Could we travel faster than light?

محمد بلال اعظم

لائبریرین

Could we travel faster than light? Researchers show how Einstein's own theories could lead to travel at speeds previously thought impossible
Applied mathematicians have extended Einstein's theory of special relativity to work beyond the speed of light.​
Einstein's famous theory holds that nothing could move faster than light, but academics at the University of Adelaide, Australia, have developed new formulas to describe travel beyond this limit.​
The theory of special relativity was published in 1905 and explains how motion and speed is always relative to the observer's frame of reference.​
The theory connects measurements of the same physical incident viewed from these different points in a way that depends on the relative velocity of observers.​
As well as this, relativity introduced the concept of time dilation, which suggests that the faster you travel the more time seems to slow.​
However, special relativity breaks down if two observers relative velocity - the difference between their respective speeds - approaches the speed of light.​
According to the mass-energy equivalence formula E = mc2, an object travelling at c would have infinite mass and would therefore require an infinite amount of energy to reach c.​
Now Professor Jim Hill and Dr Barry Cox in the University's School of Mathematical Sciences have developed a new way to extend Einstein's sums to understand how faster than light movement can be possible.​
Professor Hill said: 'Since the introduction of special relativity there has been much speculation as to whether or not it might be possible to travel faster than the speed of light, noting that there is no substantial evidence to suggest that this is presently feasible with any existing transportation mechanisms.​
article-2215177-156CD46B000005DC-668_634x462.jpg
How is it possible? This 3D graph shows the relationship between three different velocities: v, u and U, where v is the velocity of a second observer measured by a first observer, u is the velocity of a moving particle measured by the second observer, and U is the relative velocity of the particle to the first observer​
'About this time last year, experiments at CERN, the European centre for particle physics in Switzerland, suggested that perhaps neutrinos could be accelerated just a very small amount faster than the speed of light.​
'At this point we started to think about how to deal with the issues from both a mathematical and physical perspective.​
'Questions have since been raised over the experimental results but we were already well on our way to successfully formulating a theory of special relativity, applicable to relative velocities in excess of the speed of light.​
'Our approach is a natural and logical extension of the Einstein Theory of Special Relativity, and produces anticipated formulae without the need for imaginary numbers or complicated physics.'​
Their formulas extend special relativity to a situation where the relative velocity can be infinite, and can be used to describe motion at speeds faster than light.​
However, neither Einstein's equations nor the new theory can describe objects moving at the speed of light itself.​
'We are mathematicians, not physicists, so we've approached this problem from a theoretical mathematical perspective,' said Dr Cox.​
'Should it, however, be proven that motion faster than light is possible, then that would be game changing.​
'Our paper doesn't try and explain how this could be achieved, just how equations of motion might operate in such regimes.'​
Their ground breaking research has been published in the prestigious Proceedings of the Royal Society A.​
 
سید ذیشان

محفلین
ابھی تک تو کسی ایسی چیز کا مشاہدہ نہیں کیا گیا جو روشنی کی رفتار سے زیادہ رفتار سے سفر کر سکے۔

اور جہاں تک relativity کی تھیوری کا تعلق ہے تو یہ پروف تو میں خود دیکھ چکا ہوں کہ کائنات کی تیز ترین رفتار روشنی کی رفتار ہے۔ اس کے بعد کم از کم اس تھیوری میں تو روشنی سے زیادہ رفتار سے سفر کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ اگ ایسا ممکن ہو تو time travel بھی ممکن ہو سکتا ہے اور law of causality بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
 
اور ٹائم ٹریول تو کئی نئی سمتوں میں انسان کی رہنمائی کرے گا۔
ویسے اس سے آئن سٹائن کی ایکویشنز تقریباً مکمل طور پہ تبدیل ہو سکتی ہیں، جن میں ٹائم ڈیلیشن، لینتھ کنٹریکشن وغیرہ شامل ہیں۔
ویسے انہوں نے خود بھی آخر میں کہا ہے کہ
Our paper doesn't try and explain how this could be achieved, just how equations of motion might operate in such regimes."
 
