ہم نے 14 اگست کیسے منائی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس دفعہ 14 اگست رمضان میں آئی اور آئی بھی ایسے دنوں میں، کہ جن دنوں میں میں نے فروٹ منڈی میں کام شروع کیا۔ میں نے سوچا روزی بھی کمانی ہے اور 14 اگست بھی منانی ہے۔ اس لیے میں پرچم اور بیچ اپنے ساتھ منڈی لے گیا اور ساتھیوں کو کہا کہ کوشش کرنا سفید کپڑے پہن کر آنا۔ میرے علاوہ تو کم ہی لوگ سفید کپڑے پہن کر آئے لیکن پھر بھی مزہ آیا میں نے سب کو چھوٹے پرچم والے بیچ لگائے ایک پرچم ٹرک پر لگایا اور ایک پرچم اپنے کندھوں پر رکھا جو بعد میں دھوپ ہونے کی وجہ سے سر پر بھاند دیا تھا۔ اس دن ہمیں سیب کی فروخت میں خوب نقصان ہوا تھا یعنی ہم نے جو سیب خریدا تھا وہ سب کا سب خراب نکل آیا سوائے 20 یا 25 پیٹوں کے باقی کاٹن اور پیٹیاں خراب تھی۔ ہم نے پھر 14 اگست کی وجہ سے خراب سیب کسی کو بھی نہیں بھیچا بس اس کے بعد صرف اور صرف 14 اگست ہی منائی اور خوب انجوائے کیا۔ باقی کی کہانی تصویروں میں۔

spacer.gif
603391_3399842845399_1599687727_n.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
ماشاءاللہ جناب یہ ہے اصل پاکستانی اور اس کی ترقی کا حصہ دار جس کے پسینے سے یہ ملک مہکتا ہے
خرم بھائی اللہ کریم آپ کو خیرکثیرعطا فرمائے
 
Top