نتائج تلاش

  1. نیرنگ خیال

    یکے از خواجگان (از قلم نیرنگ خیال)

    شہرِ اقتدار سے شہر زندہ دلان بسلسلہ روزگار منتقلی نے مجھے شب کا مسافر بنا دیا تھا۔ اور اس شاہراہ پر میرے ساتھ بہت کم ہی مسافر تھے۔ یوں سمجھیے ، راقم القصورہی ان اولیں لوگوں میں سے تھا جنہوں نے ادارہ مذکورہ میں شب بیداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور سفرِ شب کے رموز و فوائد آشکار کیے۔ طلب سچی...
  2. نیرنگ خیال

    میں الجھ گیا جہاں راہ میں وہاں ایک جم غفیر تھا (اعزاز احمد آذؔر)

    دو یا تین سال قبل محمداحمد بھائی نے اعزاز احمد آذؔر صاحب کا کلام بزبان شاعر پیش کیا تھا جس کی آج یوں ہی بیٹھے بیٹھے مجھے یاد آگئی۔ تلاش بسیار کے باوجود مجھے یونیکوڈ میں وہ کلام نہیں ملا ، ماسوائے ان دو اشعار کے جو میں نے ہی بدقسمتی سے وہاں سے سن کر لکھے تھے۔ آج اسی کلام کو دوبارہ سن کر یہاں پیش...
  3. نیرنگ خیال

    اچھا ہے تو نے ان دنوں دیکھا نہیں مجھے (فیضی)

    اچھا ہے تو نے ان دنوں دیکھا نہیں مجھے دنیا نے تیرے کام کا چھوڑا نہیں مجھے ہاں ٹھیک ہے میں بھولا ہوا ہوں جہان کو لیکن خیال اپنا بھی ہوتا نہیں مجھے اب اپنے آنسوؤں پہ ہے سیرابئ حیات کچھ اور اس فلک پہ بھروسا نہیں مجھے ہے مہرباں کوئی جو کئے جا رہا ہے کام ورنہ معاش کا تو سلیقہ نہیں مجھے اے رہگذار...
  4. نیرنگ خیال

    رات گہری ہے مگر ایک سہارا ہے مجھے (فیضی)

    رات گہری ہے مگر ایک سہارا ہے مجھے یہ مری آنکھ کا آنسو ہی ستارا ہے مجھے میں کسی دھیان میں بیٹھا ہوں مجھے کیا معلوم ایک آہٹ نے کئی بار پکارا ہے مجھے آنکھ سے گرد ہٹاتا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں اپنے بکھرے ہوئے ملبے کا نظارا ہے مجھے اے مرے لاڈلے اے ناز کے پالے ہوئے دل تو نے کس کوئے ملامت سے گزارا ہے...
  5. نیرنگ خیال

    عرفان صدیقی ذرا سی بات پہ دل کا گداز ہو جانا

    ہوا کا چلنا‘ دریچوں کا باز ہو جانا ذرا سی بات پہ دل کا گداز ہو جانا مرے کنار سے اٹھنا مرے ستارے کا اور اس کے بعد شبوں کا دراز ہو جانا وہ میرے شیشے پہ آنا تمام گردِ ملال پھر ایک شخص کا آئینہ ساز ہو جانا وہ جاگنا مری خاکِ بدن میں نغموں کا کسی کی انگلیوں کانے نواز ہو جانا خیال میں ترا کُھلنا...
  6. نیرنگ خیال

    مبارکباد صائمہ شاہ کو سالگرہ مبارک

    یوں تو ابھی برطانیہ میں بارہ بجنے میں اور سترہ جنوری ہونے میں قریباً بھی اڑھائی گھنٹے باقی ہیں۔ ارادہ یہی تھا کہ وقت پورا ہونے پر دھاگا کھولوں گا۔ لیکن سستی کی وجہ سے کہیں ایسا نہ ہو کہ دیر ہوجائے۔ سو بجائے دیر کرنے کے کچھ جلدی کر لینا زیادہ مناسب کام ہے۔ آج صائمہ شاہ کی سالگرہ ہے۔ صائمہ نہ...
  7. نیرنگ خیال

