نتائج تلاش

  1. خرم شہزاد خرم

    ہم نے 14 اگست کیسے منائی

    اس دفعہ 14 اگست رمضان میں آئی اور آئی بھی ایسے دنوں میں، کہ جن دنوں میں میں نے فروٹ منڈی میں کام شروع کیا۔ میں نے سوچا روزی بھی کمانی ہے اور 14 اگست بھی منانی ہے۔ اس لیے میں پرچم اور بیچ اپنے ساتھ منڈی لے گیا اور ساتھیوں کو کہا کہ کوشش کرنا سفید کپڑے پہن کر آنا۔ میرے علاوہ تو کم ہی لوگ سفید کپڑے...
  2. خرم شہزاد خرم

    آج کل نیا کام

    پچھلے ایک ماہ سے میری کیا مصروفیات رہی میں اردو محفل پر اور نیٹ پر بہت کم کیوں آیا یا کیوں نہیں آیا اس کی دو وجوہات تھی ایک تو میرا لیپ ٹاپ خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آج کل نیا کام شروع کر دیا ہے جب وقت ملتا تھا تو تھوڑا تھوڑا لکھ لیتا تھا آج دل کیا سب کچھ آپ کو بھی بتا دوں تو یہ لیں جناب آج کل...
  3. خرم شہزاد خرم

    ہوتے رہے اداس کنارے تمام شب (اصلاح)

    ہوتے رہے اداس کنارے تمام شب روٹھے رہے تمام ستارے تمام شب وعدہ کیا تھا آنے کا آئے نہیں جناب روتے رہے یہ خواب ہمارے تمام سب وعدے کےباوجود بھی آئے نہیں تھے آپ آتے رہے خیال تمہارے تمام شب ہر چیز تھی اداس ترے بن جہان میں مدہم سے لگ رہے تھے نظارے تمام شب خود ہی کہوں کہ آئیں گے خود ہی کہوں نہیں ہم...
  4. خرم شہزاد خرم

    ساتویں سالگرہ تعاون کا صندوق (میں اور سعود بھائی)

    مجھے کچھ کچھ یاد آتا ہے کہ پہلی دفعہ تعاون کا صندوق کا مشورہ سعود بھائی نے ہی دیا تھا۔ ہوا کچھ یوں تھا کے لائیو کورج کا دوسرا پروگرام محفل کی تیسری سالگرہ پر چل رہا تھا جس کی میزبانی شگفتہ آپی کر رہی تھیں اور ساتھ میں بھی پروگرام کور کرنا سیکھ رہا تھا۔ اسی دوران چائے کے سپنسر کی بات چلی تو سعود...
  5. خرم شہزاد خرم

    نورِ سحر پہلی بار بابا کے ساتھ

    اتنے چھوٹے بچے تو میں کسی کے بھی نہیں اٹھاتا ہوں لیکن نورِ سحر تو میری اپنی بیٹی ہے اس لیے اس کا زیادہ خیال رکھنا پڑا مجھے۔ اصل میں مجھے ڈر لگتا تھا اٹھاتے ہوئے کیونکہ بہت چھوٹی ہے اور مجھے ڈر لگتا ہے کہیں گر نا جائے اس لیے اٹھاتا ہی نہیں تھا لیکن آج پہلی دفعہ میں نے اپنی بیٹی کو اپنے اتنے قریب...
  6. خرم شہزاد خرم

    نورِ سحر کو اس کی بڑی پھوپھی جان کی طرف سے تحفہ

    بڑی پھوپھی جان یعنی میری بڑی بہن۔ جو کے میری اور میں ان کا بہت لاڈلا ہوں۔ خاص مصروفیات کی وجہ سے وہ نورِ سحر کو دیکھنے نہیں آ سکیں۔ کل ہی وہ تشریف لائیں ہیں اور نورِ سحر کے لیے اپنے ہاتھ سے کپڑے بنا کر لائیں ہیں۔ جو مجھے بہت ہی پیارے لگے سوچا آپ سب کو بھی دیکھا دوں خاص طور پر محفل پر موجود اپنی...
  7. خرم شہزاد خرم

