آج کل نیا کام

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پچھلے ایک ماہ سے میری کیا مصروفیات رہی میں اردو محفل پر اور نیٹ پر بہت کم کیوں آیا یا کیوں نہیں آیا اس کی دو وجوہات تھی ایک تو میرا لیپ ٹاپ خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آج کل نیا کام شروع کر دیا ہے جب وقت ملتا تھا تو تھوڑا تھوڑا لکھ لیتا تھا آج دل کیا سب کچھ آپ کو بھی بتا دوں تو یہ لیں جناب​
آج کل نیا کام​
جو اللہ ابوظہبی میں روزی دے رہا ہے وہی پاکستان میں بھی دے رہا ہے۔ اس لیے فکر کس بات کی۔ اگر ایک در بند ہوتا ہے تو سو در کھل جاتے ہیں۔یہ باتیں میں ابوظہبی میں ہر اس بندے سے سنا کرتا تھا جو وہاں جاب کرتے تھے۔ لیکن جب ان کا ویزا ختم ہونے والا ہوتا یا ان کی جاب کو کوئی مسئلہ ہوتا تو وہ بہت پرشان ہو جاتے اور اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے کے ویزا رینیو ہو جائے۔ سب کی طرح میں بھی ایسا ہی سوچتا تھا اور سوچتا ہوں۔ میں پاکستان سے جب چھٹی گزار کر واپس گیا تو اس وقت باس کے کام کے حالات بہت خراب تھے۔ اتنے خراب تھے کہ مجھے ابھی تک 5 ماہ کی تنخوا نہیں ملی۔حالات خراب ہونے کے باوجود باس مجھے کہتے تھے کہ میں تمہارا ویزا رینیو کر دوں گا۔ اور میں یہ کہتا تھا کہ اگر آپ کو میری وجہ سے کوئی پرشانی ہے یا کام نہیں ہے تو کوئی بات نہیں آپ مجھے ابھی فارغ کر دیں میں پاکستان واپس چلا جاؤں گا۔ لیکن وہ کہتے پاکستان جا کر کیا کرو گے، پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، بہت مہنگائی ہے۔ تو میں یہی کہتا تھا کہ جو اللہ ابوظہبی میں روزی دے رہا ہے وہی اللہ پاکستان میں بھی روزی دے گا۔ ویسے میں نے یہ بھی سوچا تھا کہ اگر مجھے جلدی فارغ کر دیا جائے تو میں ابوظہبی میں ہی کوئی جاب تلاش کر لوں لیکن مجھے اس وقت جواب دیا گیا جب میرے پاس دن بہت کم تھے۔ اس لیے میں نے زیادہ کوشش نہیں کی ایک دو دوستوں کو کہا اور کام نا ہونے کی صورت میں پاکستان آ گیا۔ پاکستان آتے ہی اللہ تعالیٰ نے نورِ سحر کی صورت ایک بہت بڑی خوشی عطا فرمائی۔ اس کے بعد ایک دو ماہ گزرنے کے بعد سب پوچھنے لگے کے کیا کرو گے اب۔ میرا اور والد صاحب کا خیال تھا کہ کمپوٹر کی شاپ کھول لیتے ہیں۔ لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ابھی تک شاپ نہیں کھل سکی ۔ اب میں ویلا تو رہ نہیں سکتا تھا۔ایک تو کام کرنے والا بندہ ویلا نہیں رہ سکتا اور دوسترا دانوں کے لیے بھی تو کچھ کرنا تھا۔ یا ایسا زیادہ بہتر رہے گا کہ اب میری روزی اسی طرح لکھی تھی۔ہمارے محلے کے بہت سارے دوست فروٹ منڈی جاتے ہیں۔ اور ان کا سلسلہ اچھا چل رہا ہے میں نے بھی ایک کزن کو کہا میں بھی جاؤں گا ۔ سب کی مخالفت کے باوجود میں بھی کزن کے ساتھ منڈی چلا گیا۔ اس طرح میرے لیے ایک اور تجربہ انتظار کر رہا تھا اور میں نے وہ کامیاب تجربہ کر لیا۔ رمضان کا پورا مہینہ میں کزن کے ساتھ فروٹ منڈی جاتا رہا اور ایک مہینے میں اتنے پیسے کما کر خرچ کے اگر میں فارغ رہ کر خرچ کرتا تو دوسروں کا محتاج ہو جاتا۔ بے شک والدین اور بھائیوں سے ہی پیسے لیتا لیکن محتاجی تو ہوتی لیکن اب ایسا کچھ نہیں ہوا اللہ کے کرم سے اچھا سلسلہ چل رہا ہے اور یہی وجہ رہی کہ میں نیٹ پر بھی کم ہی ملتا رہا۔ کیونکہ صبح فجر کے بعد جاتا تھا اور دن دو بجے واپس آتا تھا روزے کی وجہ سے بہت تھکن اور پیاس لگی ہوتی تھی سو جاتا تھا اور پھر افطار کے لیے اٹھتا تھا۔ اس کے بعد رات کو بھی جلدی سونا پڑتا تھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ عید کے بعد یہ سلسلہ کیسا رہتا ہے۔​
