اشتہاری کوچہ

نیرنگ خیال نے 'گپ شپ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 16, 2017

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,805
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اس دنیا کے اصول بہت عجب ہیں۔ جب کوئی شخص سزا یا قید کاٹ کر آبھی جاتا ہے۔ تو اس کی تصویر تھانے کی دیوار پر لٹکی رہتی ہے۔ جیلر کے رجسٹر میں اس کا اندراج ہوا رہتا ہے۔ کبھی کسی کو تھانوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہو۔ تو وہاں اشتہاریوں کے بورڈ پر تصاویر لگی ہوتی ہیں، ان افراد کی جن کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ یا جو سزا کاٹ کر دوبارہ نہیں آتے۔ یا وہ بھی جو سزا کاٹنے گئے تو واپس ہی نہیں آئے۔ الغرض اس اشتہاری بورڈ پر چند تصاویر رہتی ہی ہیں۔ پرانے اشتہاریوں کی تصاویر اتار کر دفتر بند کر دی جاتی ہیں۔ اور نئے اشتہاریوں کی تصاویر لگا دی جاتی ہیں۔
    ہماری محفل میں کسی دور میں تھانہ ہوا کرتا تھا۔ وہاں لوگ شکایات بھی لگاتے تھے۔ لیکن چونکہ علاقہ میں عرصہ سے کوئی نیا تھانیدار نہیں ہے سو محفل میں اشتہاریوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ابھی ہی دیکھیے۔ چند تازہ تازہ اشتہاری اپنی سزا کاٹ کر دوبارہ آئے ہیں۔ اصل میں یہ اشتہاری ہی ہیں جو ہر دلعزیز ہوتے ہیں۔ ان کے دم سے رونقیں ہوتی ہیں۔ عوام جس دلجمعی سے ان کا استقبال کر رہی ہے۔ وہ اس بات کا ثبوت بھی ہے۔
    انہی اشتہاریوں کی محفل واپسی سے مجھے یہ خیال آرہا ہے کہ محفل میں بھی اشتہاری کوچہ ہونا چاہیے۔ تاکہ جب کوئی اشتہاری عارضی طور پر معطل ہو۔ تو واپس آکر وہاں پر حاضری دے۔ تاکہ اشتہاری بورڈ بالکل تازہ معلومات کا ذخیرہ بن سکے۔
    تازہ اشتہاری جو اپنی سزا کاٹ کر آئے ہیں۔ ان کے بارے میں چند تفصیلات حاضر ہیں۔
    arifkarim :
    یہ ایک مانے ہوئے اشتہاری ہیں۔معطلی ان کا دوجا گھر ہے۔ اور ان کو تازہ دم کرنے کا وسیلہ بھی۔ ہر چھوٹے اور بڑے جھگڑے میں یا تو باقاعدہ شامل ہوتے ہیں، یا کم از کم اس کے پاس سے ضرور گزرتے ہیں۔ کافی بار معطل ہوچکے ہیں۔ لیکن خاص فضل ہے کہ اسی طور طریق سے روش رنداں پر قائم ہیں۔ محفل کی آدھی رونقیں ان کے طفیل ہیں۔ جس عزم و ہمت سے یہ مسلسل مدتوں سے اس روش پر قائم ہیں یقینی طور پر مجھ جیسے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ عارف یوں ہی سدا اپنے ہونے کا ثبوت دیتے رہیں۔

    اکمل زیدی :
    اکمل زیدی صاحب بالکل ہلکے پھلکے تو اکثر ہی چونچ لڑاتے نظر آجاتے ہیں۔ تاہم کبھی کسی بڑے جرم پر تھانیدار کی گرفت میں نہیں آئے تھے۔ ماشاءاللہ سے پہلی بار سزا کاٹ کر آئے ہیں۔ معطلی والا ڈر بھی اتر گیا ہے تو ہم یہ سمجھتے ہیں اب زیادہ گرم جوشی سے اپنے "ہونے" کا ثبوت دیں گے۔
    اے خان :
    محفل کی عدالت بڑی ظالم ہے۔ بچوں کو بھی عارف جیسوں کے ساتھ معطلی والے خانے میں رکھا گیا۔ میرا ارادہ ہے کہ اس ظلم کے خلاف باقاعدہ چند محفلین لے کر احتجاج کیا جائے۔ جس عمر میں یہ معطلی کی سزا بھگت آئے ہیں۔ امید ہے کہ بڑے پر پرزے نکالیں گے۔ ہم مستقبل میں انہی "محفلی گلو بٹ" کی کرسی پر رونق افروز دیکھتے ہیں۔
    سید عمران :
    رینجر کا حملہ ہی لگتا ہے کہ بڑے بڑے نام گرفت میں آئے ہیں۔ سید عمران بھی کبھی کبھار تفریح طبع کے لیے یوں ہی چونچ لڑا لیا کرتے ہیں۔ تاہم اس بار جھگڑے کی جگہ سے گرفتار کیے گئے تو یہ ستارہ امتیاز ملا۔ یوں ستاروں پر کمند ڈالنے کا کام بھی کیا۔ ایک غیر سرکاری گفتگو کے دوران بتاتے ہیں کہ میری نظر تمغہ جرأت پر ہے۔ جو محنت اور لگن ان کا خاصہ ہے۔ ہم وہ مقام بھی ان کے پاؤں میں دیکھتے ہیں۔

