اردو کے بڑے فورم

زیک

مسافر
دوسری نسبتاًً افسوسناک وجہ یہ کہ جنھوں نے شروع سے انگریزی میڈیم سکولز میں پڑھا ہے، اور گھر میں بھی اردو پر زیادہ فوکس نہیں کیا گیا۔ ان کو اکثر الفاظ کا اردو تلفظ معلوم نہیں ہوتا۔ اور انگریزی لکھنے میں آسانی کی بنا پر رومن کو فوقیت دیتے ہیں۔
کیا اس معاملے میں پچھلی دو تین دہائیوں میں اتنا فرق آ چکا ہے؟ میں انگلش میڈیم میں پڑھا اور کئی سال پاکستان سے باہر۔ میری اردو اچھی نہیں تھی لیکن گزارا لائق ہے۔
 
کیا اس معاملے میں پچھلی دو تین دہائیوں میں اتنا فرق آ چکا ہے؟ میں انگلش میڈیم میں پڑھا اور کئی سال پاکستان سے باہر۔ میری اردو اچھی نہیں تھی لیکن گزارا لائق ہے۔
اسلام آباد کی حد تک تو ایسے گھرانے بھی دیکھے جہاں انگریزی بولنے کو فوقیت دی جاتی ہے۔ بچوں سے انگریزی میں بات کی جاتی ہے۔ اردو بول تو لیتے ہیں۔ لکھنے میں بہت کمزور ہیں۔ اردو گنتی تو بہت سے اردو میڈیم گھرانوں کے بچوں سے بھی سنانے کو کہیں گے تو گھبرا جائیں گے۔
 
میرے جاننے والوں میں جو بھی اردو لکھ سکتے ہیں تقریبا سبھی @ایم بلال ایم بھائی کے انسٹالر کے مرہون منت ہیں۔
 
Anas naz

محفلین
بالکل دیکھا جا سکتا ہے۔ بس ذرا مریم افتخار سے قنوطیت کا مطلب سمجھ رہا تھا۔

اخبارات میں یقیناً تبدیلی آئی ہے۔ ٹویٹر پر بھی اکثر تحریری اردو ہی دیکھی ہے۔ رومن بھی کافی ہے لیکن تصویری کم۔ فیسبک پر تصویری، تحریری اور رومن سب ہے۔ شاید رومن سب سے زیادہ۔ واٹس ایپ پر رومن ہی کا استعمال دیکھا ہے۔ لوگوں کو اردو کیبورڈ کا بتا بھی دو تب بھی رومن ہی استعمال کرتے ہیں۔

فورمز میں تحریری اردو کے باقی انٹرنیٹ کے مقابلے میں کم ہونے کی کیا وجہ ہے؟ ان تیرہ سالوں میں ایک نئی جنریشن پروان چڑھی ہے۔ وہ تحریری اردو پر مائل کیوں نہیں ہوئی؟

اس صورتحال کو کیسے بدلا جا سکتا ہے؟ ہم تیرہ سال میں کئی چھوٹی چھوٹی کمیونٹیز بنانے میں تو کامیاب ہوئے لیکن اس سے آگے کیوں نہ بڑھ سکے؟

کیا پچاس سو فعال ارکان کسی بھی اردو فورم کی لمٹ ہے؟
آپکی بات سے متفق ہوں ۔ مگر اردو کی پروان تب چڑھے گی جب ہم اس معاملے میں ذاتی مفاد حاصل کرنا بند کریں۔ میں نے موبائیل میں اردو کی بورڈ انسٹال کیا مگر اسکی کارگردگی کی بنا پر اُسے انسٹال کرنا پڑا ۔ حالانکہ اردو کی بڑے فورم پچھلے کچھ سالوں میں اعلیٰ کارگردگی دکھاتے رہے مگر اب کبھی میں ان کو دیکھتا ہوں تو سب اپنے ذاتی مفاد کی خاطر پوسٹس کرتے ہیں یا اگر کوئی پہلے جیسے ہیں تو وہ بھی آٹے میں نمک کے برابر ۔ مختصر یہ کہ ہم اگر چاہتے ہیں کہ لوگ تحریری اردو پر مائل ہوں تو پھر اس میں ذاتی مفاد شامل نہیں کرنا چاہیے۔
 