اللہ کرے یہ خرم نا ہو​
صبح چھ بجے کا وقت تھا ہم لوگ ٹرک پر سیب بیچ رہے تھے۔ یوں تو ہم چار حصے دار تھے لیکن اور کزن بھی اپنا کام ختم کر کے ہمارے ٹرک پر آ جاتے تھے تاکہ کام جلدی ختم ہو جائے۔ ہمارے پاس بہت رش لگی ہوئی تھی میرا کام صرف پیسے پکڑنا ہوتا تھا۔ جو بھی سیب کی پیٹی سیل ہوتی اس کے پیسے میں ہی لیتا ۔ اس دن رش کی وجہ سے ہم دو لڑکے پیسے پکڑ رہے تھے۔ ٹرک پر کھڑا انساں دور سے ہی نظر آ جاتا ہے اور میں نہیں جانتا تھا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے میں تو اپنی مستی میں کام میں مصروف تھا کیونکہ اگر ایک بندہ بھی پیسے دیئے بغیر چلا جاتا تو وہ میرے سر پڑ جاتا۔ اسی دوران مجھے کسی نے آواز دی میں نے پیچھے موڑ کر دیکھا ۔ پہلے تو میں حیران ہوا پھر بہت خوش ہوا کیونکہ نسٹ یونیورسٹی کے کولیک ارشد صاحب میرے پیچھے کھڑے تھے۔ میں نے دوسرے کزن کو پیسوں کے لیے کھڑا کیا اور ان سے ملنے لگا۔ حال اخوال پوچھنے کے بعد ارشد صاحب نے کہا میں نے تم کو دوسر سے ہی دیکھ لیا تھا۔ مجھے لگا کہ تم خرم ہی لیکن میں نے اللہ سے دعا کی کہ " اللہ کرے یہ خرم نا ہو" میں نے پوچھا آپ نے ایسی دعا کیوں کی۔ کہنے لگے تمہیں یہاں دیکھ کر حیرت ہوئی ہے۔ میں نے کہا حیرت کس بات کی جناب کام کر رہا ہوں کوئی چوری ڈاکہ تو نہیں مار رہا۔ اللہ کا کرم ہے محنت مزدوری کر کے کما رہا ہوں۔ اس بات پر وہ خوش تو ہوئے لیکن پھر بھی مجھے ان کی اس بات پر حیرت ہوئی۔ ان کے جانے کے بعد اور کام سے فارغ ہو جانے کے بعد میں اس سوچ میں پڑ گیا کہ اس کام میں کیا بُرائی ہے۔ جب کام کرنا ہے تو کرنا ہے پھر شرم کس بات کی۔ جو بھی مجھ سے پوچھتا ہے کہ خرم کیا کر رہے ہو تو صاف کہتا ہوں منڈی جاتا ہوں مزدوری کرتا ہوں ، کچھ کہتے ہیں چلو کچھ نا کرنے سے تو بہتر ہے ،اور کچھ کہتے ہیں نہیں یار یہ بھی کوئی کام ہے۔ میری دعا ہے اللہ سے کہ میں کوئی ایسا کام نا کروں جسے دیکھ کر سچ میں یہ کہنا پڑے کہ " اللہ کرے یہ خرم نا ہو" اب جو کام میں کر رہا ہوں اس سے میں مطمین اور جب تک اسی طریقے سے رزق لکھا ہے تو یہی کام کرتا رہوں گا۔ ہم کس طرح کام کرتے ہیں یہ بھی بتاؤں گا جلد ہی​
ہم کیسے کام کرتے ہیں​
اکثر دوست مجھ سے پوچھتے ہیں آج کل کیا کرتے ہو تو میں کہتا ہوں منڈی میں مزدوری کرتا ہوں۔ پھر وہ تفصیل پوچھتے ہیں تو سوچا کیوں نا سب کو ہی بتا دیا جائے کہ ہم کیسے کام کرتے ہیں۔ اس وقت چار پاٹنر ہیں چاروں نے اپنی توفیق کے مطابق رقم جمع کروائی ہے۔ رقم جمع کرنے والا میں ہوں۔ اب جیتنے پیسے جمع ہوتے ہیں اس سے ہم سیب کی پیٹیاں خرید لیتے ہیں۔ اس میں دو تین قسم کا سیب ہوتا ہے۔ پھر ہم وہ ساریاں پیٹیاں ایک ٹرک میں ڈال کر رکھ دیتے ہیں اور اگلے دن جا کر وہ ساری بولی لگا کر سیل کرتے ہیں۔ جب ساری پیٹیاں سیل ہو جاتی ہیں پھر ہم حساب کرتے ہیں جتنی پیسوں کی پیٹیاں لی ہوتی ہیں وہ الگ کرتے ہیں پھر جو پیسے بچتے ہیں ان سے جو خرچے ہوئے ہوتے ہیں مطلب ٹرک کا کرایہ ہمارے آنے جانے کا کرایہ اور مزدوروں کی مزدوری نکال کر جو پیسے بچتے ہیں وہ ہم تقسیم کر لیتے ہیں۔​
 