    سید لبید غزنوی :
    آہاں۔۔۔ "نکلے جو میکدے سے تو دنیا بدل گئی" والا معاملہ تو ہمیں آپ کو دیکھ کر سمجھ میں آیا۔ یہ عمر اور یہ بال و پر۔۔۔ شاہین بچے تو آپ ہی ہیں۔ آپ کے انداز و اطوار اور جنگ جیتنے کے اصول بہت زبردست ہیں۔ اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی آپ کی بحثی حکمت عملی کسی دوراہے کا شکار نہ ہوگی او رآپ یوں ہی حق بات کا پرچار کرتے رہیں گے۔ اور یوں اس اشتہاری کوچے میں آپ کا آنا جانا رہے گا۔

    فاخر رضا :
    کہتے ہیں کہ پوت کے پاؤں پالنے سے نظر آجاتے ہیں۔ کون جانتا تھا کہ یہ چند ماہ کا جنگجو بنا کسی تربیت کے ایسا میدان میں اترے گا کہ حشر اٹھا رکھے گا۔ اللہ اللہ۔ کیا بات ہے۔ کیا ہی بات ہے۔ بھئی میدان جنگ میں آپ خوب لڑے۔ آپ کی ہمت و جرأت کی داد نہ دینا زیادتی ہوگا۔ امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنے جوہر دکھلاتے رہیں گے اور یوں ہی محفل کی رونق کو بڑھاتے رہیں گے۔

    کچھ احباب نے خود ساختہ معطلی اختیار کر رکھی ہے۔ اور اس اشتہاری کوچے میں ان کا ذکر نہ ہو تو کوچے کی اشتہاریت پر شبہ کیا جا سکتا ہے۔ سو ان کا تذکرہ بھی ضروری ہے۔
    قیصرانی :
    قیصرانی جب محفل میں ہوتے تھے۔ تب بھی اشتہاری ہی تھے۔ اب جب وہ اپنے تئیں دنیا کو تیاگ کر درویش ہوگئے ہیں تو بھی ان کے اشتہاری ہونے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کم از کم میرے نزدیک۔ کہتے ہیں چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں۔ سو خاقان نے خود ساختہ معطلی تو اختیار کر رکھی ہے لیکن اردو کتابوں کی ٹائپنگ اور ترجمے سے ہاتھ نہیں اٹھایا۔ ہمیں ان کی معطلی ہر گز نہیں بھاتی۔ اور اب ان سے بھی یہی کہنا ہے کہ زمانہ آیا بےحجابی کا عام دیدار یار ہوگا کے مقصداق محفل کو بھی اپنے دیدار سے فیضیاب فرمائیں۔ بڑا اشتہاری اگر عرصہ منظر عام سے غائب رہے تو تمثیل بن جاتا ہے۔ سو فکر کریں۔ اور واپس آئیں۔

    فرحت کیانی :
    لو بھئی! اب میں کیا بات کروں۔ یہ محترمہ تو ہر جگہ ہی معطل ہیں۔ اتنی معطل ہیں کہ لگتا ہے کسی دن جاب سے معطل ہو کر رہیں گی۔ پہلے کیانی آیا جایا کرتی تھیں۔ اور کچھ نہیں تو کبھی کبھار کوچہ کی رکنیت خطرے میں ڈال کر کچھ پکا بھی لیتی تھیں۔ اور پھر سال بھر اس کی تصاویر دیکھ کر ہی دل بہلایا کرتی تھیں۔ لیکن اب تو لگتا ہے کہ اپنی حرکتوں کے سبب کچن سے بھی نکال باہر کر دیا گیا ہے۔ کیانی آپ بھی خود ساختہ معطلی کو معطل کریں اور اپنے ہونے کا ثبوت دیا کریں۔

