نصیر ترابی پہلا سا حال پہلی سی وحشت نہیں رہی۔۔۔نصیر ترابی

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 20, 2013

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پہلا سا حال پہلی سی وحشت نہیں رہی​
    شاید کہ تیرے ہجر کی عادت نہیں رہی​
    شہروں میں ایک شہر میرے رتجگوں کا شہر​
    کوچے تو کیا دلوں ہی میں وسعت نہیں رہی​
    لوگوں میں میرے لوگ وہ دلداریوں کے لوگ​
    بچھڑے تو دور دور تک رقابت نہیں رہی​
    شاموں میں ایک شام وہ آوارگی کی شام​
    اب نیم وا دریچوں کی حسرت نہیں رہی​
    راتوں میں ایک رات میرے گھر کی چاند رات​
    آنگن کو چاندنی کی ضرورت نہیں رہی​
    راہوں میں ایک راہ گھر لوٹنے کی راہ​
    ٹھہرے کسی جگہ وہ طبیعت نہیں رہی​
    یادوں میں ایک یاد کوئی دل شکن سی یاد​
    وہ یاد کہاں ہے کہ فرصت نہیں رہی​
    ناموں میں ایک نام سوال آشنا کا نام​
    اب دل پہ ایسی کوئی عبارت نہیں رہی​
    خوابوں میں ایک خواب تیری ہمرہی کا خواب​
    اب تجھ کو دیکھنے کی بھی فرصت نہیں رہی​
    رنگوں میں ایک رنگ تیری سادگی کا رنگ​
    ایسی ہوا چلی کہ وہ رنگت نہیں رہی​
    باتوں میں ایک بات تیری چاہتوں کی بات​
    اور اب یہ اتفاق کہ چاہت نہیں رہی​
    فصلوں میں ایک فصل وہ جاندادگی کی فصل​
    بادل کو یاں زمیں سے رغبت نہیں رہی​
    زخموں میں ایک زخم متاع ہنر کا زخم​
    اب کوئی آرزوئے جراحت نہیں رہی​
    سناٹا بولتا ہے صدا مت لگا نصیر​
    آواز رہ گئی ہے سماعت نہیں رہی​
    (نصیر ترابی)​
    (عکسِ آئینہ)​
     
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت عمدہ انتخاب
    شہروں میں ایک شہر میرے رتجگوں کا شہر
    کوچے تو کیا دلوں ہی میں وسعت نہیں رہی
    خوش رہیں جیتے رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ سید زبیر صاحب
     
  4. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    سناٹا بولتا ہے صدا مت لگا نصیر
    آواز رہ گئی ہے سماعت نہیں رہی
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ عمر بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. لالہ رخ

    لالہ رخ محفلین

    مراسلے:
    887
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    بہت خوب!! اعلیٰ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    8,436
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    محمد بلال اعظم بھائی شیئر کرنے کا شکریہ

    مندرجہ ذیل شعروں میں شاید ٹائیپو ہے۔ نظرَ ثانی فرمالیجیے


     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  8. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت خوب شراکت
    سناٹا بولتا ہے صدا مت لگا نصیر
    آواز رہ گئی ہے سماعت نہیں رہی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  9. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    واہ بہت خوب کلام

    شاموں میں ایک شام وہ آوارگی کی شام​
    اب نیم وا دریچوں کی حسرت نہیں رہی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,702
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ! کیا خوبصورت غزل ہے نصیر ترابی کی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    راہوں میں ایک راہ گھر لوٹنے کی راہ​
    ٹھہرے کسی جگہ وہ طبیعت نہیں رہی​
    یادوں میں ایک یاد کوئی دل شکن سی یاد​
    وہ یاد کہاں ہے کہ فرصت نہیں رہی​


    :zabardast1:کلام ہے۔
    شراکت کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ۔
     
  13. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکر
    میں کوشش کرتا ہوں کہ اگر درست غزل مل جائے کیونکہ مجھے میگزین سے ملی تھی اور پھر انٹرنیٹ پہ تلاش کیا، وہاں بھی ایسے ہی تھی۔
     
  14. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت بہت شکریہ نایاب صاحب
     
  15. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسندیدگی کا شکریہ بابا جی
     
  16. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    خوشی ہوئی کہ بالا انتخاب آپ کو پسند آیا۔
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت بہت شکریہ محسن بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    بہت عمدہ :)
    آج یہ غزل بہت یاد آ رہی تھی۔۔۔
     
  19. زونی

    زونی محفلین

    مراسلے:
    4,186
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت خؤب!!!!!!
     
  20. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    لوگوں میں میرے لوگ وہ دلداریوں کے لوگ
    بچھڑے تو دور دور تک رقابت نہیں رہی
    باتوں میں ایک بات تیری چاہتوں کی بات
    اور اب یہ اتفاق کہ چاہت نہیں رہی

    :giggle:

     

اس صفحے کی تشہیر