نتائج تلاش

  1. وہاب اعجاز خان

    لبیک (ممتاز مفتی)

    ممتاز مفتی لبیک اردو میں حج کے سفر ناموں کی روایت کافی قدیم اور بھر پور ہے یہ روایت بھی فارسی کی دین ہے اردو حج ناموں میں ” حاجی محمد منصب علی خان“ کا سفر نامہ ”ماہ مغرب“ 1817ءپہلا حج نامہ تسلیم کیا جاتاہے ۔ یہ معلوماتی اور واقعاتی سفرنامہ ہے ۔ اس سفر نامے کا اسلوب سیدھا سادھا ہے...
  2. وہاب اعجاز خان

    گلزار سے کم از کم یہ امید نہ تھی

    جناب پچھلے دنوں مرزا غالب پر بنائے گئے ڈرامے کو دیکھنے کا موقع ملا جسے عہد کے بہت بڑے شاعر اور نغمہ نگار گلزار صاحب نے بنایا ہے۔ لیکن اس ڈرامے میں ایک موڑ پر ایک بہت بڑی تاریخی غلطی سرزد ہوئی ہے۔ اور یقین نہیں آتا کہ گلزار جیسے شاعر بھی اردو ادب کی تاریخ سے اس حد تک ناواقف ہوں گے۔ ڈرامے میں ذوق...
  3. وہاب اعجاز خان

    مضامینِ رشید

    رشید احمد صدیقی” مضامین رشید“ ”مضامین رشید “ رشید احمد صدیقی کے 20 مضامین پر مشتمل ہے۔ ان مضامین کو ہم دو حصوں میں تقسیم کرسکتے ہیں ۔ ان میں مزاحیہ مضامین میں چارپائی ، ارہر کا کھیت ، گواہ ، مغالطہ ، دھوبی اور حاجی صاحب ہیں۔ اپنی یاد میں ، سرگزشت، مولانا سہیل ، مرشد ، حاجی صاحب اور ماتا...
  4. وہاب اعجاز خان

    بش کی آمد پر احتجاج

    اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بش کی آمد پر کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔ ہندوستان جو کہ امریکہ کا مستقبل کا طویل المعیادی دوست ہونے کا دعوی کرتا ہے۔ وہاں بھی بش کی آمد پر شدید احتجاج دیکھنے میں آیا ہے۔وہاں بش کے پتلے جلائے گئے اور امریکی پرچم نذرِ آتش کیا گا۔ پھر ہمارے لوگ خاموش کیوں رہیں۔ خصوصا مجھے ایم...
  5. وہاب اعجاز خان

    نظم کسی کے پاس ہے

    ایک ڈرامے امر بیل کا ٹائیٹل سانگ یہ ضروری تو نہیں میری وفاوں کے لیے تو بھی دن رات جلے مجھ سے محبت بھی کرے اگر آپ کو معلوم ہے کہ کس نے گائی ہے اور کس البم میں ہے تو پلیز ضرور بتائیں۔
  6. وہاب اعجاز خان

    غبارِ خاطر (ابوالکلام آزاد)

    مولانا ابو الکلام آزاد ”غبار خاطر“ ہم ایک شخص سے کوئی بات کہنا چاہیں اور و ہ ہمارے سامنے موجود نہ ہو تو اپنی بات اور گفتگو اُسے لکھ بھیجنا مکتوب نگاری کہلائے گا۔ مولوی عبدالحق لکھتے ہیں، ” خط دلی خیالات و جذبات کا روزنامچہ اور اسرارِ حیات کا صحیفہ ہے۔“ مکتوب نگاری ادب کی قدیم صنف ہے مگر...
  7. وہاب اعجاز خان

    والدہ مرحومہ کی یاد میں کا فنی و فکری تجزیہ

    ”ولدہ مرحومہ کی یاد میں“ فنی فکری جائزہ یہ نظم اقبال نے اپنی والدماجدہ کی وفات پر ان کی یاد میں لکھی ۔ اسے مرثیہ بھی کہا جاتا ہے۔ اولین شکل میں اس کے گیارہ بنداور ٩٨ اشعار تھے ۔ ”بانگ درا“کی میں شامل کرتے وقت اقبال نے اس میں تبدیلی کی اور موجودہ شکل میں نظم کل تیرہ بندوں اور چھیاسی اشعار پر...
  8. وہاب اعجاز خان