    متفرق: میری محفل سے گزارش ہے کہ محمداحمد ، محمد امین اور فلک شیر کو بھی معطل کر دیا جائے۔ قسم سے حد ہوتی ہے۔ مدتوں سے یہ لوگ رکن ہیں اور کسی جھگڑے میں حصہ نہیں لیتے۔ اور اپنے تئیں خود کو سنائپر سمجھتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ انتظامیہ ایسے لوگوں کو اس لیے معطل نہیں کرتی کہ ایسا نہ ہو ان کو معطل ہونے کی خبر ہی نہ ملے۔ اور لوگوں کے دل سے معطلی کا ڈر نکل جائے۔ بھئی اصول بھی یہی ہے کہ "ڈر بنا رہنا چاہیے"۔

    کئی ایک احباب کا تذکرہ میں نے خود چھوڑ دیا ہے۔ آخر آپ لوگوں نے بھی کسی کے بارے میں کچھ لکھنا ہوگا۔ سب کا میں ہی لکھ دوں گا تو پھر آپ کیا کریں گے۔
    نوٹ: ہم ایک بار پھر سے ایک نئے کوچے کے ساتھ حاضر ہیں۔ پرانے کوچوں سے عوام اکتا رہی ہے۔ سو وقت کی ضرورت کے تحت ایک نیا کوچے کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس کوچے کو متحرک اور پررونق رکھنے کے لیے آپ احباب سے گزارش ہے کہ پوری محفل میں "ات اٹھائے" رکھیں۔

    اعلان: میں اس کوچے کی بنیاد محض دوستانہ بنیادوں پر رکھ رہا ہوں۔ معطلی کو لے کر ہلکی پھلکی گپ شپ کر لینی چاہیے۔ تنقید و تضحیک ہرگز مقصد نہیں ہے۔تاہم مذکور اراکین سے اگر کوئی اعتراض کرے تو میں اس کا نام اور وہ سطریں حذف کر دوں گا۔ ​
     
    • زبردست زبردست × 30
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. اَبُو مدین

    اَبُو مدین معطل

    مراسلے:
    695
    ماشاء اللہ بہت خوب لکھا۔ :)
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 16, 2017
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 2
  3. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    زبردست کی ریٹنگ دیں یا پُرمزاح کی :)
    بھئی یہ تو بہت اچھا کام کیا آپ نے..ماحول جو کہ معطلیوں کے سبب ذرا بوجھل ہو گیا تھا اس کو ہلکا پھلکا کرنے کےلیے شکریہ :) اب محفلین معطلی کو تنبیہہ یا سزا کے طور پر تو لیں گے لیکن دوبارہ آ کر محفل کی سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہوئے کسی قسم کی شرمندگی محسوس نہ کریں گے :)
    خبردار رہیں مجرموں کو شہہ دینے کے جرم میں آپ کو بھی...آہم آہم :sneaky:
    :sneaky:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,411
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    میرے ساتھ تو واقعی ظلم ہوا ہے لیکن زیادہ چوں چوں چیں نہیں کرتا دوبارہ معطلی کا ڈر ہے. :)
    اور عجیب بات یہ ہے کہ اس رات میں معطلی کے بارے ہی میں سوچ رہا تھا کہ معطل محفلین کے دن کیسے گزرتے ہیں محفل کے بغیر.
    میری عادت بن گئی ہے کہ صبح سویرے سب سے پہلے محفل کا صفحہ کھولتا ہوں. اور اسی دن بھی حسب معمول محفل کا صفحہ کھولا اور دو تین تبصرے کیے اور پھر یونیورسٹی جانے کی تیاری کرنے لگے. اس دن یونیورسٹی میں ہم بہت ہی مصروف رہے اس لئیے محفل کے لئیے وقت نہیں ملا واپس آکر جب محفل کھولنے کا ارادہ کیا تو سامنے یہ پیغام آیا.
    [​IMG]
    یہ پیغام پڑھ کر ہماری حالت کچھ ایسی ہوگئی.
    :hypnotized::atwitsend::cry2:
    پھر دل کو تسلی دی کہ
    بڑی بڑی محفلوں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں. :)
    پتہ نہیں اوم پوری کو جنت نصیب ہوئی بھی کہ نہیں لیکن ہمیں محفل کی دوزخ ضرور نصیب ہوئی :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 17
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,411
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    بہت خوب لکھا.
    اور میرے ذہن میں یہ بات بالکل نہیں تھی کہ اوم پوری کی لڑی میں تبصرے کرنے کی وجہ سے میں معطل ہوا ہوں.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمدابوعبداللہ

