افتخار عارف پس چہ باید کرد

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 7, 2016

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    آج ظہیراحمدظہیر صاحب کے توجہ دلانے پر ہم نے دیکھا تو پتا چلا کہ افتخار عارف صاحب کی یہ مشہور زمانہ نظم محفل تو درکنار اردو ٹائپنگ میں ہی میسر نہیں۔ سو ریختہ سے دیکھ کر ٹائپ کر دی۔

    پس چہ باید کرد

    خواب خس خانہ و برفاب کے پیچھے پیچھے
    گرمیٔ شہر مقدر کے ستائے ہوئے لوگ
    کیسی یخ بستہ زمینوں کی طرف آنکلے

    موج خوں برف ہوئی جاتی ہے سانسیں بھی ہیں برف
    وحشتیں جن کا مقدر تھیں وہ آنکھیں بھی ہیں برف
    دل شوریدہ کا مواج سمندر بھی ہے برف
    یاد یاران دل آویز کا منظر بھی ہے برف
    ایک اک نام ہر آواز ہر اک چہرہ برف
    منجمد خواب کی ٹکسال کا ہر سکہ برف
    اور اب سوچتے ہیں شام و سحر سوچتے ہیں
    خواب خس خانہ و برفاب سے وہ آگ بھلی
    جس کے شعلوں میں بھی قرطاس و قلم زندہ ہیں
    جس میں ہر عہد کے ہر نسل کے غم زندہ ہیں
    خاک ہو کر بھی یہ لگتا تھا کہ ہم زندہ ہیں

    افتخار عارف​
     
    • زبردست زبردست × 11
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. عباد اللہ

    عباد اللہ محفلین

    مراسلے:
    1,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    کمال شراکت نین بھیا
    بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    واہ یہ تو آپ نے بہت اچھا کیا نین بھیا :) کیا خوبصورت کلام ہے آج پہلی مرتبہ پڑھا اور لطف آ گیا :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکرگزار ہوں جناب :)

    شکریہ پتر۔۔۔ جیوندی رہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    سبحان اللہ !

    کیا خوبصورت کلام ہے۔

    افتخار عارف میرے آل ٹائم فیورٹ!

    شکریہ ذوالقرنین بھائی!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اور یہ تو کلاسیک ہے۔۔۔ :)
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر