نامعلوم قاری نے لائبریری سے حاصل شدہ کتاب 25 سال بعد واپس کردی

کیا آپ کے پاس بھی لائبریری کی کوئی کتاب موجود ہے؟ :)

  • ہاں

    Votes: 7 24.1%
  • نہیں

    Votes: 22 75.9%
  • یاد نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    29
واہ!

یعنی گھر پر باقاعدہ لائبریری بنائی ہوئی ہے۔

یہ آپ تک محدود ہے یا اور دوست رشتہ دار بھی فیضیاب ہوتے ہیں اس لائبریری سے؟
سن 2006 میں ابو نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے گھر کی تمام کتب کو موضوعات کی مناسبت سے ترتیب دیا اور باقاعدہ رجسٹر میں اندراج کیا۔ کچھ عرصہ تک کوئی کتاب لے کر جاتا تھا تو وہ بھی لکھ لیتے تھے۔ خیر کچھ عرصہ بعد یہ سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔
اور اب لائبریری کی حالت دوبارہ ترتیب دینے والی ہو چکی ہے۔ اس وقت گھر کی ایک لائبریری تھی اب ایک مرکزی لائبریری ہے اور 4،5 ذاتی لائبریریز۔ ابو کی ہمت نہیں ہوتی اور ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا۔ :-(
 
سن 2006 میں ابو نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے گھر کی تمام کتب کو موضوعات کی مناسب سے ترتیب دیا اور باقاعدہ رجسٹر میں اندراج کیا۔ کچھ عرصہ تک کوئی کتاب لے کر جاتا تھا تو وہ بھی لکھ لیتے تھے۔ خیر کچھ عرصہ بعد یہ سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔
اور اب لائبریری کی حالت دوبارہ ترتیب دینے والی ہو چکی ہے۔ اس وقت گھر کی ایک لائبریری تھی اب ایک مرکزی لائبریری ہے اور 4،5 ذاتی لائبریریز۔ ابو کی ہمت نہیں ہوتی اور ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا۔ :-(
ہماری ذاتی لائبریری میں موجود کتابوں کی تعداد اس رفتار سے بڑھ رہی ہے کہ ہمارے لیے ان کتابوں کے مزید شیلف مہیا کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ پہلے ایک ایک شیلف میں کتابوں کے پیچھے کتابوں کی ایک قطار سجائی گئی۔ پھر شیلفوں کے اوپر کتابوں کے مینار بنے۔ اب یہ نوبت آگئی ہے کہ فرش پر ڈھیر لگ رہے ہیں۔ کوئی دن جاتا ہے کہ کتابوں کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی دیس نکالا ملنے والا ہے۔

کیٹلاگ بنانے کا شوق بھی ہمارا بہت پرانا ہے ۔ پہلے ڈی بیس پلس پھر وژول بیسک میں اپلیکیشن بناتے رہے۔ اب
My library کے نام سے ایک اینڈروائڈ اپپ مل چکی ہے جس میں ساڑھے سات سو کتابوں کا اندراج کر چکے ہیں۔
 
کیٹلاگ بنانے کا شوق بھی ہمارا بہت پرانا ہے ۔ پہلے ڈی بیس پلس پھر وژول بیسک میں اپلیکیشن بناتے رہے۔ اب
My library کے نام سے ایک اینڈروائڈ اپپ مل چکی ہے جس میں ساڑھے سات سو کتابوں کا اندراج کر چکے ہیں۔
شوق ہے پر وقت نہیں، اور کچھ کام جو اس سے بھی زیادہ ترجیحی ہیں، ان کا بھی وقت نہیں مل پاتا۔ کبھی سوچتا ہوں کہ ایک ایک شیلف کروں صرف ایک فرصت میں۔ مگر کتابیں اتنی بکھری ہوئی ہیں کہ کوئی بھی شیلف محض ایک دفعہ میں ترتیب نہیں پا سکتا۔
 
محمداحمد

لائبریرین

اگر ہم قریب ہوتے تو وقت نکال کر یہ کام کر دیتے۔ :)

