1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

محفل کے جِن بھوت

جاسمن نے 'ذکر محفلین' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 27, 2018

  1. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,082
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ہم شروع سے جنوں بھوتوں، پچھل پیریوں، اور چھلیڈوں کی کہانیاں سنتے آئے ہیں لیکن باوجود بہت اشتیاق کے ہماری اُن سے ملاقات کا بندوبست نہ ہوسکا۔ کئی بار جب کسی پیر فقیر سے ملاقات ہوئی تو ہم نے دست بستہ اُن سے عرض کی کہ کم از کم ایک ملاقات کا بندوبست کر دیں بڑی مہربانی ہوگی اور ہم ہرگز انھیں بوتل میں بند کرنے کے گناہگار نہیں ہوں گے لیکن جواب میں پیر فقیر صاحب اتنی پڑھائیاں بتاتے کہ ہم اگر وہ پڑھائیاں کرسکتے ہوتے تو خود نہ ایک آستانہ کھول لیتے۔ ویسے بھی صاحب کئی بار یہ مشورہ دے چکے ہیں۔
    اور ہماری یہ آرزو اردو محفل پہ جنوں، بھوتوں کے ہوتے ہوئے بھی ابھی تک تشنئہ تکمیل ہے۔ جی ہاں۔ یہ جن بھوت سب کی باتیں پڑھتے ہیں، راہداریوں میں گھومتے ہیں۔کئی لڑیوں میں رُک رُک کے تماشے دیکھتے ہیں۔جی بھی چاہتا ہے کہ ظاہر ہوکر سب کو ڈرا دیں لیکن خود پہ قابو رکھنے کی مشق میں طاق ہیں۔ یہ غیر مرئی ہیں۔ جی ہاں آپ انھیں دیکھ نہیں پاتے۔ البتہ وہ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
    یہ ہیں ہماری اردو محفل کے خاموش محفلین۔
    تالیاں
    ان میں سے بعض کو اردو محفل پہ آئے طویل عرصہ بیتا لیکن ان کے چند مراسلے ہی اردو محفل کی زینت بن سکے۔
    ہم اس دھاگہ میں دعوت دیں گے اردو محفل کے خاموش محفلین کو کہ آئیں اور کچھ اپنی کہیں، کچھ ہماری سنیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 8
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    5,447
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Psychedelic
    5 ماہ پہلے میرا شمار بھی جنوں بھوتوں میں ہوتا تھا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,082
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    کاش 5 ماہ پہلے آپ سے ملی ہوتی تو میری جن بھوت سے ملنے کی خواہش پوری ہوجاتی۔:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    میں بھی ایک ڈیڑھ مہینے سے جن بھوت بننے کی مشق کر رہا ہوں لیکن میرا "ارتقا" شاید مکمل نہیں ہو پایا۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  5. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,250
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    چلہ ناکام رہا؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,250
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    انسانی شکل کیسے اختیار کی؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  7. رباب واسطی

    رباب واسطی محفلین

    مراسلے:
    1,500
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Chatty
    فی الحال ہمارا شمار بھی اسی فہرست میں کیا جاوے کہ اک روز ڈائری سے کچھ جملے اردو محفل کے کچھ زمروں اور لڑیوں میں پوسٹ کیئے
    ہماری دانست میں تو ہرلڑی کے عنوان سے میچ کرتے جملے پوسٹ کیئے گئے تھےلیکن ۔۔۔۔۔
    لہذا اب فی الحال تمام لڑیوں اور زمروں کی صرف سیر کا پروگرام بنایا گیا ہے جس دن ایک جیسےتمام عنوانات میں تمیز کرنے کی صلاحیت حاصل کرپائی انشااللہ "انہی پا دینی اے"
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    5,447
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Psychedelic
    ارتقا کے کوائف نامے پڑھ پڑھ کر!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  9. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,727
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    دیکھتے ہیں تو دیکھتے رہیں ہم کسی سے ڈرتے ورتے نہیں بلکہ ہم خود کسی بھوت سے کم نہیں
    اور جاسمن جی آپ کی ہم سے میرا مطلب ہے بھوت سے ملنے کی خواہش ایسی ہی ہے جیسی ہزاروں خواہشیں ایسی ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ہوتی ہیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,727
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    معاف کیجیے گا بھیا آپ اب بھی ۔۔۔۔ لگتے ہیں
    (مسکراہٹ )
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,727
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہیں دیکھ لیں یہ خواہش کافی مہنگی پڑ جائے گی امکان ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,727
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ضرور جنوں بھوتوں نے کوئی منتر پھونکا ہوگا دیوان غالب کی جھلک دیکھ لی ہوگی آپ کے خمیر میں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    5,447
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Psychedelic
    بس اتنا بتا دیں

    آجکل آپ معوذتین کی تلاوت و تفسیر تو نہیں کر رہیں؟
    ورنہ میری خیر نہیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,509
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ابھی بھی یہ جو آ رہے ہیں، پارٹ ٹائم جن بھوت آ رہے ہیں. ہم اصلی جنوں بھوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور لڑی کا لطف دوبالا کریں.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,082
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بالکل:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  16. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    فقط لطف دوبالا کرنے کے لیے تو شاید ان میں سے کوئی بھی نہیں آئے گا اور نہ ہی اس طرح کی دعوتوں پر۔ کوئی بڑا پیر کوئی گرینڈ چلہ کھینچے تو شاید ایک آدھ کوئی پھنس ہی جائے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,082
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    کیا ہم نام لے کے بلانا شروع کریں؟:)
    محفلین! اجازت ہے؟:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  18. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,082
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    لوجی تین پسندیدہ کی ریٹنگز ملی ہیں۔ متفق کوئی نہیں ابھی تک۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,478
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ بسم اللہ کر آپی ،
    امید نہیں کوئی چپ شاہ آپ کی پکار پر لبیک کہا کر خود کو ظاہر کرے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. سعادت

    سعادت محفلین

    مراسلے:
    1,079
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے

    کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر