وہ ایک تاحدِ نگاہ ایک کھلا چٹیل میدان تھا۔ سورج انتہائی قریب تھا۔جس کی وجہ سے جسم جھلسے جا رہے تھے۔ تمام آدم زاد بالکل برہنہ پھر رہے تھے۔ لیکن کسی کو اس سے سروکار نہ تھا۔ وہ جسم جو کبھی دمکتے تھے ان کی رعنائی نہ رہی تھی۔ وہ ہونٹ جو پھول کی پنکھڑی ہوا کرتے تھے، بالکل مرجھا چکے تھے۔ وہ چہرے جو...