ساتویں سالگرہ 7 جولائی کو ہمیں بھی پانچ سال ہوگے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لکھنےکے لیے تو کل بیٹھا تھا لیکن اچانک گوجرانوالہ جانا پڑ گیا جس کی وجہ سے آج لکھ رہا ہوں کیونکہ 7 جولائی تو کل تھی۔یہ جو کل کا لکھا ہوا ہے اسی سے آگے لکھتا ہوں۔ ٹھیک آج کے دن آج سے پانچ سال پہلے اردو محفل پر ایک نالائق انسان کی آمد ہوئی تھی۔ وہ انسان اتنا نالائق تھا کہ محفل پر آمد 7 جولائی 2007 کوئی ہوئی تھی لیکن اپنا 9 تعارف اکتوبر 2007 کو کروایا تھا یعنی تین چار ماہ یہی سمجھ نہیں لگی کہ تعارف کہاں کروانا ہے۔ جی ہاں وہ نالائق میں ہی تھا۔​
480613_3228368078637_799376707_n.jpg
اب ایسی بھی بات نہیں ہے کہ مجھے یہ پتہ نہیں تھا کہ تعارف کہاں کروانا ہے۔ بس بات کچھ یوں تھی رجسٹر تو ہو گیا تھا میں اردو محفل پر لیکن کچھ لکھ نہیں رہا تھا بس پڑھتا تھا۔​
اردو محفل میں پانچ سالوں میں میں کبھی متحرک ہوتا تھا اور کبھی غائب ہو جاتا تھا۔ یہ سب کام کی وجہ سے تھا جب کام زیادہ ہوتا میں غائب ہوجاتا اور جب کام کم ہوتا تو میں متحرک ہو جاتا ۔​
زیادہ تفصیل میں نہیں جاتا کیونکہ کہنے کہ لیے بہت کچھ ہے لیکن کہہ نہیں سکتا آج کل پتہ نہیں کیا ہوا ہے لکھتا کچھ ہوں لکھا کچھ جاتا ہے بس اتنا کافی ہے کہ محفل کے کچھ پُرانے اراکین میں میرا شمار ہوتا ہے ۔ لیکن کام والے اراکین میں نہیں ویلوں میں​
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت مبارک ہو خرم۔ :) اسی طرح آتے جاتے رہیں :)
خرم چیک کریں کہیں آپ کے کیبورڈ میں تو کوئی خرابی نہیں ہے کہ لکھتے کچھ اور ہیں اور لکھا کچھ اور جاتا ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لکھنےکے لیے تو کل بیٹھا تھا لیکن اچانک گوجرانوالہ جانا پڑ گیا جس کی وجہ سے آج لکھ رہا ہوں کیونکہ 7 جولائی تو کل تھی۔یہ جو کل کا لکھا ہوا ہے اسی سے آگے لکھتا ہوں۔ ٹھیک آج کے دن آج سے پانچ سال پہلے اردو محفل پر ایک نالائق انسان کی آمد ہوئی تھی۔ وہ انسان اتنا نالائق تھا کہ محفل پر آمد 7 جولائی 2007 کوئی ہوئی تھی لیکن اپنا 9 تعارفاکتوبر 2007 کو کروایا تھا یعنی تین چار ماہ یہی سمجھ نہیں لگی کہ تعارف کہاں کروانا ہے۔ جی ہاں وہ نالائق میں ہی تھا۔​
480613_3228368078637_799376707_n.jpg
اب ایسی بھی بات نہیں ہے کہ مجھے یہ پتہ نہیں تھا کہ تعارف کہاں کروانا ہے۔ بس بات کچھ یوں تھی رجسٹر تو ہو گیا تھا میں اردو محفل پر لیکن کچھ لکھ نہیں رہا تھا بس پڑھتا تھا۔​
اردو محفل میں پانچ سالوں میں میں کبھی متحرک ہوتا تھا اور کبھی غائب ہو جاتا تھا۔ یہ سب کام کی وجہ سے تھا جب کام زیادہ ہوتا میں غائب ہوجاتا اور جب کام کم ہوتا تو میں متحرک ہو جاتا ۔​
زیادہ تفصیل میں نہیں جاتا کیونکہ کہنے کہ لیے بہت کچھ ہے لیکن کہہ نہیں سکتا آج کل پتہ نہیں کیا ہوا ہے لکھتا کچھ ہوں لکھا کچھ جاتا ہے بس اتنا کافی ہے کہ محفل کے کچھ پُرانے اراکین میں میرا شمار ہوتا ہے ۔ لیکن کام والے اراکین میں نہیں ویلوں میں​

مبارک باد بھائی !

نالائق کوئی اور ہو گا کیونکہ آپ تو بالکل بھی نہیں ہیں ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت مبارک ہو خرم۔ :) اسی طرح آتے جاتے رہیں :)
خرم چیک کریں کہیں آپ کے کیبورڈ میں تو کوئی خرابی نہیں ہے کہ لکھتے کچھ اور ہیں اور لکھا کچھ اور جاتا ہے :)
کمپوٹر تو ٹھیک ہے دماغ کا کمپوٹر خراب ہوا ہے :D
بہت شکریہ
 

فہیم

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو خرم بھائی :)

آپ محفل پر آنے سے پہلے غالبا پاک نیٹ فورم پر تھے۔
پھر آپ کی آمد محفل پر ہوئی :)

آپ کا ایک پرانا مراسلہ ہمیں یاد ہے
جس کا ماحاصل کچھ یوں تھا کہ،

محفل پر آکر آپ کو اپنی شاعری کی ناپختگی کا ٹھیک والا احساس ہوا :)
 

ساجد

محفلین
نکمے اور نالائقی کا الزا م خود پر مت لیں یہ دیکھیں کہ ناچیز کے29 جولائی کو محفل میں 5 سال مکمل ہو جائیں گے لیکن مراسلات کی تعداد شرمناک حد تک کم ہے۔:)
ساجد

پیغامات:
3,125​
Ratings:
4996/42/0
پوائنٹ:
113​
 
Top