ جاؤ۔ میں نے عارف سے کہااور خود ڈرائیونگ سیٹ پر جا بیٹھا۔ عارف(جو کہ فقط دو دن قبل گھر کے کام کاج کے لیے رکھا ملازم تھا) سامان ڈگی میں رکھ کر میرے ساتھ آبیٹھا- عارف کا تعلق تو سکردو سے تھا لیکن فکر معاش اسے کھینچ کر جڑواں شہروں تک لے آئی تھی۔اور...
  20. نیرنگ خیال

    قصہ پھر ایک اور دن کا

    مجھے آج تک اس بات پر حیرانی ہے کہ تاریخ کون لکھتا ہے۔ کیا تاریخ اسی وقت لکھی جاتی ہے جب کوئی واقعہ رونما ہو۔ یا اس کے صدیوں بعد کوئی مؤرخ اٹھ کر آدھے سچے آدھے جھوٹے واقعات اٹھا کر اپنے تخیل کو بروئے کار لا کر تاریخ مرتب کرتا ہے۔ خیر اگر مؤرخ نے تاریخ کو بعد میں لکھنا ہے تو ہمارا اخلاقی فرض ہے...
Top