    داڑھی

    مرزا محمود سرحدی اردو مزاح کا ایک معتبر نام ہے۔ انہیں صوبہ سرحد کا اکبر بھی کہا جاتا ہے ان کا ایک قطعہ پیش خدمت ہے۔ داڑھی رکھ تو شیخ جی انساں سایہء زلف میں نہیں سوتا ریش پر ہاتھ پھیر کر بولے داڑھی والے کا دل نہیں ہوتا ایک اور قطعہ میں خودی پر کچھ یوں‌طنز کرتے ہیں۔ ہم نے اقبال کا...
  9. وہاب اعجاز خان

    گرودت

    گرودت ہندوستانی سنیما کا بہت بڑا نام ہے۔ یہ نوجوان اداکار اور ہدایت کار جو اپنی جوانی میں ہی دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔ لیکن اپنے پیچھے خوبصورت فلموں کی ایک فہرست بھی چھوڑ گئے۔ گرودت نے عام موضوعات سے ہٹ کر خوبصورت فلمیں بنائیں۔ اور ہندی سینما کو ایک نیا موڑ دیا۔ ان کی مشہور ترین فلموں میں کاغذ کے...
  10. وہاب اعجاز خان

    عشق بھی محدود ہے اب کھیل تک - طارق ہاشمی

    ڈاکٹر طارق ہاشمی نئی اردو غزل میں نئے لفظیات کے قائل ہیں انہوں نے ایسے انگریزی الفاظ جو اردو کا حصہ بن چکے ہیں‌بڑی خوبصورتی سے غزل کے اندر سموئے ہیں۔ عشق بھی محدود ہے اب کھیل تک میرا اس کا میل ہے ای میل تک گھر کی ویرانی کا کیا مذکور ہے صحن میں مرجھا چکی ہےبیل تک کیا کروں اپنی سپہ پر انحصار...
  11. وہاب اعجاز خان

    نہیں ہے یوں کہ بس میری خوشی اچھی نہیں لگتی - نذیر تبسم

    صوبہ سرحد کے ایک خوبصورت غزل گو شاعر نذیر تبسم کی غزل پیش خدمت ہے۔ نہیں ہے یوں کہ بس میری خوشی اچھی نہیں لگتی اُسے تو میری کوئی بات بھی اچھی نہیں لگتی میں نفرت اور محبت دونوں میں شدت کا قائل ہوں مجھے جذبوں کی یہ خانہ پُری اچھی نہیں لگتی میں اپنی ذات میں بھی اک خلا محسوس کرتا ہوں تمہارے بعد...
  12. وہاب اعجاز خان

    غزل اصلاح کے لیے حاضر

    اس شہر کے کوچوں میں‌ زندگی نہیں ہوتی گھر کے سونے آنگن میں روشنی نہیں ہوتی رت بدل گئی شاید جو تیرے حوالے سے دل کو اب وہ پہلی سی بے کلی نہیں ہوتی تو ملے تو پہروں تک شعر گنگناتے ہیں تجھ سے دور رہ کر کیوں شاعری نہیں‌ہوتی یہ میری محبت نے شوخیاں‌ بکھیریں‌ ہیں جو تمہاری آنکھوں‌میں خامشی...
  13. وہاب اعجاز خان

    نستعلیق اور اردو

    آج کل ہر کوئی ویب کے لیے ایک اچھے نستعلیق فونٹ کی تلاش میں ہے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ نستعلق کی اردو کے حوالے سے تاریخ بیان کی جائے کہ کیسے اس رسم الخط کو اپنایاگیا۔ ڈاکٹر سلیم اختر اردو کی مختصر ترین تاریخ میں لکھتے ہیں۔ ابتدا میں اردو خط نسخ میں لکھی جاتی تھی اور یہ سلسلہ شاہ جہان کے وقت...
  14. وہاب اعجاز خان