    ساتویں سالگرہ محفلِ مشاعرہ 10 جولائی 2012

    اعوذباللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم حمد کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب ، سفر...
  8. خرم شہزاد خرم

    ساتویں سالگرہ 7 جولائی کو ہمیں بھی پانچ سال ہوگے

    لکھنےکے لیے تو کل بیٹھا تھا لیکن اچانک گوجرانوالہ جانا پڑ گیا جس کی وجہ سے آج لکھ رہا ہوں کیونکہ 7 جولائی تو کل تھی۔یہ جو کل کا لکھا ہوا ہے اسی سے آگے لکھتا ہوں۔ ٹھیک آج کے دن آج سے پانچ سال پہلے اردو محفل پر ایک نالائق انسان کی آمد ہوئی تھی۔ وہ انسان اتنا نالائق تھا کہ محفل پر آمد 7 جولائی...
  9. خرم شہزاد خرم

    باغ خوشبو یہ سب تمہارے ہیں۔ اصلاح

    باغ خوشبو یہ سب تمہارے ہیں دشت جتنے بھی ہیں ہمارے ہیں کیا نہیں ہے تمہارے بس میں صنم یہ تو انکار کے بہانے ہیں میں جسے کہکشاں سمجھتا تھا۔ تیری زلفوں کے وہ ستارے ہیں رات مشکل بھی کاٹ لیتے ہیں تیری یادوں کے جو سہارے ہیں لگ رہا ہے سفینہ ڈوبے گا ہر طرف ، ہر طرف کنارے ہیں بات کرنے کو کر تو...
  10. خرم شہزاد خرم

    ساتویں سالگرہ محفل مشاعرہ ، آپ کی رائے اور تجویز

    السلام علیکم۔ جیسا کے آپ سب جانتے ہیں جولائی کا مہینہ محفل کی سالگرہ کا مہینہ ہوتا ہے۔ اور اس مہینے بہت سے پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں اردو ادب کے حوالے سے ایک مشاعرہ کا اہتمام کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے جس میں آپ دوستوں کی رائے اور تجویز ہمارے لیے بہت اہم ہونگی۔ جولائی 2008...
  11. خرم شہزاد خرم

    نورِ سحر

    السلام علیکم نورِ سحر کی کچھ تصویریں شئیر کر رہا ہوں۔ خوب دیکھیں اور دعائیں دیں جزاک اللہ
  12. خرم شہزاد خرم

    مبارکباد خاص طور پر دعاؤں کی اپیل

    السلام علیکم اللہ تعالیٰ ہم پر اپنا خاص کرم فرمائے آمین خاص طور پر دعاؤں کی اپیل ہے۔ بس یہ دعا کریں کے اللہ تعالیٰ ہمارے حق میں بہتر فرمائے اور ہمیں اس کے فیصلوں پر خوش ار رضامند رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
  13. خرم شہزاد خرم

    ٹائپنگ مکمل عظیم بیگ چغتائی کے افسانے 136 سے 140

    عظیم بیگ چغتائی کے افسانے میر صاحب پھر بولے۔ "تمہیں ماننا پڑے گی۔ نہیں تو پھر آجاؤ۔۔۔۔ابھی۔۔۔۔قسم توٹوٹے ہی گی۔۔۔خیر لیکن بازی۔" میں نے کچھ سوچا یہ واقعہ تھا کہ اگر کھیلوں تو میر صاحب بھلا کیا جیت سکتے تھے۔ لٰہذا میں نے میر صاحب سے طے کرلیا کہ بس ایک بارزی پر معاملہ طے ہے۔ میں ہار جاؤں یا وہ...
  14. خرم شہزاد خرم

    ایک نظم اصلاح کے لیے پیش ہے

    عنوان سمندر پار جب تھامیں مجھے اب پھر اجازت دو کہ میں نے پیٹ کی خاطر سمندر پار جانا ہے سمندر پار جب تھا میں تو سارے دوست تھے میرے وہ رشتے خون کے تھے جو مرے اک اک اشارے پر مری ہر بات پر لبیک مرے ہر کام پر راضی مری مشکل میں شامل تھے مجھے ہمت وہ دیتے تھے بہت ہی خوش رہا تھا میں سمندر پار جب...
  15. خرم شہزاد خرم

