Could we travel faster than light?

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میرا سوال کچھ اور تھا۔۔۔ میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا سرخ روشنی اور بنفشی (وائلٹ) روشنی کی رفتار برابر ہوتی ہے؟ دونوں کی فریکونسی میں فرق ہے تو رفتار میں بھی فرق ہوا۔۔۔ اگر مختلف رنگوں کی روشنیوں کی رفتار میں فرق ہوا تو روشنی کی رفتار فکسڈ تو نہ رہی۔۔۔ ۔سوال ہے محض :)
جی ہاں
میرے خیال میں تو برابر ہوتی ہے۔
کیونکہ
c=f*lambda​

speed of light in vacuum = c​
f = frequency​
lambda = wavelength​
تو سپیڈ آف لائٹ تو کونسٹنٹ ہی رہے گی۔ اگر فریکوئنسی بڑھتی ہے تو ویو لینتھ بھی اسی کے حساب سے تبدیل ہو گی اور سپیڈ کونسٹنٹ ہی رہے گی۔​
 
ٹائم ٹریول اور Time Dilation کی سب سے عمدہ مثال تو معراجِ نبوی ہی بنتی ہے لیکن سائنسدان ظاہر ہے اسے تسلیم نہیں کریں گے

اسکا مطلب ہے کہ روشنی سے زیادہ رفتار سے سفر ممکن ہے ۔ مگر موجودہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ نہیں۔ یا سائنسی طریقہ سے نہیں
گفتگو کا رخ کہیں اور چلاجائے گا۔ مگر کیا یہ ممکن ہےکہ پانچ ہزار سال پہلے کی ٹیکنالوجی یا اس سےپہلے کا انسانی علم موجودہ علم سے زیادہ ہو؟
 
سید ذیشان

محفلین
میرا سوال کچھ اور تھا۔۔۔ میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا سرخ روشنی اور بنفشی (وائلٹ) روشنی کی رفتار برابر ہوتی ہے؟ دونوں کی فریکونسی میں فرق ہے تو رفتار میں بھی فرق ہوا۔۔۔ اگر مختلف رنگوں کی روشنیوں کی رفتار میں فرق ہوا تو روشنی کی رفتار فکسڈ تو نہ رہی۔۔۔ ۔سوال ہے محض :)

vacuum میں ہر رنگ کی روشنی کی رفتار ایک ہی ہوتی ہے۔ ہوا میں یہ رفتار مختلف ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ہمیں آسمان نیلا نظر آتا ہے اور ڈوبتا سورج سرخ۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
vacuum میں ہر رنگ کی روشنی کی رفتار ایک ہی ہوتی ہے۔ ہوا میں یہ رفتار مختلف ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ہمیں آسمان نیلا نظر آتا ہے اور ڈوبتا سورج سرخ۔ :)
اور شاید اسی وجہ سے مختلف سیاروں پہ آسمان کا رنگ فرق ہوتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
اور شاید اسی وجہ سے مختلف سیاروں پہ آسمان کا رنگ فرق ہوتا ہے۔

باقی سیاروں پر آسمان کی رنگت کی اور وجوہات ہوتی ہیں۔ مثلاً مریخ پر آسمان سرخ دکھائی دیتا ہے۔اس کی وجہ فضاء میں سرخ رنگ کے گرد کے ذرات کا ہونا ہے۔
 
vacuum میں ہر رنگ کی روشنی کی رفتار ایک ہی ہوتی ہے۔ ہوا میں یہ رفتار مختلف ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ہمیں آسمان نیلا نظر آتا ہے اور ڈوبتا سورج سرخ۔ :)
شائد میں اپنا سوال درست طور پر بیان نہیں کرپایا، اسی لئے جوابات سوال سے ہم آہنگ محسوس نہیں ہورہے۔۔
روشنی کے مختلف رنگ کیا مختلف روشنیاں ہیں یا ایک ہی روشنی میں ہائی انرجی اور لو انرجی لہریں متوازی چل رہی ہوتی ہیں۔۔
 
