نامعلوم قاری نے لائبریری سے حاصل شدہ کتاب 25 سال بعد واپس کردی

کیا آپ کے پاس بھی لائبریری کی کوئی کتاب موجود ہے؟ :)

  • ہاں

    Votes: 7 24.1%
  • نہیں

    Votes: 22 75.9%
  • یاد نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    29

نیرنگ خیال

لائبریرین
کالج دور کی بات ہے۔ ایک کلاس فیلو کو ایک نجی لائبریری سے ایک کتاب اپنے نام پر کرایے پر لیکر دی۔ اپنی تو عادت تھی جو لائے دو دن میں واپس کیا۔ تاکہ نیا لا سکیں۔ لیکن وہ موصوف بھول گئے۔ لائبریری کے مالک سے بہت اچھی سلام دعا تھی۔ دو تین ماہ تو اس نے تقاضا نہ کیا۔ پھر اس نے کہا کہ آپ اپنے دوست کو جو کتاب لیکر دی تھی۔ وہ کبھی واپس نہیں آئی۔ میں نے دوست سے کہا تو وہ کہتا آجکل میں واپس کرتا ہوں۔ چار چھے ماہ یوں گزر گئے۔ آخر ایک دن خود ان کے گھر گیا۔ وہاں سے کتاب لی۔ پھر لائبریری میں جرمانہ کے ساتھ جمع کروائی۔
یہ نہیں کہ چیمہ صاحب کی طرح سوچتے رہے آج واپس کرتے ہیں یا کل۔۔۔ کیوں احمد بھائی۔۔۔ :devil:
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم اُس وقت فرسٹ ائیر یا انٹر میڈیٹ میں ہوں گے۔ہمارے جاننے والے ایک صاحب کو پتہ چلا کہ ہم کتابیں بالخصوص شاعری پڑھنے سے رغبت رکھتے ہیں۔ وہ بڑے متاثر ہوئے ۔

اور اُنہوں نے بہت اصرار کرکے ہمیں کچھ کتابیں پڑھنے کو دینے کا وعدہ کیا۔ پھر اُسی دن شام کو وہ دو یا تین کتابیں لے آئے۔ ہم بڑے خوش ہوئے کہ جناب مفت میں کتابیں پڑھنے کو مل گئیں۔ کتابیں دے کر اُنہوں نے فرمایا کہ جو شخص اپنی کتابیں کسی اور کو پڑھنے کو دے وہ بڑا ہی بے وقوف ہوتا ہے اور جو کتابیں دینے کے بعد واپسی کی اُمید رکھے وہ اُس سے بھی بڑا بے وقوف ہوتا ہے۔ ہم یہ سُن کر سٹپٹائے تو ضرور ، لیکن توجہ کتابوں پر ہی رکھی۔

لیکن اگلے روز اُنہوں نے ملتے ہی کتابیں واپس کرنے کا تقاضہ کر دیا۔ ہم حیران ہو گئے کہ ایک آدھ روز تو ہم کتابوں کو دیکھ کر ہی خوش ہوتے رہتے ہیں۔ پھر تھوڑی تھوڑی دیر میں وہ صاحب اپنا تقاضہ دُہرانے لگ گئے۔ پھر کچھ ہی دیر میں وہ کافی سنجیدہ ہو گئے اور کتابوں کا مطالبہ کر کرکے ہمیں زچ کر دیا۔ الغرض ہم نے بڑے مرے ہوئے دل سے اُن کو کتابیں واپس کر دیں۔ اور آئندہ کےلئے اُن کا کتابی بائیکاٹ کر دیا۔

کتابیں ہاتھ میں آنے کے بعد پڑھے بغیر واپس کرنا اُن دنوں ہمیں بہت شاق گزرا۔ اور اب یہ حال ہے کہ کتاب لا کر رکھ دیتے ہیں اور چار چھ ماہ بعد دیکھ کرخیال آتا ہے کہ اس کو تو ہم نے ابھی ہاتھ بھی نہیں لگایا۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
اس رائے شماری کو دیکھ کر یاد آیا کہ پچھلے چار سال سے کالج لائبریری کی ایک کتاب ہمارے پاس پڑی ہے۔ کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ کتاب واپس کرنی ہے، پھر خیال آتا ہے کہ اچھا بھئی کردیں گے،کونسا جلدی ہے۔ حیرت ہے کہ ہم نے کتاب اب تک واپس کیوں نہیں کی!!
 

محمداحمد

لائبریرین
اس رائے شماری کو دیکھ کر یاد آیا کہ پچھلے چار سال سے کالج لائبریری کی ایک کتاب ہمارے پاس پڑی ہے۔ کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ کتاب واپس کرنی ہے، پھر خیال آتا ہے کہ اچھا بھئی کردیں گے،کونسا جلدی ہے۔ حیرت ہے کہ ہم نے کتاب اب تک واپس کیوں نہیں کی!!

اور خبر کو دیکھ کر خیال آیا ہوگا کہ ابھی تو محض چار سال ہی ہوئے ہیں۔ :) :)
 

جاسمن

لائبریرین
میں پنجاب پبلک لائبریری لاہور کا تاحیات ممبر ہوں اور جماعت چہارم میں ہی تاحیات ممبر بن گیا تھا۔ نصابی کتب سے ہمیشہ بیزار رہا اور کئی بار سکول سے بھاگ کر لائبریری میں پناہ ڈھونڈتا تھا۔ بچپن اور لڑکپن میں کئی کتب لائبریری کو عطیہ بھی کیں۔ کئی بار ایشو کی ہوئی کتب دیر سے واپس کیں لیکن نہ کبھی کتاب چرائی اور نہ ہی یہ ہوا کہ کوئی کتاب واپس نہ کی ہو۔

مجھے بہت پسند ہے پنجاب پبلک لائبریری۔
ماشاءاللہ خوشی ہوئی کہ یہاں آپ کی ممبر شپ ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہائے ابھی مجھے یاد آیا کہ ایک بڑے سرکاری افسر نے ہمارے ادارے سے کچھ کتب کی تھیں اور اب تک واپس نہیں کیں۔۔۔۔
اب پھر انھیں یاد دلاتی ہوں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
مجھے بہت پسند ہے پنجاب پبلک لائبریری۔
ماشاءاللہ خوشی ہوئی کہ یہاں آپ کی ممبر شپ ہے۔

جی میرا بچپن، لڑکپن اور اوائل جوانی اس لائبریری میں اور اس لائبریری کے آس پاس کے علاقوں میں ہی گزرا ہے۔ کیا دن تھے وہ بھی :)
 

ربیع م

محفلین
میں نے بھی ایک لائبریری سے ایک کتاب کوئی پانچ سال بعد واپس کی
البتہ معاوضے کے طور پر انھیں اس کتاب کا ترجمہ بھی کر کے دیا
میری کتب تو ہمیشہ جو لے جاتا ہے واپس کرنا بھول جاتا ہے مجبوراً نئی خریدنی پڑتی ہے کچھ دوبارہ بازار سے ملتی بھی نہیں
سیدی پرویز مشرف کی کتاب ہی کوئی چار بار خرید چکا ہوں
 
میں نے بھی ایک لائبریری سے ایک کتاب کوئی پانچ سال بعد واپس کی
البتہ معاوضے کے طور پر انھیں اس کتاب کا ترجمہ بھی کر کے دیا
میری کتب تو ہمیشہ جو لے جاتا ہے واپس کرنا بھول جاتا ہے مجبوراً نئی خریدنی پڑتی ہے کچھ دوبارہ بازار سے ملتی بھی نہیں
سیدی پرویز مشرف کی کتاب ہی کوئی چار بار خرید چکا ہوں
ہماری ذاتی لائبریری میں ان کی انگریزی کتاب اور اس کا اردو ترجمہ دونوں موجود ہیں جو ظاہر ہے پرانی کتابوں ہی سے خریدیں۔
 
Top