    اشتہاری کوچہ

    اس دنیا کے اصول بہت عجب ہیں۔ جب کوئی شخص سزا یا قید کاٹ کر آبھی جاتا ہے۔ تو اس کی تصویر تھانے کی دیوار پر لٹکی رہتی ہے۔ جیلر کے رجسٹر میں اس کا اندراج ہوا رہتا ہے۔ کبھی کسی کو تھانوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہو۔ تو وہاں اشتہاریوں کے بورڈ پر تصاویر لگی ہوتی ہیں، ان افراد کی جن کا آنا جانا لگا رہتا...
  8. نیرنگ خیال

    عجب تعلق

    عجب تعلق کچھ تعلق بہت عجیب ہوتے ہیں۔ ان کا کوئی نام نہیں ہوتا۔ یہ یوں ہی بن جاتے ہیں۔ ان کہے، ان سنے۔ ان کی اپنی ایک چاشنی ہوتی ہے۔ آپ سامنے والا کا نام نہیں جانتے۔ وہ آپ کا کام نہیں جانتا۔ لیکن اس کے باوجود ایک آشنائی کی صورت قائم رہتی ہے۔ ایسے تعلقات گفتگو کے متقاضی نہیں ہوتے۔ بلکہ ان کے...
  9. نیرنگ خیال

    دو ریٹنگز ۔ دلچسپ و عجیب

    آج فہد اشرف بھائی سے گفتگو کے دوران ایک چیز مشاہدے میں آئی کہ ایک ہی مراسلے پر ایک ہی صارف سے دو ریٹنگز موصول ہوئیں۔ اور دونوں موجود بھی۔ آپ اس مراسلے پر خود بھی دیکھ سکتے ہیں۔ دونوں پر کلک کرو تو ایک ہی پروفائل کھلتا۔ یہ کیسے ممکن ہوا؟ ابن سعید بھائی۔۔۔
  10. نیرنگ خیال

    504 ایرر

    کل سے ایک عجیب مسئلے سے دوچار ہوں۔ محفل نہیں کھلتی۔ Gateway TimeOut Error آجاتا ہے۔ پھر دس پندرہ منٹ بعد دوبارہ کوشش کرو تو پھر صفحہ کھل جاتا ہے۔ پہلے سمجھا کہ میرے انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے۔ براؤزر کیشے بھی اڑا کر دیکھ لی ہے۔ آج بھی یہ مسئلہ جوں کا توں ہے۔ بلکہ ایک دو دھاگوں میں تبصرہ کرنا عذاب بن...
  11. نیرنگ خیال

    افتخار عارف ہو کے دنیا میں بھی دنیا سے رہا اور طرف

    ہو کے دنیا میں بھی دنیا سے رہا اور طرف دل کسی اور طرف دستِ دعا اور طرف اک رجز خوان ہنر کاسہ و کشکول میں طاق جب صفِ آرا ہوئے لشکر تو ملا اور طرف اے کہ ہر لمحہ نئے وہم میں الجھے ہوئے شخص میری محفل میں الجھتا ہے تو جا اور طرف اہلِ تشہیر و تماشا کے طلسمات کی خیر چل پڑے شہر کے سب شعلہ نوا اور طرف...
  12. نیرنگ خیال

    افسانچہ: تیری صبح کہہ رہی ہے۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    تیری صبح کہہ رہی ہے۔۔۔۔ تمام دوست خوش گپیوں میں مصروف تھے، لیکن وہ خاموش بت بنا بیٹھا خالی نظروں سے سب کو دیکھ رہا تھا۔ پیشانی پر سلوٹیں اور آنکھوں کے گرد حلقے بہت گہرے نظر آرہے تھے۔بار بار گردن کو دائیں بائیں ہلاتا جیسے درد کی وجہ سے پٹھوں کو آرام دینے کی کوشش کر رہا ہو۔ آنکھوں کی سرخی سے یوں...
  13. نیرنگ خیال

    تاسف صائمہ شاہ کے سسر کا انتقال پرملال

    صائمہ شاہ کے سسر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے. انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ پاک پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور مرحوم کے ساتھ کرم کے معاملات فرما کر جنت میں بلند مقام عطا فرمائے۔ آمین اس غم کی گھڑی میں ہم صائمہ شاہ اور اس کے گھر والوں کے لیے دعا گو ہیں. اللہ سبحان و تعالیٰ ان کو...
  14. نیرنگ خیال

    قصہ دوسرے لیپ ٹاپ کا (از قلم نیرنگ خیال)

