دعا عدنان نقیبی بھائی کے پاؤں میں فریکچر۔ اللہ پاک صحتِ کلی عطا فرمائیں

آج چھ دن کی غیر حاضری پر فکرمند ہوکر نقیبی بھائی کو فون کیا تو پتہ چلا کہ پاؤں مڑ جانے کے باعث پاؤں میں فریکچر ہوگیا ہے۔ پلستر لگادیا گیا ہے اور بھائی گھر پر آرام فرمارہے ہیں۔ کچھ دن نیٹ سے اور ان کی محبوب اردو محفل سے دوری رہے گی۔ تمام محفلین سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
 
اللہ پاک آسانیاں پیدا کرے
 
احمد محمد

محفلین
اللّٰہ تعالٰی ہمارے پیارے بڑے بھیّا کو جلد از جلد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں اور ہر قسم کے حادثات سے محفوظ فرمائیں، آمین۔
 
اللہ جی جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔ آمین

آہاں۔
پچھلے سال تو آپ بھی سائیکل شریف سے 'ڈِگے' تھے۔ موقع غنیمت کو پھر کیا جانا تھا؟ ذرا شراکت ہو جائے۔
 
آخری تدوین:
آپ سب احباب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اللہ کریم آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
منگل کو دوبارہ ڈاکٹر صاحب نے اپنے کلینک پر معائنے کی غرض سے ہمیں مدعو کیا ہے۔اگر پاؤں کی صورت حال بہتر ہوئی تو پلاستر کو پاؤں سے جدائی کا غم سہنا پڑے گا۔
آپ سب احباب کی محبتوں کے ہم ہمیشہ قرض دار رہے گے۔
 
Top