    محمدابوعبداللہ محفلین

    مراسلے:
    1,297
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ایک تاحیات اشتہاری بھی ہوئے تھے کسی اگلے زمانے میں
     
    • زبردست زبردست × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. ربیع م

    ربیع م محفلین

    مراسلے:
    3,563
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lonely
    کیا خوب لکھا ہے کمال ! ! ! !
    باز آ جائیے باز پھر وہی نام زبان پر.
    سزا نے خاطر خواہ اثر نہیں چھوڑا !
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,548
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    واہ واہ کیا خوب لکھا بہت مزہ آیا پڑھ کے۔
    یہ کام تو ریٹنگ سے بھی ہو گیا تھا، تبصرہ ہم اس لیے کر رہے ہیں تا کہ لڑی سے جڑے رہیں :p
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  9. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,411
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    :noxxx::nailbiting:آج کل
    اوم پوری کی
    فلمیں دیکھ رہا ہوں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • زبردست زبردست × 1
  10. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,404
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    صرف ایک؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  11. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    11,610
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کون؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,805
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکرگزار ہوں سر :)

    شکریہ غدیر۔۔۔
    ویسے معطلی اچھی ہے۔۔ ارے ہم تو دور دور بھی نہیں پھٹکتے۔۔۔

    صرف ایک۔۔۔۔۔ ؟

    شکرگزار ہوں محترم۔

    ہاہاہاہاااا۔۔۔۔۔ بالکل بالکل۔۔۔ تاکہ آتے جاتے معطلین سے گپ شپ رہ سکے۔۔۔

    کس کا پوچھ رہے سر؟ صرف ایک کا یا پوری فہرست کا؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  13. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,697
    موڈ:
    Cheerful
    بھئی نیرنگ ۔۔زبردست تحریر ہے! :)
    معطل اگر ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا
    ویسے جتنی مشہوری معطلین کی ہوئی ہے عین ممکن ہے کہ کئی دوسرے ان سے شہ پا کر معطلی کی تیاری پکڑ رہے ہوں۔
    دھاگہ کھول کر محفل چھوڑنے کا اعلان کرنے والوں سے گذارش ہیں کہ آئیندہ معطلی کی آپشن پر بھی غور کریں۔
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 16, 2017
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,404
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    کوشش بہت کی لیکن کامیابی نے قدم نہیں چومے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 12
    • متفق متفق × 1
  15. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,682
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    بہت عمدہ اور لاجواب تحریر لکھنے پر داد قبول کیجیے گا نینی بھائی واقعی مزہ آ گیا تحریر کا
    بس ایک بات کی سمجھ نہیں آئی بات اگر معطل اراکین تک رہتی تو ٹھیک تھی دوسرے بے قصور پانچ اراکین کو درمیان میں کیوں گھسیٹا گیا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,697
    موڈ:
    Cheerful
    برادرم ابن سعید سے گذارش ہے کہ محفل کے اس فیچر کو بھی نستعلیق کر دیں۔ :)
    "آپ معطل ہوچکے ہیں۔ آپ کی معطلی فلاں تاریخ کو معطل ہوجائے گی۔"
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,682
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    بڑی مچھلیاں کہاں قابو آتی ہیں زیک بھائی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 12
  18. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,144
    تعمیل حکم ہوئی۔ ترجمہ شامل کر دیا ہے۔ جائزہ لینا چاہیں تو آپ کو عارضی طور پر معطل کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 19
    • زبردست زبردست × 6
  19. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    آپ شاید بھول رہے ہیں کہ وزرا اعظم اور جرنیلوں کی طرح سابق ناظمین محفل کو بھی معطلی سے استثناء حاصل ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • معلوماتی معلوماتی × 3
  20. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,404
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    یہ قانون آپ نے بنایا ہے؟

    آپ بھول رہے ہیں کہ وزیراعظم کو پھانسی بھی دی گئی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 3
    • متفق متفق × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر