لیاقت علی عاصم بہت چپ ہو شکایت چھوڑ دی کیا۔۔۔۔ لیاقت علی‌ عاصم

محمداحمد

لائبریرین
غزل

بہت چپ ہو شکایت چھوڑ دی کیا
رہ و رسمِ محبت چھوڑ دی کیا

یہ کیا اندر ہی اندر بُجھ رہے ہو
ہواؤں سے رقابت چھوڑ دی کی

مناتے پھر رہے ہو ہر کسی کو
خفا رہنے کی عادت چھوڑ دی کیا

لیے بیٹھی ہیں آنکھیں آنسوؤں کو
ستاروں کی سیاحت چھوڑ دی کیا

غبارِ دشت کیوں بیٹھا ہوا ہے
مرے آہو نے وحشت چھوڑ دی کیا

یہ دنیا تو نہیں مانے گی عاصم
مگر تم نے بھی حجت چھوڑ دی کیا


لیاقت علی عاصم کی "نشیبِ شہر" سے انتخاب
 

مغزل

محفلین
کیا بات ہے احمد ۔۔ خاصے سعد بخت ثابت ہوئے ہو!
سدا خوش رہو سلامت رہو مسکراتے رہو کھلکھلاتے رہو !
 

محمداحمد

لائبریرین
ایم اے راجا, زرقا مفتی, شمشاد, فرحت کیانی, ماوراء, محسن حجازی, محمد وارث, ملائکہ, م۔م۔مغل

انتخاب کی پسندیدگی کا شکریہ!
 

جیا راؤ

محفلین

بہت چپ ہو شکایت چھوڑ دی کیا
رہ و رسمِ محبت چھوڑ دی کیا

بہت خوب !!

غبارِ دشت کیوں بیٹھا ہوا ہے
مرے آہو نے وحشت چھوڑ دی کیا

واہ واہ بہت ہی پیارا شعر ہے۔۔۔ !!
خوبصورت غزل شئیر کرنے کا بہت شکریہ احمد صاحب۔۔۔ :)
 

مغزل

محفلین
بہت چپ ہو شکایت چھوڑدی کیا ------- لیاقت علی عاصم

غزل

بہت چپ ہو شکایت چھوڑدی کیا!
رہ و رسم محبت چھوڑدی کیا

یہ کیا اندر ہی اندر بجھ رہے ہو
ہواؤں سے رقابت چھوڑدی کیا

مناتے پھر رہے ہو ہر کسی کو
خفا رہنے کی عادت چھوڑدی کیا

لیے بےٹھی ہیں آنکھیں آنسوؤں کو
ستاروں کی سیاحت چھوڑدی کیا!

غبارِ شہر کیوں بےٹھا ہوا ہے
مرے آہو نے وحشت چھوڑدی کیا!

فقیروں کی طرف آنے لگے پھر
نمائش گاہِ شہرت چھوڑدی کیا!

مرے کمرے کو معبد کہنے والی
کہاں ہے تو ،عبادت چھوڑدی کیا!

یہ دنیا تو نہیں مانے گی عاصم
مگر تم نے بھی حجت چھوڑدی کیا

لیاقت علی عاصم
 

کاشفی

محفلین
بہت چُپ ہو شکایت چھوڑ دی کیا! - لیاقت علی عاصم

غزل
(لیاقت علی عاصم)

بہت چُپ ہو شکایت چھوڑ دی کیا!
رہ و رسم محبت چھوڑ دی کیا

یہ کیا اندر ہی اندر بجھ رہے ہو
ہواؤں سے رقابت چھوڑ دی کیا

مناتے پھر رہے ہو ہر کسی کو
خفا رہنے کی عادت چھوڑ دی کیا

لیے بیٹھی ہیں آنکھیں آنسوؤں کو
ستاروں کی سیاحت چھوڑ دی کیا!

غبار شہر کیوں بیٹھا ہوا ہے
مرے آہو نے وحشت چھوڑ دی کیا!

فقیروں کی طرف آنے لگے پھر
نمائش گاہِ شہرت چھوڑ دی کیا!

مرے کمرے کو معبد کہنے والی
کہاں ہے تو عبادت چھوڑ دی کیا!

یہ دنیا تو نہیں مانے گی عاصم
مگر تم نے بھی حجت چھوڑ دی کیا
 
Top