محمدعمر

محفلین
میرے خیال میں یہ کام کرنے میں کوئی برائی نہیں۔ آپ حلال روزی کما رہے ہیں۔ سب سے بڑھ کر کسی کی محتاجی نہیں ہے۔ کوئی کچھ بھی کہتا رہے پرواہ مت کریں۔ا للہ نے چاہا تو آپ جلد ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے بلند مقام تک پہنچ جائیں گے۔
 

عسکری

معطل
میں نے جو فرمانا تھا وہ فیس بک پر فرما دیا دوست لگے رہو کسی کی پروا نہیں ۔ ابھی وانا کے سیب ہین اگلے سال درے کی چرس منگوا کر ارب پتی بنیں گے :laugh:
 

باباجی

محفلین
ارے واہ ماشاءاللہ بھائی جان
کیا بات ہے کیا بات ہے
اللہ اللہ اپنے ہاتھ سے ، اپنے خون پسینے کی با برکت ترین کمائی
اللہ نظرِ بد سے بچائے اور آپ کے کام میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے
ارے نوکری تو نوکری ہے غلامی کی ایک شکل ، تنخواہ چاہے جتنی مرضی ہو ، رہوگے غلام ہی
لگے رہو بھائی اپنے کام کا نشہ ہے کچھ اور ہے
لیکن کمائی حلال ہی رکھنا بھائی جان ناجائز منافع خوری سے بچنا بس
باقی ستے ای خیراں نے
 

زبیر مرزا

محفلین
ماشاءاللہ
اللہ تعالٰی آپ کی رزق حلال کمانے کی اس کوشیش میں برکتیں عطا فرمائے- محنت کرنے اورحلال روزی کمانے میں کوئی اونچ نیچ یا سبکی والی
بات نہیں یہ تو باعث فخراورعزت ہے کہ آپ اپنے ملک میں محنت کرکے روزی کما رہے ہیں - اللہ کی ذات پر بھروسہ ہو اور اس رزاق پر کامل
یقین ہو تو رزق کی راہیں بھی کھلتی ہیں اور اطمینان قلب بھی نصیب ہوتا ہے-
اگرآپ یہی کام ملک سے باہر کرتے تو بزنس کہلاتا اور کوئی معترض نا ہوتا ہم منفی ذہنیت اور تنقید پسندی کی طرف مائل ہیں
اچھے عمل کو سراہنا مشکل لگتا ہے مگر حوصلہ شکنی میں پیش پیش - اللہ تعالٰی آپ کو خیرکثیرعطا فرمائے
 

نایاب

لائبریرین
" الکاسب الحبیب اللہ "
" ان اللہ یرزق من یشاء بغیر حساب "
خوشی ہوئی کہ آپ نے محنت کی عظمت پر یقین کامل کا ثبوت دیا ۔
میرے بھائی اللہ آپ کو بے پناہ اپنی رحمتوں سے نوازے گا ان شاءاللہ
اپنے تجربات کو شریک محفل کرتے رہیئے گا ۔ تاکہ کوئی دوسرا بھی راہ پائے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت اچھا کام ہے۔

اور ویسے بھی فروٹ منڈی تمہارے گھر سے قریب ہی ہے۔
ایسا کرو مجھے بھی اپنے کاروبار میں شامل کر لو۔
 

مہ جبین

محفلین
ماشاءاللہ ، الحمدللہ
اطمینانِ قلب اور اللہ کا قرب حاصل کرنے کے دو بڑے ذرائع ہیں ، رزقِ حلال اور صدقِ مقال
ماشاءاللہ خرم شہزاد خرم بھائی آپ رزقِ حلال کما کر خود بھی کھاتے ہیں اور اپنے اہل و عیال پر بھی خرچ کرتے ہیں
اس سے بڑھ کر اس دنیا کی نعمت اور کیا ہوگی ۔ جو کوئی اپنے اہل و عیال کے منھ میں حلال طیب کمائی کا نوالہ ڈالتا ہے تو اسکے لئے یقیناً اجرِ عظیم میں سے حصہ ہے انشاءاللہ ۔ اللہ عزو جل کی خوشنودی بھی اسی میں ہے ۔ دنیا کے کہنے کی پرواہ ہرگز نہ کریں ، بس پیشِ نظر ربِ کریم کی رضا اور خوشنودی ہو تو پھر کسی کا ڈر نہیں ہونا چاہئے۔ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں بھائی۔
اللہ پاک آپ کو دین و دنیا میں بہت برکتیں عطا فرمائے آمین
 

