محفل کے جِن بھوت

منذر رضا

محفلین
اتنے کم مراسلوں کی وجہ محفل کے اساتذہ کا اصلاح نہ کرنا ہے۔۔۔۔۔۔
انہوں نے میرے کلام کو اصلاح کے قابل ہی نہیں سمجھا۔۔۔۔۔۔۔۔
اس لئے محفل پر آنا کم کر دیا۔۔۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
اتنے کم مراسلوں کی وجہ محفل کے اساتذہ کا اصلاح نہ کرنا ہے۔۔۔۔۔۔
انہوں نے میرے کلام کو اصلاح کے قابل ہی نہیں سمجھا۔۔۔۔۔۔۔۔
اس لئے محفل پر آنا کم کر دیا۔۔۔۔۔
پیارے بھائی!
آپ بہت جلدی بددِل ہو گئے۔ کبھی کبھار کسی تکنیکی مسئلے کے باعث محترم اساتذہ تک ٹیگ کیے جانے کی اطلاع نہیں پہنچ پاتی ہے۔ آپ آتے جاتے رہا کیجیے۔
شکریہ!
 
ایک تصحیح۔۔۔
پنکھوں سے نہیں ہوا سے۔۔۔
عدنان بھائی سے لڑنے سے پہلے کیل کانٹے تیز رکھیں!!!
عدنان بھائی سے کسی کو لڑنے کی ضرورت نہیں عدنان بھائی بہت پیار کرنے والے اور بہت ہی پیاری شخصیت کے مالک ہیں
 
منذر رضا

محفلین
پیارے بھائی!
آپ بہت جلدی بددِل ہو گئے۔ کبھی کبھار کسی تکنیکی مسئلے کے باعث محترم اساتذہ تک ٹیگ کیے جانے کی اطلاع نہیں پہنچ پاتی ہے۔ آپ آتے جاتے رہا کیجیے۔
شکریہ!

خلوص کا بہت بہت شکریہ فرقان احمد
آپ جیسے لوگوں کی بدولت اس محفل کی رونق قائم ہے۔۔۔۔۔
 
گیارہ سالوں میں 643 مراسلے
آج آئے ہوئے ہیں لیکن یہاں کیوں نہیں آرہے؟
کوئی ٹیگ کر سکتا ہے انھیں؟:)
جی میں تقریبا روز ہی آتا ہوں، چند ایک لڑیاں دیکھتا ہوں اور رخصت ہوجاتا ہوں،
چپ رہنے میں کافی عافیت ہے۔۔۔
 
محمد شکیل خورشید دو سالوں میں بس 80 مراسلے۔
محمد شکیل خورشید حاضر ہوں۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔:)
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں شاعری کے سوا۔۔۔۔۔
فیض سے معذرت کے ساتھ
ویسے سنجیدہ جواب یہ کہ درمیان میں ایک طویل غیر حاضری کے بعد حال ہی میں دوبارہ محفل میں شرکت کی، پچھلے دو ہفتوں میں تین غزلیں اصلاح کے لئے عرض گذاریں،
انشااللہ باقاعدگی سے حاضری کا اہتمام کرنے کی کوشش جاری ہے
 
Top