    قصہ دوسرے لیپ ٹاپ کا باب از عینیت پسندی گزشتہ سے پیوستہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ نیا لیپ ٹاپ چند دن میں دے دیا جائے گا۔ دو دن بعد ہارڈ وئیر کے شعبے سے ایک لڑکا سیاہ رنگ کا شاپر سا اٹھائے ہمارے میز تک آ پہنچا۔قریب آنے پر پتا چلا کہ یہ بیگ نما کوئی چیز ہے۔ غور کرنے پر غلط فہمی دور ہوگئی۔ یہ ایک بیگ...
  15. نیرنگ خیال

    بشیر بدر وہی تاج ہے وہی تخت ہے وہی زہر ہے وہی جام ہے

    وہی تاج ہے وہی تخت ہے وہی زہر ہے وہی جام ہے یہ وہی خُدا کی زمین ہے یہ وہی بتوں کا نظام ہے بڑے شوق سے مرے گھر جلا، کوئی آنچ تجھ پہ نہ آئے گی یہ زباں کسی نے خرید لی، یہ قلم کسی کا غلام ہے یہاں ایک بچے کے خون سے جو لکھا ہُوا ہے اُسے پڑھیں تِرا کیرتن ابھی پاپ ہے ابھی میرا سجدہ حرام ہے میں یہ...
  16. نیرنگ خیال

    قصہ پہلے لیپ ٹاپ کا (از قلم نیرنگ خیال)

    قصہ پہلے لیپ ٹاپ کا باب از عینیت پسندی حالات کی ضرورت اور کمپنی کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ راوی کو ایک عدد لیپ ٹاپ سے نواز دینا چاہیے۔ یہ لیپ ٹاپ لے کر بھاگے گا نہیں۔ پورے گاؤں میں اعلان کروا دیا کہ کمپنی نے ہم پر اعتماد کی انتہا کر دی ہے۔ اب مجھے باقاعدہ ایک لیپ ٹاپ میسر...
  17. نیرنگ خیال

    تاسف غدیر زہرا کی نانی خالق حقیقی سے جا ملیں

    غدیر زھرا کی نانی خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ پاک پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور مرحومہ کے ساتھ کرم کے معاملات فرما کر جنت میں بلند مقام عطا فرمائے۔ آمین
  18. نیرنگ خیال

    میں نے کس شوق سے اِک عمر غزل خوانی کی (شبنم رومانی)

    میں نے کس شوق سے اِک عمر غزل خوانی کی کتنی گہری ہیں لکیریں مری پیشانی کی وقت ہے میرے تعاقب میں چھپا لے مجھ کو جوئے کم آب!قسم تجھ کو ترے پانی کی یُوں گزرتی ہے رگ و پے سے تری یاد کی لہر جیسے زنجیر چھنک اُٹھتی ہے زندانی کی اجنبی سے نظر آئے ترے چہرے کے نقوش جب ترے حُسن پہ میں نے نظرثانی کی مجھ...
  19. نیرنگ خیال

    گِن گِن تارے لنگھدیاں راتاں (برؔی نظامی)

    گِن گِن تارے لنگھدیاں راتاں سپّاں وانگر ڈنگدیاں راتاں رانجھا تخت ہزارہ بُھلیا بُھلیا ں نئیں پر جھنگ دیاں راتاں اکھیاں وچ جگراتے رہندے سُولی اُتے ٹنگدیاں راتاں ہور کسے ول جان ناں دیون اپنے رنگ وِچ رنگدیاں راتاں مینوں کوئی سمجھ ناں آوے آئیاں کہدے ڈھنگ دیاں راتاں برؔی نظامی یاد نئیں مینوں...
  20. نیرنگ خیال

    مجذوب ادا شناس ترا بےزباں نہیں ہوتا (خواجہ عزیز الحسن مجذؔوب)

    ادا شناس ترا بےزباں نہیں ہوتا کہے وہ کس سے کوئی نکتہ داں نہیں ہوتا سب ایک رنگ میں ہیں مے کدے کے خورد و کلاں یہاں تفاوت پیر و جواں نہیں ہوتا قمار عشق میں سب کچھ گنوا دیا میں نے امید نفع میں خوف زیاں نہیں ہوتا سہم رہا ہوں میں اے اہل قبر بتلا دو زمیں تلے تو کوئی آسماں نہیں ہوتا وہ محتسب ہو کہ...
Top