    چھٹی سالگرہ لائیو کوریج : جشنِ سالگرہ ششم

    السلام علیکم۔ سائیو کوریج کے لیے اس بار پھر آپ کا سست مزبان خرم شہزاد دیر سے ہی حاضر ہو رہا ہے۔ لیکن پچھلی دفعہ سے کم دیر ہوئی ہے۔ پہلے کچھ لائیو کوریج کے بارے میں کچھ بتاتا جاؤں۔اصل میں یہ سلسلہ سب سے پہلے امن ایمان نے شروع کیا تھا۔ لیکن اس وقت اس کا نام " اردو محفل جشنِ سالگرہ لائیو کوریج...
  16. خرم شہزاد خرم

    ایان کا کیا مطلب ہے

    السلام علیکم پہلے تو مجھے مبارک ہو کہ میری چھوٹی بہن جس کی اور میری شادی ایک ساتھ ہوئی تھی اس کے ہاں اللہ تعالیٰ نے بیٹا عطا فرمایا ہے۔ اب اس کے نام رکھنے کے لیے سب نام بتا رہے ہیں لیکن بہن کا چھوٹا دیور کہتا ہے بیٹے کا نام "ایان" رکھو مجھے ایان نام پسند ہے۔ میں نے کہا نام کا مطلب کیا ہے...
  17. خرم شہزاد خرم

    پردیس میں رہنے والوں سے ایک سوال

    سوال پوچھنے سے پہلے سوال کرنے کی وجہ بتا دیتا ہوں۔ مجھے اکثر جب پاکستان سے کال آتی ہے تو 75 فیصد کال سننے سے پہلے میں ڈر سا جاتا ہوں مختاط سا ہو جاتا ہوں۔ دل میں یہ سوچتا ہوں کہ اللہ خیر کرے کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگیا۔ کیوں کہ 75فیصد ہی ایسی فون کالز ہوتی ہیں۔ جن میں یا تو پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی...
  18. خرم شہزاد خرم

    تاسف قرآن پاک کی تلاوت اور صبر

    آپ سب جانتے ہیں کل میرے بیٹے کی وفات ہوئی ہے جو کہ ایک دن کی عمر کے ساتھ ہی فوت ہوگیا ہے۔ یہ صدمہ ہر کسی کے لیے بہت مشکل ہوتا ہےلیکن مجھ پر اللہ کا کرم ہوا ۔ جس وقت مجھے یہ خبر ملی تو ایک دم سے آنکھوں کے آگےاندھرا چھا گیا اور ایسا لگے کہ ہر طرف خاموشی چھا گئی ہے اور کچھ بھی نظر نہیں‌آ رہا پتہ...
  19. خرم شہزاد خرم

    تاسف بیٹے کے لیے دعا صحت کی درخواست

    السلام علیکم جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹا عطا فرمایا ہے۔ لیکن وقت سے پہلے بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہے جس کی وجہ سے اس کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔ ابھی پتہ چلا ہے اس کی حالت تھوڑی نازک ہے آپ سب سے پُرخلوص دعاؤں کی درخواست ہے دعا کریں اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو صحت...
  20. خرم شہزاد خرم

    مبارکباد پاپا جانی مبارک ہو

    کل رات سے ہی یہ خبر مل گئی تھی کہ کراچی ائیر بیس پر حملہ ہوا ہے اور صبح جاگتے ہی سب سے پہلے میں نے نیٹ پر جیو ٹی وی لگایا تو پتہ چلا ابھی تک لڑائی چل رہی ہے۔ انتہائی قسم کی پرشانی ہو رہی تھی۔ کہ اچانک بھائی کا فون آ گیا۔ پچھلے ایک ماہ سے جب بھی پاکستان سے فون آتا ہےتو کوئی بُری خبر ہی ہوتی تھی...
Top