محفل کے جِن بھوت

جاسمن

لائبریرین
ہم شروع سے جنوں بھوتوں، پچھل پیریوں، اور چھلیڈوں کی کہانیاں سنتے آئے ہیں لیکن باوجود بہت اشتیاق کے ہماری اُن سے ملاقات کا بندوبست نہ ہوسکا۔ کئی بار جب کسی پیر فقیر سے ملاقات ہوئی تو ہم نے دست بستہ اُن سے عرض کی کہ کم از کم ایک ملاقات کا بندوبست کر دیں بڑی مہربانی ہوگی اور ہم ہرگز انھیں بوتل میں بند کرنے کے گناہگار نہیں ہوں گے لیکن جواب میں پیر فقیر صاحب اتنی پڑھائیاں بتاتے کہ ہم اگر وہ پڑھائیاں کرسکتے ہوتے تو خود نہ ایک آستانہ کھول لیتے۔ ویسے بھی صاحب کئی بار یہ مشورہ دے چکے ہیں۔
اور ہماری یہ آرزو اردو محفل پہ جنوں، بھوتوں کے ہوتے ہوئے بھی ابھی تک تشنئہ تکمیل ہے۔ جی ہاں۔ یہ جن بھوت سب کی باتیں پڑھتے ہیں، راہداریوں میں گھومتے ہیں۔کئی لڑیوں میں رُک رُک کے تماشے دیکھتے ہیں۔جی بھی چاہتا ہے کہ ظاہر ہوکر سب کو ڈرا دیں لیکن خود پہ قابو رکھنے کی مشق میں طاق ہیں۔ یہ غیر مرئی ہیں۔ جی ہاں آپ انھیں دیکھ نہیں پاتے۔ البتہ وہ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
یہ ہیں ہماری اردو محفل کے خاموش محفلین۔
تالیاں
ان میں سے بعض کو اردو محفل پہ آئے طویل عرصہ بیتا لیکن ان کے چند مراسلے ہی اردو محفل کی زینت بن سکے۔
ہم اس دھاگہ میں دعوت دیں گے اردو محفل کے خاموش محفلین کو کہ آئیں اور کچھ اپنی کہیں، کچھ ہماری سنیں۔
 

رباب واسطی

محفلین
فی الحال ہمارا شمار بھی اسی فہرست میں کیا جاوے کہ اک روز ڈائری سے کچھ جملے اردو محفل کے کچھ زمروں اور لڑیوں میں پوسٹ کیئے
ہماری دانست میں تو ہرلڑی کے عنوان سے میچ کرتے جملے پوسٹ کیئے گئے تھےلیکن ۔۔۔۔۔
لہذا اب فی الحال تمام لڑیوں اور زمروں کی صرف سیر کا پروگرام بنایا گیا ہے جس دن ایک جیسےتمام عنوانات میں تمیز کرنے کی صلاحیت حاصل کرپائی انشااللہ "انہی پا دینی اے"
 

ام اویس

محفلین
یہ جن بھوت سب کی باتیں پڑھتے ہیں، راہداریوں میں گھومتے ہیں۔کئی لڑیوں میں رُک رُک کے تماشے دیکھتے ہیں۔جی بھی چاہتا ہے کہ ظاہر ہوکر سب کو ڈرا دیں لیکن خود پہ قابو رکھنے کی مشق میں طاق ہیں۔ یہ غیر مرئی ہیں۔ جی ہاں آپ انھیں دیکھ نہیں پاتے۔ البتہ وہ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

دیکھتے ہیں تو دیکھتے رہیں ہم کسی سے ڈرتے ورتے نہیں بلکہ ہم خود کسی بھوت سے کم نہیں
اور جاسمن جی آپ کی ہم سے میرا مطلب ہے بھوت سے ملنے کی خواہش ایسی ہی ہے جیسی ہزاروں خواہشیں ایسی ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ہوتی ہیں
 
ابھی بھی یہ جو آ رہے ہیں، پارٹ ٹائم جن بھوت آ رہے ہیں. ہم اصلی جنوں بھوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور لڑی کا لطف دوبالا کریں.
 

محمد وارث

لائبریرین
ابھی بھی یہ جو آ رہے ہیں، پارٹ ٹائم جن بھوت آ رہے ہیں. ہم اصلی جنوں بھوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور لڑی کا لطف دوبالا کریں.
فقط لطف دوبالا کرنے کے لیے تو شاید ان میں سے کوئی بھی نہیں آئے گا اور نہ ہی اس طرح کی دعوتوں پر۔ کوئی بڑا پیر کوئی گرینڈ چلہ کھینچے تو شاید ایک آدھ کوئی پھنس ہی جائے!
 

سعادت

تکنیکی معاون
ہم اس دھاگہ میں دعوت دیں گے اردو محفل کے خاموش محفلین کو کہ آئیں اور کچھ اپنی کہیں، کچھ ہماری سنیں۔
ابھی بھی یہ جو آ رہے ہیں، پارٹ ٹائم جن بھوت آ رہے ہیں. ہم اصلی جنوں بھوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور لڑی کا لطف دوبالا کریں.
پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے

کیا ہم نام لے کے بلانا شروع کریں؟:)
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

:)
 
Top