مجھے نہیں معلوم کہ یہ نظم احمد فراز کی کس کتاب میں ہے۔ "چہار سُو۔۔۔ادبی مجلہ" میں ملی، پسند آئی، سو پیشِ خدمت ہے:
موسم اور محبت
گو شام نہیں تھی سردیوں کی
پھر بھی کمرہ خنک خنک تھا
کافی کی پیالیاں تہی تھیں
خالی خالی وجود تک تھا
ماضی کے گلے نہ عہدِ فردا
الفاظ گری نہ حرف گویائی
موسم نہ ادب نہ...