مجید امجد بُندا

مجید امجد جدید اردو نظم کا بہت بڑا نام ہے۔ جن سے آج کے زیادہ تر قاری ناواقف ہیں مجید امجد کی نظموں سے متاثر ہو کر آج کے شعرا نے بہت سی نظمیں لکھیں۔ جن میں کچھ چربہ قسم کی نظمیں بھی ہیں۔ خصوصا جس نظم سے وصی شاہ کو شہرت حاصل ہوئی وہ دراصل مجید امجد کی چالیس سال پہلے لکھی گئی نظم کا چربہ معلوم ہوتی ہے۔ نظم کا عنوان ہے (بندا)

کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا

رات کو بے خبری میں جو مچل جاتامیں
تو ترے کان سے چپ چاپ نکل جاتا میں
صبح کو گرتے تری زلفوں سے جب باسی پھول
میرے کھو جانے پہ ہوتا ترا دل کتنا ملول
تو مجھے ڈھونڈتی کس شوق سے گھبراہٹ میں
اپنے مہکے ہوئے بستر کی ہر اک سلوٹ میں
جونہی کرتیں تری نرم انگلیاں محسوس مجھے
ملتا اس گوش کا پھر گوشہ مانوس مجھے
کان سے تو مجھے ہر گز نہ اتارا کرتی
تو کبھی میری جدائی نہ گوارا کرتی
یوں تری قربت رنگیں کے نشے میں مدہوش
عمر بھر رہتا مری جاں میں ترا حلقہ بگوش

کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا!
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوبصورت نظم ہے - یقینا" وصی شاہ کی نظم "کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا" مجید امجد کی اسی نظم کا چربہ ہے- بہت شکریہ وہاب!
 

مغزل

محفلین
سخن پرور خواتین و حضرات (خاص طور پر ان کیلئے جو وصی کو سر پر چڑھائے بیٹھے ہیں) کیلئے لمحہء فکر یہ ہے۔
کہ ایسے ایسے چور شاعر بھی آج کے دور میں مسندِ شہرت پر یوں براجمان ہیں جیسے ۔۔ وراثت میں ملی ہو۔۔
نعمان بلوچ صاحب میں آپ کی ادب دوستی پر فخر کرتا ہوں " حق بہ حق دار رسید "
ممنون و متشکر
م۔م۔مغل
 

فرخ منظور

لائبریرین
سخن پرور خواتین و حضرات (خاص طور پر ان کیلئے جو وصی کو سر پر چڑھائے بیٹھے ہیں) کیلئے لمحہء فکر یہ ہے۔
کہ ایسے ایسے چور شاعر بھی آج کے دور میں مسندِ شہرت پر یوں براجمان ہیں جیسے ۔۔ وراثت میں ملی ہو۔۔
نعمان بلوچ صاحب میں آپ کی ادب دوستی پر فخر کرتا ہوں " حق بہ حق دار رسید "
ممنون و متشکر
م۔م۔مغل

ًمغل صاحب یہ نعمان بلوچ صاحب کون ہیں‌- اور ایک اور بات وصی شاہ کے بارے میں کہ ایک بار ہم نے ایک سٹیج پلے گجراتی سے اردو میں‌انتظار حسین صاحب سے ترجمہ کروایا تھا اور وہ سٹیج پلے کیا بھی تھا - وصی شاہ اسکا سکرپٹ لے اڑا اور اس میں تھوڑی سی تبدیلیاں کر کے اسکا نام "جب آنکھیں بھیگ جاتی ہیں" کر دیا اور لاہور میں‌اسے سٹیج پر اپنے نام سے چلا دیا -
 

الف عین

لائبریرین
وصی شاہ کا نام میں نے پہی بار اس پوسٹ میں ہی پڑھا تھا۔ کسی ادبی جریدے میں ان کوپڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ یا اہنا نام میرے ذہن میں محفوظ کرنے میں ناکام رہے ہوں گے وصی شاہ۔
 

مغزل

محفلین
ًمغل صاحب یہ نعمان بلوچ صاحب کون ہیں‌- اور ایک اور بات وصی شاہ کے بارے میں کہ ایک بار ہم نے ایک سٹیج پلے گجراتی سے اردو میں‌انتظار حسین صاحب سے ترجمہ کروایا تھا اور وہ سٹیج پلے کیا بھی تھا - وصی شاہ اسکا سکرپٹ لے اڑا اور اس میں تھوڑی سی تبدیلیاں کر کے اسکا نام "جب آنکھیں بھیگ جاتی ہیں" کر دیا اور لاہور میں‌اسے سٹیج پر اپنے نام سے چلا دیا -

