504 ایرر

نیرنگ خیال

لائبریرین
کل سے ایک عجیب مسئلے سے دوچار ہوں۔ محفل نہیں کھلتی۔ Gateway TimeOut Error آجاتا ہے۔ پھر دس پندرہ منٹ بعد دوبارہ کوشش کرو تو پھر صفحہ کھل جاتا ہے۔ پہلے سمجھا کہ میرے انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے۔ براؤزر کیشے بھی اڑا کر دیکھ لی ہے۔ آج بھی یہ مسئلہ جوں کا توں ہے۔ بلکہ ایک دو دھاگوں میں تبصرہ کرنا عذاب بن گیا ہے۔ابھی پھر پانچ دس منٹ کے بعد صفحہ کھلا ہے۔ محمداحمد بھائی سے پتا چلا کہ ان کے پاس بھی یہ مسئلہ آرہا ہے۔ کوئی حل اس پریشانی سے نبٹنے کا۔۔۔
 
امید کہ پچھلے چند گھنٹوں سے حالات معمول پر ہوں گے۔ دو دنوں سے احباب کو ہو رہی کوفت کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ :) :) :)

قصہ مختصر اینکہ محفل کے سرور پر پاک لینکس او ایس کی سائٹ ہوسٹیڈ تھی جو کہ کافی عرصہ سے اپگریڈ نہیں ہوئی تھی، لہذا اس میں حفاظتی نوعیت کے حملوں کے خطرات بڑھ گئے تھے۔ نتیجتاً وہ سائٹ بوٹ نیٹ کوڈ انجیکشن کا شکار ہو گئی اور دوسری سائٹوں پر بروٹ فورس اٹیک کا ذریعہ بن گئی۔ اس کے چلتے محفل کا پورا سرور متاثر ہو گیا اور نیٹورک پر قیود لگا دیے گئے جو 502 بیڈ گیٹ وے کی صورت احباب کو پریشان کرنے کا باعث بنے۔ بہر کیف، فی الحال پاک لینکس او ایس کی سائٹ کو پوری طرح غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں سرور کی صفائی ستھرائی نیز پیکیج اپڈیٹ وغیرہ جیسی کاروائیاں انجام دی جا چکی ہیں۔ پاک لینکس او ایس کی سائٹ کو صفائی ستھرائی کے بعد ورڈ پریس کے نئے نسخے پر اپگریڈ کر کے بحال کیا جائے گا۔ :) :) :)

آئندہ چند دنوں میں اردو ویب کے سرور میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں جس کے نتیجے میں مختلف خدمات کو نسبتاً چھوٹے مگر علیحدہ سرور میں ڈاکر کنٹینرز کی صورت ہوسٹ کیا جائے گا تا کہ کسی ایک سائٹ میں خرابی کی صورت میں دیگر سائٹیں متاثر نہ ہوں۔ البتہ ایسی صورت میں اخراجات قدرے بڑھ جائیں گے، لیکن اتنے نہیں کہ سالانہ بجٹ پر بہت زیادہ فرق پڑے۔ اگلے چند دنوں تک موجودہ سرور کی صحت پر پوری نگاہ رکھی جائے گی تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ موجودہ مسئلہ پوری طرح ختم ہو چکا ہے۔ آپ احباب کو اس دوران کوئی بھئی غیر معمولی بات نظر آئے تو بلا تکلف مطلع فرمائیں۔ آج ہماری ریسرچ میٹنگ تھی، اس لیے ہم کچھ دیر کے لیے سرور کی دیکھ ریکھ سے دور رہے، اس تمام عرصہ میں برادرم زیک کے تعاون پر شکریہ نہ ادا کرنا کنجوسی، بلکہ زیادتی میں شمار ہوگا۔ :) :) :)
 
Top