اردو کے بڑے فورم

زیک

مسافر
بہت عرصہ ہوا کہ اردو انٹرنیٹ کا جائزہ نہیں لیا۔ اب تو یہ بھی علم نہیں کہ اردو میں انٹرنیٹ پر کیا ہو رہا ہے۔ پرانے فورمز میں سے کتنے باقی ہیں۔

بہرحال میں یہ جاننا چاہوں کہ آج کل سب سے بڑے اردو فورم کون کونسے ہیں۔

اردو فورم سے مراد صرف وہ فورم جو اردو رسم الخط میں ہوں (چاہے نسخ یا نستعلیق) رومن اردو میں نہ ہوں اور نہ ہی تصویری فارمیٹ میں اردو لکھی ہو۔

اب سے بڑے کا معیار کچھ حد تک subjective ہے۔ اس سے مراد روزانہ لڑیوں یا مراسلوں کی تعداد بھی ہو سکتی ہے اور فعال ارکان کی تعداد بھی۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی اور معیار ہے تو اس حساب سے بتا دیں۔

یاد رہے کہ یہاں پرانے فورم کی بات نہیں ہو رہی کہ محفل ہی سب سے پرانا اردو فورم ہے۔ اور نہ ہی تحریروں کے معیار کی بات ہو رہی ہے کہ اس معاملے میں بھی میں کچھ جانبدار ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس کے مقابلے میں ایک دلچسپ مشاہدہ کسی پرانے سٹائل والی رومن یا تصویری اردو والی فورم پر فعالیت کا کیا جا سکتا ہے۔ ایسی فورمز پر دنوں میں ہی ملین پیغامات پوسٹ ہو جاتے ہیں۔ :)
ذاتی طور پر میں کسی ایسی فورم پر زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتا، لیکن یہ ٹرینڈ ابھی تک نیٹ پر اردو کمیونٹی میں زیادہ مقبول ہے۔
 
اسی لئے کہا تھا کہ 13 سال بعد بھی رومن اور تصویری اردو ہی مقبول ہیں تو ہمیں ہار مان لینی چاہیئے اور تمام تحریری اردو فورم بند کر کے چلو بھر پانی میں ڈبکی لگا دینی چاہیئے۔
 
زیک

مسافر
انٹرنیٹ گردی کے دوران ابھی ابھی ایک ویب سائٹ پر پہنچا جو بالکل ہماری اردو محفل جیسی ہی ہے، رنگ اور زمرے تک بالکل ایک ایسے ہیں۔ کیا یہ اسی اردو محفل فورم کی نقل ہے ؟
اردو چوپال [Urdu Chopal]
اس فورم میں بھی یومیہ ایک یا آدھی لڑی کی ایکٹیوٹی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
اسی لئے کہا تھا کہ 13 سال بعد بھی رومن اور تصویری اردو ہی مقبول ہیں تو ہمیں ہار مان لینی چاہیئے اور تمام تحریری اردو فورم بند کر کے چلو بھر پانی میں ڈبکی لگا دینی چاہیئے۔

اسے دوسرے اینگل سے کیوں نہیں دیکھا جا سکتا؟ اردو ویب اور اردو محفل فورم ہی کی وجہ سے تحریری اردو کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ اردو فورمز یا ان پر فعال صارفین کی تعداد نہیں بڑھ رہی لیکن دوسری جانب اب تمام مین سٹریم اردو اخبارات یونیکوڈ اردو کا اہی استعمال کرتے ہیں۔
 
بالکل دیکھا جا سکتا ہے۔ بس ذرا مریم افتخار سے قنوطیت کا مطلب سمجھ رہا تھا۔

اخبارات میں یقیناً تبدیلی آئی ہے۔ ٹویٹر پر بھی اکثر تحریری اردو ہی دیکھی ہے۔ رومن بھی کافی ہے لیکن تصویری کم۔ فیسبک پر تصویری، تحریری اور رومن سب ہے۔ شاید رومن سب سے زیادہ۔ واٹس ایپ پر رومن ہی کا استعمال دیکھا ہے۔ لوگوں کو اردو کیبورڈ کا بتا بھی دو تب بھی رومن ہی استعمال کرتے ہیں۔

فورمز میں تحریری اردو کے باقی انٹرنیٹ کے مقابلے میں کم ہونے کی کیا وجہ ہے؟ ان تیرہ سالوں میں ایک نئی جنریشن پروان چڑھی ہے۔ وہ تحریری اردو پر مائل کیوں نہیں ہوئی؟

اس صورتحال کو کیسے بدلا جا سکتا ہے؟ ہم تیرہ سال میں کئی چھوٹی چھوٹی کمیونٹیز بنانے میں تو کامیاب ہوئے لیکن اس سے آگے کیوں نہ بڑھ سکے؟

کیا پچاس سو فعال ارکان کسی بھی اردو فورم کی لمٹ ہے؟
 
Top