اور اپنے مطلب کی کتابیں پڑھنے کے لئے لے آتے۔ :p
 
نبیل

تکنیکی معاون
کالم نویس اظہار الحق نے ایک بار ذکر کیا تھا کہ ان کے بیٹے نے آئی پیڈ پر ہی ان کی لائبریری منتقل کر دی ہے۔ مجھے یہ جاننے کا اشتیاق ہے کہ آخر کیا سیٹ اپ ہے ان کی ٹیبلٹ پر؟ انگلش کی ای بکس تو بآسانی دستیاب ہیں اور کلاسیکل لٹریچر بھی ای بک اور پی ڈی ایف وغیرہ میں مل جاتا ہے۔ اردو کی کتابیں ابھی بھی زیادہ تر سکین کردہ تصویری متن پر مشتمل پی ڈی ایفس ہی ہوتی ہیں جن کا سائز بھی کافی زیادہ ہوتا ہے۔ اگر کسی کو آئی پیڈ یا دوسری ٹیبلٹ پر لائبریری سوفٹویر اور اردو کتب کے استعمال کے بارے میں علم ہو تو ضرور اپنی معلومات شئیر کریں۔ مکتبہ شاملہ ایسا ہی ایک سوفٹویر ہے اور اس کی اینڈرائڈ ایپ بھی دستیاب ہے، لیکن مجھے علم نہیں کہ اسے اردو کتب کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
کیا کسی نے لائبریری میں بیٹھ کر کتاب کاپی کی ہے
میں نے کئی بار نوٹس لئے ہیں اور تصاویر بھی اتاری ہیں۔ کبھی شناختی کارڈ رکھوا کر فوٹو کاپی بھی کروائی ہے۔
نیز سکینر لے جا کر سکین بھی کی ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کتابوں اور لائبریری سے میری بھی لاتعداد یاد یں وابستہ ہیں:

بچپن میں پہلے چھوٹی چھوٹی کہانیاں اور پھر عمران سیریز کے ناولز کرائے پر لے کر پڑھتا رہا۔ کرایہ عام طور پر ایک دن کا ہوتا تھا اور کبھی کوئی کتاب نہیں رکھی۔

کالج کے زمانے میں سیالکوٹ میونسپل (علامہ اقبال ) لائبریری، پاکستان نیشنل سینٹر لائبریری (جو بند ہو چکی ہیں)، اسلامیہ کالج لائبریری اور مرے کالج لائبریری میری پسندیدہ جگہیں تھیں۔ وہاں بیٹھ کر بھی مطالعہ کرتا تھا اور کتابیں ایشو بھی کرواتا تھا، کبھی کوئی کتاب نہیں رکھی لیکن کچھ خراب ضرور کیں(سائنسدانوں اور مشاہیر کی تصاویر پھاڑ کر اپنے کمرے میں لگا لیتا تھا)، اس بنا پر جرمانے بھی ادا کیے۔

کالج میں ہی اپنے ایک فزکس کے پروفیسر صاحب کی ایک کتاب پہلے ان سے لے کر پڑھی، اور پھر واپس کر کے چرا لی۔ انہوں نے کمال شفقت کا اظہار کرتے ہوئے چشم پوشی کر لی۔

سیالکوٹ میں کالج کے ایک دوست نے کتابوں سے میری دوستی دیکھ کر مجھے ایک آفر دی جس سے میں انکار نہ کر سکا۔ کہنے لگا، بیس پچیس فیصد ڈسکاؤنٹ کے لیے منہ ماری کرتے ہو، میں تمھیں پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ پر کتابیں مہیا کروں گا بس کتاب پسند کرو اور مجھے بتا دو۔ کئی ایک کتابیں اس چور بازاری میں حاصل کیں، اللہ معاف کرے۔