    [فردوس بریں] تبصرے اور تجاویز

    بہت اچھے آپ کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے۔ امید ہے آپ اردو کے دوسرے ناول نگاروں مثلا رسوا، پریم چند، کرشن چندر، عصمت چغتائی، احسن فاروقی، قراۃ العین حیدر، عبداللہ حسین ،شوکت صدیقی، ممتاز مفتی جیسے ناول نگاروں کی تخلیقات پر بھی توجہ ضرور دیں گے۔ ہماری مدد اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
  15. وہاب اعجاز خان

    نیرنگِ خیال

    محمد حسین آزاد ”نیرنگ خیال“ بقول رام بابو سکسینہ ”آزاد نثر میں شاعری کرتے ہیں اور شاعری کرتے ہوئے نثر لکھتے ہیں۔“ مولانا محمد حسین آزاد نے مشرقی تہذیب کے گہوارے دہلی میں پرورش اور تربیت پائی ۔ دہلی کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ جو اس زمانے میں مشرقی تہذیب و معاشرت اور علوم و...
  16. وہاب اعجاز خان

    لاہور اور پشاور کی ہنگامہ آرائی

    توہین رسالت پر احتجاج کے حوالے سے ہونے والے احتجاج نے لاہوراور پشاور میں جو صورت حال اختیار کی وہ نہایت ہی افسوسناک ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ کیا کچھ شر پسند عناصر یا خود ہماری مرکزی حکومت۔کتنے دنوں سے پرامن احتجاج میں یہ مطالبہ اٹھایا جا رہا ہے کہ حکومت ڈنمارک سے اپنے سفارتی...
  17. وہاب اعجاز خان

    اقبال کاتصور شاہین

    ”اقبال کا تصور شاہین“ خودی کی شوخی و تندی میں کبر و ناز نہیں جو ناز ہو بھی تو بے لذت نیاز نہیں نگاہ عشق دل زندہ کی تلاش میں ہے شکار مردہ سزاوار شاہباز نہیں اقبال کی شاعری میں جن تصورات نے علامتوں کا لباس اختیار کیا ہے ان میں شاہین کا تصور ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔ بیسویں صدی کا...
  18. وہاب اعجاز خان

    دیوان غالب کی شرح

    غالب نئے پڑھنے والوں کے لیے عموما مشکل شاعر ہیں۔ خصوصا ان کے دیوان کا ابتدائی حصہ تو سر پر اوپر سے گزر جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے سوچا ہے کہ غالب کے دیوان کی شرح بمعہ لغات کے ساتھ پیش کی جائے۔ پہلی غزل کی شرح آپ کے سامنے ہے۔ یہ شرح غلام رسول مہر کی کتاب(نوائے سروش) سے لی گئی ہے۔ نقش فریادی ہے کس...
  19. وہاب اعجاز خان

    مجید امجد بُندا

    مجید امجد جدید اردو نظم کا بہت بڑا نام ہے۔ جن سے آج کے زیادہ تر قاری ناواقف ہیں مجید امجد کی نظموں سے متاثر ہو کر آج کے شعرا نے بہت سی نظمیں لکھیں۔ جن میں کچھ چربہ قسم کی نظمیں بھی ہیں۔ خصوصا جس نظم سے وصی شاہ کو شہرت حاصل ہوئی وہ دراصل مجید امجد کی چالیس سال پہلے لکھی گئی نظم کا چربہ معلوم ہوتی...
  20. وہاب اعجاز خان

    میر اور غالب

    ان دو کلاسیکی شعرا کے کلام کو بہت سے لوگوں نے گایا ہے لیکن لتا نے جس انداز میں میرکی غزل دکھائی دییے یوں کہ بے خود کیا ہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے گائی وہ آپنی مثال آپ ہے۔ جبکہ ناہید اختر نے تو کمال کر دیا ہے۔ غالب کو اس انداز میں شاید کسی نے نہیں گایا۔ جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں خیاباں...
Top