محسنِ انسانیت ﷺ از نعیم صدیقی

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جناب نعیم صدیقی مرحوم کی سیرتِ سرورِ کائنات ﷺ پہ لکھی گئی مقبولِ عام اور نہایت پُر تاثیر کتاب، جو کہ عوام و خواص میں نہایت مقبول ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس کو یونیکوڈ میں کیا جائے۔
کتاب کے پہلے ایڈیشن کے دیباچہ پہ "یکم جنوری 1960" کی تاریخ ہے۔
یہ کتاب پی ڈی ایف میں میرے پاس موجود ہے۔
کیا اسے محفل میں ٹائپ کیا جا سکتا ہے؟
یہ رہا اس کا ڈاؤنلوڈنگ لنک
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ!

میں نے بہت پہلے اس کتاب کا مطالعہ کیا تھا اور بلاشبہ یہ بڑی لاجواب کتاب ہے۔

اگر اس کا پی ڈی ایف دستیاب ہے تو شاید یونیکوڈ بھی کہیں موجود ہو۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ضرور کیا جا سکتا ہے بلال بھیا
کاپی رائٹ وغیرہ کا تو کوئی مسئلہ نہیں ناں؟
شگفتہ آپی ، بابا جانی اور مقدس آپی بھی آجائیں تو ان سے بھی پوچھ لیتے ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ماشاءاللہ!

میں نے بہت پہلے اس کتاب کا مطالعہ کیا تھا اور بلاشبہ یہ بڑی لاجواب کتاب ہے۔

اگر اس کا پی ڈی ایف دستیاب ہے تو شاید یونیکوڈ بھی کہیں موجود ہو۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
میں نے اس میں سے کچھ اقتباسات محفل پہ شئیر کیے تھے۔
نعیم صدیقی صاحب نے موتی پروئے ہیں۔
"محسنِ انسانیت ﷺ" اور "اقبالؒ کا مطلوب انسان" پڑھنے کے بعد تو میں یہ کہنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ اردو ادب میں نعیم صدیقی صاحب کو اُن کا وہ مقام نہیں کہ جس کے وہ حقدار ہیں۔

بہت مشکل ہے۔
محفل پہ نہیں ہے تو پھر نا ممکنات میں سے ہی سمجھیے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ضرور کیا جا سکتا ہے بلال بھیا
کاپی رائٹ وغیرہ کا تو کوئی مسئلہ نہیں ناں؟
شگفتہ آپی ، بابا جانی اور مقدس آپی بھی آجائیں تو ان سے بھی پوچھ لیتے ہیں۔
اس کا پہلا دیباچہ 52 سال پرانا ہے تو شاید کاپی رائٹ فری ہو کیونکہ اسے 50 سے زیادہ سال ہو گئے ہیں۔
باقی معزز لابریرینز زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
نعیم صدیقی کا انتقال کب ہوا، یہ معلوم کیا جائے۔اس کتاب پر کاپی رائٹ کے بارے میں کچھ تحریر ہے؟ دینی کتابیں عمومآ کاپی رائٹ سے آزاد ہی ہوتی ہیں۔ لیکن پہلے یونی کوڈ میں تلاش کر لیں۔
 
ان کا انتقال شاید 2004 میں ہوا تھا۔
یونی کوڈ میں مجھے تو نہیں ملی، باقی احباب بھی اپنی تسلی کر لیں۔
 
الف عین

لائبریرین
کتاب پر کچھ ایسا تحریر ہے کہ اس پر کاپی رائٹ ہے؟ اگر ہے تو کیا محض ناشر کا ہے یا مصنف کا ہی ہے؟ ان کے وارثین سے رابطہ کر کے با قاعدہ اجازت بھی لی جا سکتی ہے۔ کتاب تو واقعی اس قابل نظر آ رہی ہے کہ اس کو برقیایا جائے۔

یونی کوڈ میں اتنا مواد تو دستیاب ہے پہلی تلاش میں۔
 
مجھے یہ کتاب ساہیوال میں تو نہیں ملی، اس لیے کاپی رائٹ کا کچھ علم نہیں ہو رہا کیونکہ پی ڈی ایف پہ ایسا کچھ نہیں لکھا۔ البتہ جناح لائبریری میں ضرور دیکھوں گا۔
البتہ میرے پاس ان کے کچھ رابطہ نمبرز ضرور ہیں، میں رابطہ کی کوشش کرتا ہوں۔
 
Top