روشنی چھوٹے چھوٹے ذرات photon سے بنتی ہے۔ ہر فوٹون کی اپنی انرجی ہوتی ہے جو کہ اس کی فریکونسی (یا رنگت) کے proportional ہوتی ہے۔ تو آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ سفید روشنی (جو سورج سے ہم تک پہنچتی ہے) میں کئی قسم کے فوٹون (مختلف تناسب میں) موجود ہوتے ہیں۔
 
اگر فوٹون کو ایک ذرہ تسلیم کیا جاے تو ایک سوال پیدا ہوتا ہے۔۔۔وہ یہ کہ مختلف رنگوں کی روشنیوں کے فوٹان اپنی فریکوئنسی کے مطابق حرکت کرتے ہوئے ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک ایک ہی وقت میں پہنچتے ہیں۔ جب انکا Travelled Path جو دراصل wavesکی شکل میں ہے، اس wave shaped pathکو جب straighten اور stretchکیا جائے تو ہر فریکوئنسی کا Straightened pathمختلف لمبائی کا ہوگا ۔۔۔کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا کہ ہر رنگ کا فوٹان علیحدہ سپیڈ رکھتا ہے؟
 
سید ذیشان

محفلین
اگر فوٹون کو ایک ذرہ تسلیم کیا جاے تو ایک سوال پیدا ہوتا ہے۔۔۔ وہ یہ کہ مختلف رنگوں کی روشنیوں کے فوٹان اپنی فریکوئنسی کے مطابق حرکت کرتے ہوئے ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک ایک ہی وقت میں پہنچتے ہیں۔ جب انکا Travelled Path جو دراصل wavesکی شکل میں ہے، اس wave shaped pathکو جب straighten کیا جائے تو ہر فریکوئنسی کا Straightened pathمختلف لمبائی کا ہوگا ۔۔۔ کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا کہ ہر رنگ کا فوٹان علیحدہ سپیڈ رکھتا ہے؟

آپ کافی سوچتے ہیں ان چیزوں کے بارے میں جو کہ کافی خوش آئند ہے :)

فریکونسی اور ویولینتھ پرانے زمانے کی terminology ہے۔ تب سائنسدان روشنی کو wave سمجھتے تھے۔ لیکن اب سائنسدان یہ سمجھتے ہیں کہ روشنی پارٹیکل سے مل کر بنی ہے اور یہ پارٹیکل سیدھی لکیر میں سفر کرتے ہیں نہ کہ zig zag۔ تو اسی لئے یہ سب ایک ہی رفتار سے چلتے ہیں (خلا میں)۔ اس کے علاوہ بھی کئی پارٹیکل ہیں جو کہ روشنی کی رفتار سے چلتے ہیں۔ مثلاً gluon.
 
arifkarim

معطل
اسکا مطلب ہے کہ روشنی سے زیادہ رفتار سے سفر ممکن ہے ۔ مگر موجودہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ نہیں۔ یا سائنسی طریقہ سے نہیں
گفتگو کا رخ کہیں اور چلاجائے گا۔ مگر کیا یہ ممکن ہےکہ پانچ ہزار سال پہلے کی ٹیکنالوجی یا اس سےپہلے کا انسانی علم موجودہ علم سے زیادہ ہو؟
بالکل نہیں۔ محمود صاحب سائنس اور مذہب کو آپس میں ملا رہے ہیں۔ پانچ ہزار سال پہلے کی ’’ٹیکنالوجی‘‘ شہنشاہوں اور فرعونوں کو عظیم الشان اہرام، دیواریں، محلات تو دے گئی ہے لیکن جدید سائنس اسی دور کی ایجاد ہے جسمیں ہم رہتے ہیں۔ جدید دور کی ابتداء مغرب میں صنعتی انقلاب کے بعد ہوئی ہے، اور ابھی تک ہم لوگ اسی کے ثمرات اور تباہیوں سے محفوظ ہو رہے ہیں۔

ٹائم ٹریول اور Time Dilation کی سب سے عمدہ مثال تو معراجِ نبوی ہی بنتی ہے لیکن سائنسدان ظاہر ہے اسے تسلیم نہیں کریں گے
یہ سائنسی مادی بحث میں مذہبی روحانیات کہاں سے آگئیں؟ براہ کرم موضوع پر رہ کر گفتگو کریں وگرنہ اس دھاگے کو اسلامی سیکشن میں منتقل ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی :)

جہاں تک روشنی کی رفتار سے تیز ’’سفر‘‘ کا سوال ہے تو ایسا طبیعاتی طور پر ممکن نہیں ہے۔ لیکن کچھ سائنسی تھیوریز کے مطابق ایسا ممکن ہے۔ کیسے؟ وہ ایسے کہ زماں و مکاں یعنی اسپیس ٹائم ڈائمنشن کیساتھ کھلواڑ کر کے آپ کسی بھی مادی جسم کو بغیر حرکت دیئے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچا سکتے ہیں! جیسا کہ تیراک کرتا ہے۔ وہ خود پانی میں سے نہیں گزرتا بلکہ پانی اسے آگے دھکیلتا ہے! :grin: بالکل ویسے ہی اگر مستقبل میں ایسی مشین بنانا ممکن ہو جائے جہاں مادی اجسام کو اسپیس ٹائم سے گزرنے کی بجائے اسپیس ٹائم خود اسکے دائیں بائیں سے گزر جائے تو حقیقتاً آپ بغیر اس جسم کو حرکت دئے ایک مقام سے دوسرے مقام تک روشنی کی رفتار سے زیادہ جا سکتے ہیں!!! اثبوت کیلئے یہ مضمون دیکھیں۔ ایسا سائنسی حسابی طور پر ممکن ہے:
In terms of the engine's mechanics, a spheroid object would be placed between two regions of space-time (one expanding and one contracting). A "warp bubble" would then be generated that moves space-time around the object, effectively repositioning it — the end result being faster-than-light travel without the spheroid (or spacecraft) having to move with respect to its local frame of reference.
"Remember, nothing locally exceeds the speed of light, but space can expand and contract at any speed," White told io9. "However, space-time is really stiff, so to create the expansion and contraction effect in a useful manner in order for us to reach interstellar destinations in reasonable time periods would require a lot of energy."
original.png
ایک خلائی جہاز زمان مکاں کو چیرتے ہوئے گزر رہا ہے!

http://io9.com/5963263/how-nasa-will-build-its-very-first-warp-drive
 
مستقبل میں تو جب ہم جہاز میں سفر کریں تب بھی ہم ٹائم ٹریول کر رہے ہوتے ہیں تو یہ ایسی انوکھی بات نہیں۔ اصل مسئلہ ہے ماضی میں ٹائم ٹریول جس سے آئنسٹائن کی ایکویشنز مانع ہیں۔

ہاکنگ اب روشنی کی رفتار سے سفر کرنے کے امکان کا حامی لگ رہا ہے اور اس کے مطابق اب جب ٹائم ٹریول ہو گا تو پھر مستقبل میں جا کر واپس اپنے حال تک آیا جا سکے گا جس میں مستقبل سے ماضی (حال ) تک سفر ممکن ہوگا۔ آئن سٹائن کے کوانٹم میکانیکس پر کئی اعتراضات غلط ثابت ہو چکے ہیں اور مساوات پر بھی بات ممکن ہے البتہ اس تجربے سے ثابت کرنا شاید ابھی دور کی بات لگ رہی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا سوال کچھ اور تھا۔۔۔ میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا سرخ روشنی اور بنفشی (وائلٹ) روشنی کی رفتار برابر ہوتی ہے؟ دونوں کی فریکونسی میں فرق ہے تو رفتار میں بھی فرق ہوا۔۔۔ اگر مختلف رنگوں کی روشنیوں کی رفتار میں فرق ہوا تو روشنی کی رفتار فکسڈ تو نہ رہی۔۔۔ ۔سوال ہے محض :)
فریکوئینسی کا الگ ہونا اور بات ہے رفتار الگ۔ مائیکروویو اور شارٹ ویو اور دیگر ویوز ایک ہی رفتار سے چلتی ہیں
 
