محفل کے جِن بھوت

شاید ہادیہ صاحبہ اور محمد امین صدیق صاحب کو اس فہرست میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کرنی پڑ جائے؛ کہاں گم ہو گئے ہیں، خدا جانے؟
بھیا ہادیہ بہن تواعلانیہ محفل کو خدا حافظ کہہ کر جاچکی ہیں اور امین بھاٸی شاید ذاتی مصروفیات کی بنا پر محفل میں کم آ رہے ہیں ۔
 

فرقان احمد

محفلین
بھیا ہادیہ بہن تواعلانیہ محفل کو خدا حافظ کہہ کر جاچکی ہیں اور امین بھاٸی شاید ذاتی مصروفیات کی بنا پر محفل میں کم آ رہے ہیں ۔


اپنی اپنی ذات میں گم ہیں، اہل دل بھی، اہل نظر بھی
محفل میں دل کیوں کر بہلے، محفل میں تنہائی بہت ہے!
 
آخری تدوین:

محمد فہد

محفلین
اردو ٹائپنگ کرنی تھی اور اسی مقصد سے لاگن کرنا چاہی تو پاسورڈ بھی بھول گیا تھا لیکن اللہ اللہ کر کے بذریعہ اِی میل پاسورڈ نکل ہی آیا
 
کس وجہ سے ایسا ہوا ہے کچھ علم ہے؟ میری نظر سے ایسا کوئی مراسلہ نہیں گزرا کہ ہادیہ ہرٹ ہوں!
علم تو ہمیں نہیں کہ ہوا کیا ہے بس جب ہادیہ بہنا نے اپنا کیفیت نامہ لگایا تو پتہ چلا کہ وہ محفل کو اللہ حافظ کہہ کر جا رہی ہیں ۔
 
شاید ہادیہ صاحبہ اور محمد امین صدیق صاحب کو اس فہرست میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کرنی پڑ جائے؛ کہاں گم ہو گئے ہیں،
مابدولت بسبب چند در چند وجوہات ناگزیر یاران اردو محفل سے دور ہیں تاہم اس دوری کا جلد از جلد قلع قمع کرنے کے لیے مابدولت قصد مصمم کیے ہوئے ہیں۔ان شاء اللہ العزیز برادرم فرقان احمد ۔:):)
 

احمد محمد

محفلین
احمد محمد ! ایک سال میں پورے پانچ عدد مراسلے۔
احمد محمد ! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔:)
آپ کا بے حد شکریہ۔
دراصل کچھ عرصہ پہلے اپنا کھاتہ ضرور کھولا تھا مگر مناسب وقت نہ ملنے پر فعال نہیں کر پایا تھا۔ انشاء اللّٰہ اب سے کوشش رہےگی کہ حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
 

جاسمن

لائبریرین
آپ کا بے حد شکریہ۔
دراصل کچھ عرصہ پہلے اپنا کھاتہ ضرور کھولا تھا مگر مناسب وقت نہ ملنے پر فعال نہیں کر پایا تھا۔ انشاء اللّٰہ اب سے کوشش رہےگی کہ حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
ان شاءاللہ۔
اللہ کرے کہ ہمیں ایک دوسرے سے نافع باتیں سیکھنے کا موقع ملے۔ آمین!
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

کعنان
نو سے زائد سال میں آٹھ سو سے زائد مراسلہ جات.

یاد دہانی پر شکریہ! میری پوسٹ جنرل نالج پر ہوتی ہیں کوئی بھی کام کی بات کہیں سے بھی حاصل کر کے اسی کے نام سے شیئر کرنا، نبیل صاحب نے کاپی پیسٹ کو وجہ بنا کر کچھ دن کے لئے بلاک کر دیا تھا جس وجہ سے پرہیز کرنا ہی مناسب سمجھا۔

والسلام
 

رابعہ

محفلین
رابعہ چار سالوں میں پورے 13 مراسلے:)
رابعہ ! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔:)
رابعہ چار سالوں میں پورے 13 مراسلے:)
رابعہ ! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔:)
ارے یہ چراغ
رابعہ چار سالوں میں پورے 13 مراسلے:)
رابعہ ! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔:)
ارے یہ چراغ کس نے رگڑا !!!!
 
Top