افتخار عارف ہو کے دنیا میں بھی دنیا سے رہا اور طرف

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 19, 2016

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,934
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہو کے دنیا میں بھی دنیا سے رہا اور طرف
    دل کسی اور طرف دستِ دعا اور طرف

    اک رجز خوان ہنر کاسہ و کشکول میں طاق
    جب صفِ آرا ہوئے لشکر تو ملا اور طرف

    اے کہ ہر لمحہ نئے وہم میں الجھے ہوئے شخص
    میری محفل میں الجھتا ہے تو جا اور طرف

    اہلِ تشہیر و تماشا کے طلسمات کی خیر
    چل پڑے شہر کے سب شعلہ نوا اور طرف

    کیا مسافر تھا سفر کرتا رہا اس بستی میں
    اور لو دیتے تھے نقشِ کفِ پا اور طرف

    شاخِ مژگاں سے جو ٹوٹا تھا ستارہ سرِ شام
    رات آئی تو وہی پھول کھلا اور طرف

    نرغۂ ظلم میں دکھ سہتی رہی خلقتِ شہر
    اہلِ دنیا نے کیے جشن بپا اور طرف​
     
    آخری تدوین: ‏دسمبر 20, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 4
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,099
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کیا ہی عمدہ انتخاب ہے جناب.:redheart:

     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,099
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    حسبِ حال
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,099
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہ اضافی ہے. درست کر لیجیے.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,934
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نوازش تابش بھائی۔۔۔ :)

    بے شک

    کر دیا۔ جزاک اللہ
     
  6. سفیر آفریدی

    سفیر آفریدی محفلین

    مراسلے:
    403
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اہل تشہیر و تماشہ کے طلسمات کی خیر.

    توبہ
     

اس صفحے کی تشہیر