روشنی جس رنگ کی بھی ہو رفتار تو "روشنی والی" ہی ہوگی :) ۔۔ رفتار پر فرق صرف میڈیم سے پڑتا ہے۔۔۔
یہ تو ہم بھی پڑھتے اور سنتے آرہے ہیں۔۔لیکن سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں اور ویسا کیوں نہیں:D ۔۔جب ایک رنگ کی روشنی اور دوسرے رنگ کی روشنی کی انرجی میں فرق ہے تو رفتار میں فرق کیوں نہیں، بالخصوس جب دونوں رنگ کی روشنیاں ایک ہی میڈیم میں سے گذر رہی ہوں،resistanceایک جیسی ہے، فرق صرف انرجی کا ہے، تو پھر زیادہ انرجی والی روشنی کی رفتار بھی زیادہ ہونی چاہئیے :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس مقالے پر اعتراضات بھی آ گئے ہیں- لب لباب یہ ہے کہ اس مقالے کی باتیں 3+1 ڈائمنشن کے لئے درست نہیں ہیں۔ یعنی جو انہوں نے دعویٰ کیا ہے وہ غلط ہے۔
ڈاؤنلوڈ تو کر لیا باقی دیکھتے ہیں آگے آگے کیا ہوتا ہے اس بارے میں۔
میں نے ابھی پڑھا تو نہیں ہے لیکن کیا اس کی کوئی وجہ بھی بیان کی ہے انہوں نے۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہ تو ہم بھی پڑھتے اور سنتے آرہے ہیں۔۔لیکن سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں اور ویسا کیوں نہیں:D ۔۔جب ایک رنگ کی روشنی اور دوسرے رنگ کی روشنی کی انرجی میں فرق ہے تو رفتار میں فرق کیوں نہیں، بالخصوس جب دونوں رنگ کی روشنیاں ایک ہی میڈیم میں سے گذر رہی ہوں،resistanceایک جیسی ہے، فرق صرف انرجی کا ہے، تو پھر زیادہ انرجی والی روشنی کی رفتار بھی زیادہ ہونی چاہئیے :)

فریکیونسی دراصل ویو کے سائیکلز کی تعداد فی سیکنڈ ہے۔ یعنی ایک سیکنڈ میں ویو کے کتنے سایکلز ٹرانسمٹ ہورہے ہیں۔ اور ان سائیکلز کی تعداد سے رفتار پر اثر نہیں پڑتا۔ یہ سائیکلز کیا ہوتے ہیں:

روشنی ایک الیکٹرومیگنیٹک ویو ہے۔ اس کی فریکیونسی یا سائیکلز فی سیکنڈ دراصل الیکٹرک اور میگنیٹک فیلڈز کی روٹیشن کی وجہ سے ہیں۔ اور یہ الیکٹرومیگنیٹک ویوز خلاء میں روشنی کی رفتار سے اپنی فیلڈز کو روٹیٹ کرتی ہیں۔ اب ایک سیکنڈ میں جتنی روٹیٹشن ہوگی اسی حساب سے اس ویو کی ویولینتھ بن جائے گی۔ یعنی کہ جو فارمولہ ہے۔ امید ہے یہ وضاحت ٹھیک کی ہے میں نے۔۔۔ دراصل ویوفریکوینسی رفتار کو ڈٹرمن نہیں کرتی بلکہ الیکٹرمیگنیٹک ویو کی خاصیت ہی خلاء میں روشنی کی رفتار سے سفر کرنا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
مجھ سادہ سے بندے کا ایک سادہ سا سوال

جب کوئی مادہ روشنی سے تیز سفر یا دوڑنے کہ لیں کرنے لگے گا تو وہ جل نہیں جائے گا ؟؟
اور اگر نہیں تو کیوں اور کیسے ؟؟
 
Top