صرف ایکویشنز نکالنا اصل کامیابی نہیں ہے۔ ان کا ابزرویشن کیساتھ میل کھانا ضروری ہے۔ ورنہ تو آئنسٹائن کے بعد بھی ریلیٹویٹی کی کئی تھیوریاں پیش کی گئی ہیں لیکن کامیابی آئنسٹائن کی تھیوری کو ہی ملی ہے۔
 
arifkarim

معطل
وقت کے طول و عرض کو روشنی کی رفتار پر پچھاڑا نہیں جا سکتا لیکن تھیوری یہ کہتی ہے کہ بالفرض اگر کوئی ذرہ روشنی کی رفتار سے آگے بڑھتا ہے تو وہ موجودہ وقت کے طول و عرض سے نکل کر ماضی کے وقت میں چلا جاتا ہے۔ شایدیہ بھی ایک وجہ ہے کہ آخر کیوں کچھ بھی کائنات میں روشنی کی رفتارسے تجاوز نہیں کر سکتا!
http://everything2.com/title/Why+faster+than+light+implies+back+in+time
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
صرف ایکویشنز نکالنا اصل کامیابی نہیں ہے۔ ان کا ابزرویشن کیساتھ میل کھانا ضروری ہے۔ ورنہ تو آئنسٹائن کے بعد بھی ریلیٹویٹی کی کئی تھیوریاں پیش کی گئی ہیں لیکن کامیابی آئنسٹائن کی تھیوری کو ہی ملی ہے۔
اسے ہونے دو پھر دیکھا جائے گا :) ذیش بھائی نے کہا نا کہ تجربہ زیادہ اہم ہے ۔۔۔
درست کہا کیونکہ یہ تو صرف ایک مفروضہ ہے اور یہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔
بہرحال امید ہے مستقبل قریب ممیں اس بارے میں ضرور کوئی بڑا دھماکا ہو سکتا ہے۔
"سرن" بھی اس چیز میں کافی حصہ لے رہی ہے۔
 
نمرہ

محفلین
یہ تو میتھیمیٹیکل فریم ورک ڈویلپ کرنے کی ایک کوشش ہے، اور ریاضی کی تمام مساواتوں کا حقیقی دنیا سے تعلق رکھنا ہرگز لازمی نہیں۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ فزکس کے ایسے قوانین موجود نہیں جو وقت میں آگے پیچھے جانے سے منع کرتے ہوں۔ پھر بھی فی الحال ٹائم ٹریول سائنس سے زیادہ سائنس فکشن کے کام کی چیز ہے۔
 
ابھی تک تو کسی ایسی چیز کا مشاہدہ نہیں کیا گیا جو روشنی کی رفتار سے زیادہ رفتار سے سفر کر سکے۔

اور جہاں تک relativity کی تھیوری کا تعلق ہے تو یہ پروف تو میں خود دیکھ چکا ہوں کہ کائنات کی تیز ترین رفتار روشنی کی رفتار ہے۔ اس کے بعد کم از کم اس تھیوری میں تو روشنی سے زیادہ رفتار سے سفر کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ اگ ایسا ممکن ہو تو time travel بھی ممکن ہو سکتا ہے اور law of causality بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
ایک سوال ذہن میں آیا ہے۔۔۔وہ یہ کہ روشنی کو جب prism میں split کرکے دیکھا گیا تو مختلف رنگوں کی روشنیوں کی ایک رینج spectrum میں ظاہر ہوئی۔۔۔انفرا ریڈ سے الٹرا وائلٹ تک لاتعداد روشنییاں ہیں، جن کی فریکوئنسئ مختلف ہے۔۔۔تو کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں ہوگا کہ ان مختلف رنگوں کی روشنیوں کی سپیڈ بھی ایک دوسرے سے مختلف ہے۔۔کیونکہ فریکوئنسی مختلف ہے تو سپیڈ بھی مختلف ہوئی؟
 
یہ تو میتھیمیٹیکل فریم ورک ڈویلپ کرنے کی ایک کوشش ہے، اور ریاضی کی تمام مساواتوں کا حقیقی دنیا سے تعلق رکھنا ہرگز لازمی نہیں۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ فزکس کے ایسے قوانین موجود نہیں جو وقت میں آگے پیچھے جانے سے منع کرتے ہوں۔ پھر بھی فی الحال ٹائم ٹریول سائنس سے زیادہ سائنس فکشن کے کام کی چیز ہے۔

اسٹیفن ہاکنگ تو اب اس چیز کا قائل ہے کہ ٹائم ٹریول ممکن ہے مگر صرف مستقبل میں ، ماضی میں نہیں اور اس بات کے لیے وہ پاگل کہلوانے پر بھی معترض نہیں۔
 