نایاب

لائبریرین
خرم بھائی
یقین کامل رکھیئے گا کہ
"ان اللہ یرزق من یشاء بغیر حساب "
اس کلمے کو مکمل یقین کے ساتھ قلب و زبان پر جاری رکھیں ۔
ان شاءاللہ وہ رزاق الکریم بے حساب رزق سے نوازے گا ۔
ہمت قائم رکھیئے کہ یہ دنوں کے اتار چڑھاؤ زندگی کے راز کھولتے ہیں ۔
انسان کو اپنوں بیگانوں سے وابستہ امیدوں کے دائرے کی حدود سے آزاد کرتے ہیں ۔
اور وہ جو ہم سب کا سچا مالک و رازق ہے ۔ اس کی جانب متوجہ کرتے ہیں ۔
اللہ تعالی اپنی جناب سے آپ کے لیئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین
ان سخت دنوں سے مایوس اور نا امید کیا ہونا کہ
گر اچھے دن نہیں رہے تو یہ سخت دن بھی نہیں رہیں گے ۔ ان شاءاللہ
 

تلمیذ

لائبریرین
خرم صاحب،
بے تکلفی سے لکھے گئے آپ کے یہ احوال ان احباب (خصوصاً نوجوانوں) کے لئے مشعل راہ ہونے چاہئیں جو کاہلی اور ارادے کی کمزوری کے باعث کچھ نہیں کر پاتے اور بس وقت کو دھکا لگاتے رہتے ہیں۔ صرف احساس کا بیداری اور ثابت قدمی ہونی چاہئے ورنہ کرنے والے کے لئے کاموں کی کچھ کمی نہیں ہے۔ بندے کا حتمی ارادہ اور کوشش تو یہی ہونی چاہئے کہ جو تعلیم یا ہنر اس نے حاصل کیا ہوا ہے، اس سے پورا فائدہ اٹھانے کی خاطر اسی سے ملتا جلتا ہوا روزگار اس کو ملے۔ لیکن اس انتظار میں وقت ضائع کرنا مناسب نہیں۔ چاہے عارضی بنیادوں پر ہی سہی، لیکنStatus conscious ہوئے بغیر کوئی نہ کوئی با عزت کام ڈھونڈھ کر اپنے اور اپنے زیر کفالت لوگوں کے لئے رزق حلال کا بندوبست ضرور کرنا چاہئے۔ یہاں مجھے ایک مثال یاد آگئی ہے۔ میرے ملنے والے ایک نوجوان نے ایم کام کیا ہوا ہے۔ ویسے تو وہ کمپیوٹر پر کچھ نہ کچھ کماتا رہتا ہے لیکن گزشتہ عیدالاضحیٰ پر اس نے اپنے ایک دوست (اس کی تعلیم کا مجھے علم نہیں) کو ساتھ ملایا اور برابر کا سرمایہ لگا کر ان دونوں نے اندرون سندھ سے بکرے خرید کر بذریعہ ٹرک کراچی کی بکرہ منڈی میں لا کر بیچے اور فقط آٹھ دس روز کی محنت سے لگ بھگ پچاس ہزار روپے کما کر اپنی عید بنالی۔
چنانچہ میں آپ کے اس اقدام اور پھر اس کی تفصیل یہاں پر پوسٹ کرنے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ اللہ سبحانہ تعالےٰ آپ کی ہمت جوان رکھے اور آپ کواپنی تعلیم کے مطابق بھی روزگار عنایت فرمائے، آمین!!
 

زین

لائبریرین
بہت خوب خرم بھائی :)
اللہ تعالیٰ آپ کی روزی میں برکت دے۔

ویسے آپ کے شہر کی منڈی میں سیب کہاں سے آتے ہیں ؟
 

زبیر مرزا

محفلین
ویسے خرم بھائی پھلوں کا کاروبار اچھا ہے -
فروخت کریں اورکھائیں
صحت کی دولت پائیں
مجھے تو گولڈن سیب بے حدپسند ہیں اور میں روز کھاتا ہوں :)
 

عسکری

معطل
ویسے خرم بھائی پھلوں کا کاروبار اچھا ہے -
فروخت کریں اورکھائیں
صحت کی دولت پائیں
مجھے تو گولڈن سیب بے حدپسند ہیں اور میں روز کھاتا ہوں :)
میں نے کئی سال تک ریڈ ایپل کھایا ایک روزانہ جب کوئی فائدہ نہیں ہوا تو چھوڑ دیا :D
 
Top