غائب اراکین یا تائب اراکین

شمشاد

لائبریرین
میں نے جب سے دوبارہ محفل شرکت کی ہے، ان کا نام تو کئی ایک جگہ دیکھا ہے، لیکن کبھی ان کا مراسلہ نہیں دیکھا۔ مجھ سے پہلے تو ان کے کافی مراسلے ہیں۔
 
امجد میانداد کا ابھی اوتار دیکھا۔ وہ جمعرات کو آئے تھے بہت عرصہ بعد۔ لیکن کوئی سلام دعا نہیں۔
اللہ کرے سب خیریت ہو۔ آمین!
السلام علیکم کیسی ہیں آپ :embarrassed1:
میری موجودگی کا پھر کم از کم اوتار سے اظہار ہو گیا آپ تو سرے سے ہیں ہی غائب :confused4:
دیکھیں کہیں مجھے اگنور کرنے والا بٹن تو نہیں پریس ہو گیا غلطی سے انجانے میں :ROFLMAO:
 
جاسمن

الحمدللہ۔ بالکل ٹھیک۔
کچھ زمروں کو شروع میں ہی اگنور کرنے کی سہولت سے فایدہ اٹھایا تھا۔ لیکن کسی محفلین کو کبھی نہیں کیا اور آپ تو اردو محفل کے اچھے محفلین میں شمار ہوتے ہیں۔ :)
میری بس گھریلو مصروفیات ہیں ورنہ آتی رہتی ہوں البتہ آپ بہت عرصہ بعد نظر آئے ہیں۔
سب خیریت ہے؟ بچے کیسے ہیں؟ کتنے بڑے ہو گئے؟ کون کون سی کلاس میں ہیں؟
 
الحمد اللہ سب خیریت ہے۔ بچے ٹھیک ٹھاک ہیں الحمدللہ ۔
سب سے چھوٹا بیٹا اُسید چوتھی کلاس میں ہے، اس سے بڑا بیٹا ثوبان پانچویں میں، پھر بیٹی منال کا ابھی چھٹی کلاس میں داخلہ ہو رہا ہے، الحمداللہ 27 تاریخ کو میرٹ لِسٹ میں نام آگیا تھا، داخلے کے لیے اب انشاءاللہ کل داخلہ فارمز جمع کرواؤں گا کالج جا کر۔ اور سب سے بڑی رُمیضہ ساتویں میں ہے۔
آپ کی طرف سب خیریت ہے اہل و عیال سب کیسے ہیں۔
 
ماشاءاللہ۔ ماشاءاللہ۔ اللہ سب بچوں کے مقدر اچھے کرے۔ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین! ثم آمین!
کالج میں داخلہ فارم جمع کرانا ہے۔۔۔۔؟؟ جبکہ منال کا داخلہ چھٹی جماعت میں ہو رہا ہے۔
جی ہم سب بخیر ہیں۔ محمد نے ماشاءاللہ اچھے نمبروں سے میٹرک کر لیا ہے۔ ابھی داخلے شروع نہیں ہوئے۔ ان شاءاللہ گیارہویں میں داخلہ لے گا۔
ایمی نویں میں ہے۔اسے پڑھائی کی بہت فکر رہتی ہے۔ سکول کھلنے کی بہت چاہت ہے۔ گھر رہ کر اور سکول نہ کھلنے سے بیزار ہو گئی ہے۔
 
ماشاءاللہ، ماشاءاللہ، رُمیضہ کو بھی ایمی کی طرح پڑھائی کی فکر کافی فکر رہتی ہے اور شاید بچے اتنی لمبی چھٹیوں سے تنگ بھی آ گئے ہیں :)
جی یہ ادارہ پریپ سے پوسٹ گریجوئٹ تک ہے اس لیے اس کا نام "اسلام آباد کالج فار گرلز" ہے
رمیضہ بھی کا بھی پچھلے سال چھٹی میں یہیں داخلہ کروایا تھا اب منال بھی یہیں داخل ہو گئی ہے، آج فائل جمع کروا آیا ہوں، داخلہ ہو گیا الحمداللہ۔
 
ماشاءاللہ۔ اللہ پاک دونوں جہانوں میں کامیاب فرمائے۔ آپ لوگوں کو بچوں کی طرف سے کبھی کسی آزمائش میں نہ ڈالے، کبھی بھی بچوں کا کوئی دکھ نہ دکھائے۔ ان سے آپ کا دل ہمیشہ ٹھنڈا رکھے۔ آمین!
 
آمین، آمین ثم آمین، بہت شکریہ، آپ بہت اچھی ہیں :)
 
سیما علی

لائبریرین
گھر کے کام تو کرنے ہوتے ہیں کہ یہ پاکستان نہیں
بہت اچھا لگا کہ مرد بھی گھر کا کام کریں ۔میرا بیٹا جب تک پاکستان میں تھا۔تو دونوں بہنیں اُسکا کام کر دیتی تھیں،اُسکے بعد بہت بہتری آئی۔ جب ہوسٹل میں رہا اور سب کام خود کرنا پڑا۔
 
Top