کالج ہی کے دنوں میں میری چونکہ ایک چھوٹی موٹی لائبریری اپنی بھی بن چکی تھی اور جو دوست بھی آتا تھا شوق شوق میں دو تین کتابیں اٹھا کر لے جاتا تھا سو میں نے ایک "پالیسی" بنائی کہ دوستوں سے کہہ دیا کہ ایک وقت میں ایک ہی کتاب دونگا، پڑھ لو، واپس کر دوتو دوسری لے جاؤ۔ اس طرح میں نے سوچا کہ زیادہ سے زیادہ ایک ہی کتاب کا نقصان ہوگا۔ لیکن دوست بھی شاید خرانٹ تھے ، بڑی بڑی کتابیں اٹھانے لگے اور میں انکار بھی نہ کر سکا۔ ایک کلیات فراز اٹھا کر لے گیا۔ میں اس پر انا للہ پڑھ چکا تھا لیکن نہ جانے اس کے دل میں کیا آیا کہ دس بارہ سال بعد کلیات واپس کر دیئے۔ لیکن کم و بیش بیس بائیس سال ہو گئے، ہنری کسنجر کی "ڈپلومیسی" ابھی تک واپس نہیں ملی۔ :)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
میونسپل کمیٹی کے دفتر میں قائم کردہ لائبریری کو عوام کی پہنچ سے دُور رکھا گیا ہے۔ شاید وہ سمجھتے ہوں کہ کہیں کوئی پڑھا لکھا بندہ میونسپل کمیٹی کے دفتر میں نہ آجائے۔
طالب علمی کے دور میں میونسپل کمیٹی کی لائبریری سے بہت استفادہ کیا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگر کسی کو آئی پیڈ یا دوسری ٹیبلٹ پر لائبریری سوفٹویر اور اردو کتب کے استعمال کے بارے میں علم ہو تو ضرور اپنی معلومات شئیر کریں۔ مکتبہ شاملہ ایسا ہی ایک سوفٹویر ہے اور اس کی اینڈرائڈ ایپ بھی دستیاب ہے، لیکن مجھے علم نہیں کہ اسے اردو کتب کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

میں بھی بہت عرصے سے ایسے کسی سوفٹویر کی تلاش میں ہوں ۔ اگر کسی کو علم ہو تو ضرور شیئر کریں ۔
جہاں تک مجھے علم ہے مکتبہ شاملہ میں ابھی تک اردو کی سپورٹ نہیں ہے ۔ محدث فورم پر پڑھا تھا کہ مکتبہ شاملہ ہی کی طرز کا ایک اردو کتب کا سوفٹویر اسلامک ڈیجیٹل لائبریری کے نام سے ہے جس میں اردو کتابیں حسبِ خواہش شامل کی جاسکتی ہیں ۔ یہ شاید فیس بک پر دستیاب ہے ۔ میں فیس بک پر نہیں ہوں اس لئے اب تک اسے آزما نہیں سکا ۔ اگر آپ اسے ٹرائی کرکے دیکھیں اور کارآمدلگے تو بتائیے گا ۔
 
ہم نے پچھلے ہفتے یہ سوفٹویئر ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے لیکن کتابیں ایڈ نہیں ہوپاتی ہیں۔ کچھ ایرر آرہا ہے۔ اس میں یقیناً ہماری کم علمی کو ہی دخل ہوگا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سڈنی: آسٹریلیا کے ایک نامعلوم قاری نے 25 سال پہلے سڈنی کی ویوری کاؤنسل لائبریری سے ایک کتاب جاری کروائی تھی جو اس نے چند روز پہلے ہی ایک معذرتی نوٹ کے ساتھ واپس لوٹا دی ہے۔بشکریہ ایکسپریس نیوز

:):):)

احمد بھائی ، بہت پہلے ایک دلچسپ کارٹون دیکھا تھا وہ یاد آگیا ۔ کوشش کے باوجود وہ کارٹون مجھے اپنے کمپیوٹر پر اس وقت نہیں مل رہا ۔کچھ یوں تھا کہ ایک صاحب ناشتے کی میز پر بیٹھے اخبار پڑھ رہے ہیں اور ان کی بیگم ایک خط ہاتھ میں لئے کہہ رہی ہیں کہ لائبریری سے پھر خط آیا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ بہت دن ہوگئے اب ہماری کتاب واپس کرو۔ ( ناشتے کی میز کا ایک پایا آدھا ٹوٹا ہوا ہے اور ایک بہت موٹی سی کتاب سہارے کے لئے اس ٹوٹے پائے کے نیچے دبی ہے )۔ :D
اگر کسی محفلین کو یہ کارٹون مل جائے تو براہِ کرم اس لڑی میں پوسٹ کرد ے ۔
 