فیصل حاضر ہے جناب۔ دوسرے فورمز پر غیر سنجیدگی کا عنصر اور بے تحاشا اردو تصویری مواد کا استعمال بےزار کرتا ہے ایک فورم پر اپنی۔شاعری کے تعاقب میں پہنچا تو سوال کرنے کے لیئے مجھے رجسٹر ہونا پڑا پھر ارکان کے بچپنے سے خود کو ان فٹ محسوس کرتے ہوئے نکل آیا
 
فرقان احمد

محفلین
اردو زبان کے فورمز یوں بھی ناپید تھے۔ مزید تنزلی کی وجوہات میں سے ایک فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ کا ظہور بھی ہے۔ فورم بنانا اور اسے مستعدی سے چلانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ فیس بک پر گروپس وغیرہ بنانا زیادہ مشکل معاملہ نہیں ہے اس لیے فطری بات ہے کہ اردو دان طبقے نے اسے سہل جانا اور اپنا رخ اسی طرف کر لیا۔ اس وقت فیس بک پر شاعروں اور ادیبوں کی فوج ظفر موج موجود ہے اور معددے چند شاعر اور ادیب ہوں گے جو اب تک فیس بک سے نہ جڑے ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی ہے کہ گوگل سرچ انجن کے نتائج سے بھی بہت فرق پڑتا ہے۔ فورمز کے حوالے سے گوگل کی پالیسی عمومی طور پر یہی رہی ہے کہ انہیں زیادہ مستند نہیں گردانا جاتا ہے۔ جب فورمز گوگل سرچ کے نتائج میں پہلے صفحے پر نہیں آئیں گے تو ٹریفک کا بہاؤ اس طرف نہ ہو گا یہی وجہ ہے کہ فورمز پر ارکان کی تعداد کم ہوتی ہے؛ اردو زبان کے حوالے سے بات کی جائے تو بہت ہی کم اورجب تعداد کم ہو گی تو فعالیت کیونکر زیادہ ہو سکتی ہے۔
 
اردو زبان اور ادب کی بنیاد پر قائم فورم پر حاضرین کی عدم توجہ کی ایک وجہ فورم کے سخت قوانین اور خشک مواد بھی ہے ۔ اردو فورم پر گوگل پلس یا فیس بک سے وابستہ شخص جوائن کرتا ہے تو اس کے ذہین میں زیادہ تر یہی بات آتی ہے کہ موجود فورم کا ماحول بھی دیگر مشہور شوشل میڈیا سائٹ جیسا ہو گا مگر فورم پر ارسال کردہ مواد دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ یہ انگور کھٹے ہیں ،لہذا وہ جتنی خاموش سے آتا ہے اتنی ہی خاموشی سے ہجرت کر جاتا ہے ۔اس بات کی مثال کے لیے محفل پر کئی ایسی آئی ڈی ہیں جن کے بنانے والے ایک دفعہ محفل پر آئے تو تھے مگر شاید ان کے مزاج اور محفل کے مزاج کے فرق کی وجہ سے ان کو دوبارہ محفل پرآنے کی ہمت نہ ہوئی ۔زیادہ تر لوگوں اس فرق سے واقف نہیں اور جو واقف ہیں ان سے آج بھی اردو فورم آباد ہیں ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

فیس بک اور دوسری سوشل میڈیا سائٹس پر ایسا کیا ہے جس کی اردو فورمز پر عدم دستیابی ہے؟
 
فیس بک اور دوسری سوشل میڈیا سائٹس پر ایسا کیا ہے جس کی اردو فورمز پر عدم دستیابی ہے؟
نیبل بھائی ان سائٹ پر اخلاق کا میعار نہ ہونے کے برابر ہے ۔اکثر ممبران ان شوشل میڈیا سائٹ کا استعمال تفریح کی غرض سے کرتے ہیں ۔سنجیدہ موضوعات پر بہت کم بات ہوتی ہے اور کئی خرافات ہیں جو اکثر شوشل میڈیا پر عام ہیں مگر اردو کے فورم ابھی تک ان تمام چیزوں سے دور ہیں ۔موجود شوشل میڈیا کے ممبر کو اردو ادب کی خدمت سے وہ لگاؤ نہیں ہے جو اردو فورم کو پسند کرنے والوں کا ہے ۔
 
Top