نمرہ

محفلین
جی بالکل، ہاکنگ کا کچھ عرصہ قبل خیال تھا کہ ٹائم ٹریول اس قدر absurd تصور ہے کہ اس کے خلاف فزکس کا کوئی قانون موجود ہونا چاہیے، مگر پھر اپنی رائے تبدیل کر لی۔
کاکو نے تو ورم ہول بنانے کی موٹی موٹی ترکیب بھی لکھی ہے کہیں۔
 
ویسے سب تھیوریز اور کیلکولیشنز اپنی جگہ پر پریکٹیلکی یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ آپ Time Travel کیسے کر سکتے ہیں ؟ ، میں یہ بلکل نہیں کہہ رہا کہ یہ ممکن نہ ہو پر بات پلے نہیں پڑ رہی، کیا قرآن اور حدیث میں بھی کسی ایسی جانب اشارہ ملتا ہے ؟
 
سید ذیشان

محفلین
ایک سوال ذہن میں آیا ہے۔۔۔ وہ یہ کہ روشنی کو جب prism میں split کرکے دیکھا گیا تو مختلف رنگوں کی روشنیوں کی ایک رینج spectrum میں ظاہر ہوئی۔۔۔ انفرا ریڈ سے الٹرا وائلٹ تک لاتعداد روشنییاں ہیں، جن کی فریکوئنسئ مختلف ہے۔۔۔ تو کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں ہوگا کہ ان مختلف رنگوں کی روشنیوں کی سپیڈ بھی ایک دوسرے سے مختلف ہے۔۔کیونکہ فریکوئنسی مختلف ہے تو سپیڈ بھی مختلف ہوئی؟

اس کے لئے یہ ایکویشن ہے :-
c=f*lambda

speed of light in vacuum = c​
f = frequency​
lambda = wavelength​
آئنسٹائن کی تھیوری (سپیشل ریلیٹویٹی) کے مطابق کوئی بھی چیز 'خلا میں روشنی کی رفتار' سے تیز سفر نہیں کر سکتی۔ جہاں تک شیشے میں روشنی کی رفتار کا تعلق ہے تو وہ c سے کم ہوتی ہے اور اس فارمولے کے تابع ہوتی ہے:
v=c/n

v = velocity of light in the medium​
n = refractive index​
n کی قیمت روشنی کے مختلف رنگوں کے لئے مختلف ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے پرزم میں روشنی disperse ہو جاتی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
اسٹیفن ہاکنگ تو اب اس چیز کا قائل ہے کہ ٹائم ٹریول ممکن ہے مگر صرف مستقبل میں ، ماضی میں نہیں اور اس بات کے لیے وہ پاگل کہلوانے پر بھی معترض نہیں۔

مستقبل میں تو جب ہم جہاز میں سفر کریں تب بھی ہم ٹائم ٹریول کر رہے ہوتے ہیں تو یہ ایسی انوکھی بات نہیں۔ اصل مسئلہ ہے ماضی میں ٹائم ٹریول جس سے آئنسٹائن کی ایکویشنز مانع ہیں۔
 
اس کے لئے یہ ایکویشن ہے :-
c=f*lambda

speed of light in vacuum = c​
f = frequency​
lambda = wavelength​
آئنسٹائن کی تھیوری (سپیشل ریلیٹویٹی) کے مطابق کوئی بھی چیز 'خلا میں روشنی کی رفتار' سے تیز سفر نہیں کر سکتی۔ جہاں تک شیشے میں روشنی کی رفتار کا تعلق ہے تو وہ c سے کم ہوتی ہے اور اس فارمولے کے تابع ہوتی ہے:
v=c/n

v = velocity of light in the medium​
n = refractive index​
n کی قیمت روشنی کے مختلف رنگوں کے لئے مختلف ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے پرزم میں روشنی disperse ہو جاتی ہے۔
میرا سوال کچھ اور تھا۔۔۔میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا سرخ روشنی اور بنفشی (وائلٹ) روشنی کی رفتار برابر ہوتی ہے؟ دونوں کی فریکونسی میں فرق ہے تو رفتار میں بھی فرق ہوا۔۔۔اگر مختلف رنگوں کی روشنیوں کی رفتار میں فرق ہوا تو روشنی کی رفتار فکسڈ تو نہ رہی۔۔۔۔سوال ہے محض :)
 
Top