میں بھی بہت عرصے سے ایسے کسی سوفٹویر کی تلاش میں ہوں ۔ اگر کسی کو علم ہو تو ضرور شیئر کریں ۔
جہاں تک مجھے علم ہے مکتبہ شاملہ میں ابھی تک اردو کی سپورٹ نہیں ہے ۔ محدث فورم پر پڑھا تھا کہ مکتبہ شاملہ ہی کی طرز کا ایک اردو کتب کا سوفٹویر اسلامک ڈیجیٹل لائبریری کے نام سے ہے جس میں اردو کتابیں حسبِ خواہش شامل کی جاسکتی ہیں ۔ یہ شاید فیس بک پر دستیاب ہے ۔ میں فیس بک پر نہیں ہوں اس لئے اب تک اسے آزما نہیں سکا ۔ اگر آپ اسے ٹرائی کرکے دیکھیں اور کارآمدلگے تو بتائیے گا ۔
مکتبہ جبریل اچھا مکتبہ ہے۔ اس میں لگ بھگ 4500 اردو کتابیں سرچ ایبل پی ڈی ایف/ یونیکوڈ کی صورت میں موجود تھیں۔ تاہم کتابوں کے "حقوق" کی رعایت سے اب اس کے آن لائن ورژن اور تازہ اپڈیٹس میں بہت سی کتابیں حذف کردی گئی ہیں۔ پرسنل رابطے کے ذریعے مکمل مکتبہ ادھر ادھر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین

صرف دینی کتابیں ہیں؟
 
بافقیہ

محفلین
ہم نے زندگی میں ایک بار کتاب لائبریری سے چرائی۔ بیسیوں مرتبہ تاخیر سے واپس کیں۔ کئی بار قانون شکنی کے مرتکب ٹھہرے۔ جو کتاب چرائی تھی، اس کا مداوا کرنے کے لیے بلامبالغہ بیسیوں کتب بمع اس کتب کا ایک نسخہ لائبریری کو عطیہ کیا؛ چوری شدہ کتاب بھی آہستہ سے جا کر لائبریری میں واپس رکھ دی تھی۔ خدا معاف کرے تو کرے! جو ہوا، سو ہوا۔ دراصل، ہم اس کتاب کو بوجوہ ایشو نہ کروا سکتے تھے اس لیے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ اب پچھتاوا ایسا ہے کہ کیا بتلائیں!
ہائے ہائے! آپ کی بات میں کچھ زیادہ سمجھ سکتا ہوں کیوں کہ ہمارے یہاں بھی بہت سی اہم کتابیں محفوظہ ہیں۔ تو اسے جاری نہیں کرواسکتے۔ میری ہزار خواہش کے باوجود میں کوئی کتاب چرا نہ سکا۔ جس کا ہمیشہ افسوس رہے گا:)۔حالانکہ ارادہ یہ ہوتا تھا کہ پڑھ کر ایک دو دن میں واپس کردیں گے۔
اس کے بعد لائبریرین نے احقر کے شوق کو دیکھتے ہوئے محفوظہ کتابیں بھی بطور اعزازی جاری کروادیں۔ اس کے لئے زندگی بھر ان کا ممنون رہوں گا۔
 
سین خے

محفلین
کالج ہی کے دنوں میں میری چونکہ ایک چھوٹی موٹی لائبریری اپنی بھی بن چکی تھی اور جو دوست بھی آتا تھا شوق شوق میں دو تین کتابیں اٹھا کر لے جاتا تھا سو میں نے ایک "پالیسی" بنائی کہ دوستوں سے کہہ دیا کہ ایک وقت میں ایک ہی کتاب دونگا، پڑھ لو، واپس کر دوتو دوسری لے جاؤ۔ اس طرح میں نے سوچا کہ زیادہ سے زیادہ ایک ہی کتاب کا نقصان ہوگا۔ لیکن دوست بھی شاید خرانٹ تھے ، بڑی بڑی کتابیں اٹھانے لگے اور میں انکار بھی نہ کر سکا۔ ایک کلیات فراز اٹھا کر لے گیا۔ میں اس پر انا للہ پڑھ چکا تھا لیکن نہ جانے اس کے دل میں کیا آیا کہ دس بارہ سال بعد کلیات واپس کر دیئے۔ لیکن کم و بیش بیس بائیس سال ہو گئے، ہنری کسنجر کی "ڈپلومیسی" ابھی تک واپس نہیں ملی۔ :)

میری بیس پچیس کتابیں آج تک مجھے واپس نہیں مل سکیں۔ ایک کتاب کی سخت ضرورت پڑی۔ دوست کے سامنے روزانہ ہاتھ جوڑتی تھی کہ اللہ کے نام پر واپس کر دو پر لاتی ہی نہیں تھی۔ پھر ایک دن اس نے کہا کہ خود ہی گھر سے آکر لے جاو۔ جب اس کے گھر پہنچی تو وقت کی کمی کے باعث کہا کہ نیچے آکر دے دو۔ اس نے گیلری سے کتاب پھینک دی۔ وہ دن آج کا دن پھر کسی کو کوئی کتاب نہیں دی۔
 
Top