سخنور بھیا۔
ایک دوسرے تھریڈ میں نعمان صاحب نے مجید امجد صاحب کی ایک غزل ارسال کی تھی ۔ وہیں میں نے ان سے
استدعا کی تھی کہ مجید امجد صاحب کی نظم بندہ بھی پیش کریں ۔۔ وصی کے حوالےسے ۔۔۔انہوں نے یہ لنک ارسال کیاتھا
اس لیئے میں ان ہی سے مخاطب تھا۔۔۔ وصی کو میں قریبا 14 سالوں سے جانتا ہوں ۔۔ اس وقت سے جب وہ شعر نہیں کہتا تھا
(خیر کہتا تو اب بھی نہیں ہے) :grin: ہماری اکثر دوستوں کے درمیان وصی کی "چوری" کرنے کی عادت پر طویل بحثیں ہوتی ہیں۔
ایک دو بار تو موصوف خود بھی موجود تھے وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ۔۔ ہم دوبارہ کبھی ملے نہیں۔۔ ہاں کبھی کبھار فون پر بات ہوجاتی ہے۔

آپ کے بتائے گئے واقعے میں کوئی شک نہیں ایسا ہی کرتا ہے وہ۔

نیاز مند
م۔م۔مغل
 

محمد نعمان

محفلین
ارے مغل بھیا کیا خوامخواہ کی تعریف میرے سر جڑ دی
پہلی بات تو یہ کہ یہ لنک بھی فاتح بھائی نے ارسال کیا تھا اور یہ موضوع تو وہاب بھائی نے۔۔۔
اور سخنور بھائی وصی شاہ کے بارے میں پڑھ کر ازحد افسوس ہوا کہ کیا شخصیت ہیں اور ٹی وی پروگراموںمیں ایسے براجمان ہوتے ہیں جیسے بہت بڑے مفکر ، شاعر اور عہد ساز ہوںموصوف
مگر یہ باتیں سن کے آنکھیں کھل جاتی ہیں
اور پتہ چلتا ہے ہمارے معاشرے کا کہ کتنا علم دوست ہے کتنا علم سے واقفیت رکھتا ہے کہ ایک چربہ ساز اور چور کو سر آنکھوںپہ بٹھا رکھا ہے
اس سے ہماری کتاب دوستی میں کمزوری کا بھی پتہ چلتا ہے جو مزید کمزور ہوتی ہی جاتی ہے۔
 
وصی شاہ کو میں ذاتی طور پر تو جانتانہیں لیکن ان کے دوست احباب سے کافی علیک سلیک ہے جن میں عابد خورشید، ذوالفقار احسن ، خا لد یوسفی ان لوگوں سے جو کچھ معلوم ہوا ہے وہ بلکل ایسا ہی ہے جیسا آپ لوگ ذکر کر چکے ہیں
ویسے رہنے والا میرے ہی شہر کا ہے
 

الف عین

لائبریرین
کس کو ہندوستانی سمجھ رہے تھے محمود۔۔ سلیمان جاذب کو یا وصی شاہ کو۔۔۔ سلیمان جاذب بھی سعود اور میری وجہ سے اردو محفل میں آئے ہیں نا۔ اس سے پہلے ان کی کتاب مجھ تک پہنچ گئی تھی۔ مطلب ان نی بھیجی اسلام عظمی کی۔۔ اس لئے مجھے شک ہوا کہ ان کو ہندوستانی سمجھ رہے ہو۔۔ وصی شاہ کا نام تو میں نے محض پاکستانیوں سے سنا ہے یہاں
 
مغل بھائی کوئی بات نہیں مجھے اکثر لوگ ہندوستانی ہی خیال کرتے ہیں کیونکہ مجھے سامنے لانے والے اکثر اوقات انڈین ہی ہوتے ہیں۔ لیکن میں الحمد للہ پاکستانی ہوں
 

محمد نعمان

محفلین
سلیمان بھائی پھر تو وصی شاہ کا جو تعارف ہو رہا تھا پہلے بھی اس دھاگے پہ اس پر مزید کچھ روشنی ڈالیئے
آپ تو نزدیکی جاننے والے ہیں اس کے۔
 

زینب

محفلین
دو کی بجاے چائے بنائی ہے ایک کپ

افسوس اج تو فراموش ہو گیا

ہی ہی اتنے اوچھے شعر ہوتے ہیں نا اففففففففففف
 

فرخ منظور

لائبریرین
نعمان بھائی کیا میں وصی شاہ کی خو بیاں بیان کروں کا خامیاں یا یہ کہ وہ بطور شاعر کیسے ہیں ؟ یا بطور انسان

حضور تمام خوبیاں اور خامیاں بیان کیجئے۔ انسان انہی کا مرکب ہے۔ بس ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ان کی ذات میں حاوی خوبیاں ہیں یا خامیاں۔
 

محمد نعمان

محفلین
بالکل سلیمان بھیا سخنور بھائی نے صحیح کہا آپ جتنا جانتے ہیں وہ فرمائیے اور خلوص نیت سے۔۔۔
ہمارا مقصد کسی کی عیب جوئی نہیں بلکہ ہم تو صرف تعارف کے طریق پر ان کی شخصیت کو جاننا چاہتے ہیں۔
 
Top