نتائج تلاش

  1. نایاب

    نظم کے لیئے نظم

    نظم کے لیے نظم پوچھتی ہے نظم کیا ہے نظم اس کی خوبصورت ناک ہے تربوز کی قاشوں سے دونوں ہونٹ اس کے نظم ہیں آنکھوں میں پھیلا صاف ستھرا آسماں بھی نظم ہے گہرے سلیٹی بادلوں جیسے گھنیرے بال اس کے اور پیشانی افق سی نظم ہے نظم بچوں کی شرارت نظم بوڑھی عورتوں کی گفتگو ہے نظم اچھے دوستوں کے ساتھ گزری شام...
  2. نایاب

    مبارکباد عید آئی ہے ۔۔۔

    السلام علیکم عید آئی ہے فضا جی بھر کے مسکرائی ہے گھٹا عیش و طرب کی چھائی ہے صبا چپکے سے گنگنائی ہے عید آئی ہے، عید آئی ہے سب سے ملتے ہیں اور ملاتے ہیں روٹھے یاروں کو بھی مناتے ہیں کیسا جھگڑا ہے کیا لڑائی ہے عید آئی ہے، عید آئی ہے رنج خوشیوں میں ڈھل گئے آخر چندا ماموں نکل گئے آخر میڈیا نے...
  3. نایاب

    مبارکباد دیس میں نکلا ہوگا چاند

    السلام علیکم پردیس میں رہنے والوں کے لئے عید پر ایک نظم ایک اُمید ہے لوٹو گے ایک دن تم لوگ اک اسی آس پہ خود کو سنبھال رکھا ہے کوئی غم آئے اسے دل پہ روک لیتے ہیں پر کسی طور بھی ہم خود کو بکھرنے نہیں دیتے ہماری چوکھٹوں پہ دیکھتے ہو دیپ جو تم یہ انتظار ہے چراغ نہیں اور ان میں حسرتوں کا ایندھن...
  4. نایاب

    مبارکباد نعمتیں برکتیں مبارک

    السلام علیکم اللہ تعالی ہم سب کو شب قدر کی رحمتیں برکتیں نصیب فرمائے آمین
  5. نایاب

    حُسن فانی ہے، جوانی کے فسانے تک ہے (ممتاز گورمانی)

    حُسن فانی ہے، جوانی کے فسانے تک ہے پر یہ کمبخت محبت تو زمانے تک ہے وہ ملے گا تو شناسائی دلوں تک ہو گی اجنبیّت تو فقط سامنے آنے تک ہے شاعری پیروں، فقیروں کا وظیفہ تھا کبھی اب تو یہ کام فقط نام کمانے تک ہے دشت میں پاؤں دھرا تھا کبھی وحشت کے بغیر اب وہی ریت مِرے آئینہ خانے تک ہے چاند گردُوں کو...
  6. نایاب

    سوالات کی سازش؟

    سوالات کی سازش؟ وسعت اللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی ہر پاکستانی حکومت کہتی آئی ہے کہ پاک چین دوستی ہمالہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ کیا ایسی تشبیہہ کبھی کسی برادر مسلمان ملک کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے؟ کتنے مسلمان ممالک ہیں جہاں قانونی طور پر مقیم غیرملکی مسلمانوں کو پانچ نہ سہی دس...
  7. نایاب

    دکاندار (عدیل زیدی )

    دُکاندار یہ تاجرانِ دِین ہیں خُدا کے گھر مکِین ہیں ہر اِک خُدا کے گھر پہ ان کو اپنا نام چاہیے خدا کے نام کے عِوض کُل انتظام چاہیے ہر ایک چاہتا ہے یہ مرا خُدا خرید لو نہ کر سکے یہ تم اگر یہ تاجرانِ پیشہ ور کریں گے تم سے یوں خطاب انتقام چاہیے میری کتاب جو کہے وہ ہی نظام چاہیے خُدا کے جتنے...
  8. نایاب

    دانیال طریر کا معنی فانی

    " برائے فروخت " روح چاہیے تم کو یا بدن خریدو گے موت سب سے سستی ہے سامنے کے شیلفوں میں رنگ رنگ آنکھیں ہیں ساتھ نیند رکھی ہے خواب اس طرف کو ہیں سب سے آخری صف میں حسن کی کتابیں ہیں خیر کے فسانے ہیں فرسٹ فلور پر سائنس میگزین فیشن کے اور علم دولت ہے آج کی ضرورت ہے سب سے بیش قیمت ہے فرش پر جو رکھا ہے...
  9. نایاب

    آٹھویں سالگرہ محفل پہ بہار

    السلام علیکم کچھ ذکر ان کا جو کہ پچھلے سال یہاں آئے ۔اور اپنی روشن و مفید مراسلت سے محفل پر بہار بن کر چھا گئے ۔۔۔۔۔ محترم محسن وقار علی قریب 259 دن میں 12013 پیغامات اور 14158 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹھہرے ۔ محترم قرۃ العین اعوان بہنا قریب 354 دن میں 7178 پیغامات اور 11224 پوائنٹس کے ساتھ...
  10. نایاب

    شرعی ڈی این اے

    شرعی ڈی این اے محمد حنیف بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی اگر معاملہ ریپ کا نہ ہوتا، اگر ریپ قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں نہ ہوا ہوتا، اگر ملزم نہ پکڑے جاتے، اگر مقدمہ چلتے ہوئے پانچ سال نہ ہو گئے ہوتے تو ہم کہتے یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے۔ دُنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں بھی ریپ کے...
  11. نایاب

    سائڈ بار

    السلام علیکم آج صبح سے محفل اردو کا ہر صفحہ کھولنے پر یہ سائیڈ بار سامنے آجاتی ہے ۔ کیا یہ میرے پی سی میں موجود کسی وائرس کی کارستانی ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟ اور کیا کسی صورت اس سائیڈ بار کو مستقل بند کرنا ممکن ہے ۔۔۔۔۔؟
  12. نایاب

    انگلش

    السلام علیکم محترم اراکین محفل پاکستان میں " انگلش لینگویج کورسسز " کے لیئے کون سے ادارے اور انسٹی ٹیوٹ معیاری ہیں ۔۔۔؟ میرے صاحبزادے اب ایف ایس سی سیکنڈ ایئر کے امتحانوں کے بعد فارغ ہوں گے ۔ مجھے انگلش آتی تو نہیں مگر ان کی انگلش بہت کمزور محسوس ہوتی ہے ۔ سو ارادہ ہے کہ کوئی کورس کروا دیا...
  13. نایاب

    مبارکباد غلام ربانی فدا بھائی کو شادی مبارک

    محترم غلام ربانی فدا بھائی کو شادی خانہ آبادی پر دلی دعاؤں بھری ڈھیروں مبارک باد اللہ تعالی دولہا دلہن کو سدا اپنی امان میں رکھتے اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
  14. نایاب

    دعا کی درخواست

    السلام علیکم ابھی محترم عائشہ عزیز بٹیا کا یہ پیغام نظر سے گزرا ۔۔۔۔ آئیے ہم سب مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالی محترم سیدہ شگفتہ بہنا پر اپنا کرم فرماتے صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین
  15. نایاب

    ’سپریم کورٹ فیصلے پر خود عمل درآمد کیوں نہیں کرواتی‘؟؟؟؟؟

    ’سپریم کورٹ فیصلے پر خود عمل درآمد کیوں نہیں کرواتی‘ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے تین نومبر سنہ دو ہزار سات کے غیر آئینی اقدامات سے متعلق اکتیس جولائی سنہ دوہزار نو کے فیصلے پر حکومت کی...
  16. نایاب

    امریکہ پر ایٹمی حملے کی منظوری

    امریکہ پر ایٹمی حملے کی منظوری دے دی:شمالی کوریا شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی فوج کو امریکہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ شمالی کوریا کی فوج سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جارحانہ پالیسی اور جوہری خطرے کو سختی سے کچلا جائے گا اور اس بارے میں بے رحم مہم کی اجازت دے...
  17. نایاب

    پی ٹی آئی کا نیا پاکستان

    ظلم ختم کرنے کیلیے جہاد کروں گا: عمران خان انہوں نے عوام سے چھ وعدے کیے اور کہا کہ اگر وہ ان وعدوں کو پورا نہ کریں تو ان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیں۔ ’میرا پہلا وعدہ یہ ہے کہ میں آپ سے ہمیشہ سچ بولوں گا اور وہ بات کروں گا جو میں کر سکتا ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ ووٹ لینے کے لیے...
  18. نایاب

    زبان اور بچت کی عادت

    زبان اور بچت کی عادت ٹم باؤلر بی بی سی نیوز کیا زبان کی گرامر بولنے والوں کے رویوں پر اثرانداز ہوتی ہے؟ کیا کوئی زبان معاشی فیصلوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے، اور کیا انگریزی بولنے والے چینی زبان بولنے والوں کے مقابلے پر بڑھاپے کے لیے کم بچت کرتے ہیں؟ یہ ایک متنازع نظریہ ہے، جسے امریکہ کی ییل...
  19. نایاب

    ہمیں بہادر لیڈر کی ضرورت ہے‘

    ہمیں بہادر لیڈر کی ضرورت ہے‘ پاکستانی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے علیحدہ علیحدہ ہونے والے اجلاسوں میں کوئٹہ سانحے پر بحث ہوئی، ماحول سوگوار رہا لیکن اراکین کی حاضری جہاں کم رہی وہاں اس اہم مسئلے پر بحث کے دوران کئی اراکین کی غیر سنجیدگی بھی نمایاں تھی۔ پنجاب کے ضلع جھنگ سے مسلم لگ (ق) کے شیخ...
Top